اروی
نام :
عربی میں قلقاش۔ بنگالی میں گری۔ ہندی میں گھیاں۔ گجراتی میں الوی کہتے ہیں۔
نام انگلش:
Eddoe
Scientific name: Colocasia antiquorum
Taro
Scientific name: Colocasia esculenta
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
ہند و پاکستان کے تمام علاقوں میں
مزاج طب یونانی:
تر سرد
مزاج طب پاکستانی:
اعصابی عضلاتی
یہ بھی پڑھیں: ارنڈ
یہ بھی پڑھیں: ارلو
یہ بھی پڑھیں: ارنی
تعارف:
اروی مشہور عام سبزی ہے جو آلو کی طرح زمین میں ہوتی ہے، اس کا رنگ بھی آلو کی طرح ہوتا ہے لیکن چھلکا کھردرا ہوتا ہے، جبکہ چھلکا ہٹانے کے بعد اندر سے بالکل سفید ہوتی ہے۔اس کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے، جب اس سبزی کو پکا لیا جاتا ہے تو یہ لیسدار ہوجاتی ہے۔ اگر اس کو گھی میں بھون کر پکایا جائے تو آواز بھاری ہو جاتی ہے ۔ جدید سائنسی تحقیقات سے بھی یہ بات پتا چلی ہے کہ اروی کو کچا یا بھون کر کھانا نقصاندہ ہو سکتا ہے اس لیے اسے ہمیشہ پانی میں پکا کر کھانے سے اس کے سائیڈ ایفیکٹس ختم یا کم ہو جاتے ہیں۔
اروی کی دنیا میں سب سے زیادہ پیداوار نائیجیریا اور پھر چین میں ہوتی ہے۔
نفع خاص:
بدن موٹا کرتی ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
100 گرام اروی میں:
وٹامنز:
وٹامن سی: 4.5 ملی گرام۔ وٹامن B6 (پائریڈوکسین): 0.33 ملی گرام۔
نیاسین (وٹامن بی3): 0.6 ملی گرام۔ فولیٹ (وٹامن B9): 22 مائیکروگرام۔
تھامین (وٹامن بی1): 0.11 ملی گرام۔ ربوفلاوین (وٹامن B2): 0.03 ملی گرام۔
پینٹوتھینک ایسڈ (وٹامن B5): 0.33 ملی گرام۔ وٹامن ای: 2.9 ملی گرام۔
معدنیات:
پوٹاشیم: 591 ملی گرام۔ فاسفورس: 61 ملی گرام۔ میگنیشیم: 33 ملی گرام۔
کیلشیم: 43 ملی گرام۔ آئرن: 0.55 ملی گرام۔ زنک: 0.23 ملی گرام۔
تانبا: 0.18 ملی گرام۔ مینگنیج: 0.37 ملی گرام۔ سوڈیم: 11 ملی گرام۔
آلو کی طرح ایڈو (اروی )میں کاربوہائیڈریٹ اور غذائی ریشہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس میں 116 کیلوریز، 23 گرام خالص کاربوہائیڈریٹ، تقریباً 2 گرام پروٹین، 4 گرام غذائی ریشہ اور 1 گرام سے کم چربی ہوتی ہے۔
اثرات:
مولد بلغم و رطوبات ہے،فربہی جسم ہے یعنی جسم کو موٹا کرتی ہے، دافع صفرا و حرارت ہے، دافع سوزش جگر ہے۔مدر بول یعنی پیشاب جاری کرتی ہے۔
خواص و فوائد
اروی سوزش جگر کے امراض میں انتہائی مفید ہے، مثلا پیشاب کی جلن، مثانہ کی گرمی اور سوزش میں مفید ہے۔ دودھ پیدا کرتی ہے معدے کی خراش، خشونت کی ختم کرتی ہے۔
اروی فائبر اور کاربوہائیڈریٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ بچوں، کھلاڑیوں اور فعال افراد کے لیے بہترین غذا ہے۔ اس کے علاوہ، اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، زنک اور دیگر معدنیات شامل ہیں جو مجموعی صحت کو سہارا دیتے ہیں۔ چونکہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، اس لیے یہ آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھتی ہے۔ غذائی ریشہ ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے اور بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ کم کر سکتا ہے۔ مزید برآں، اروی زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رکھتی ہے اور بھوک کو دبا دیتی ہے۔چونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹ کافی زیادہ ہے، اس لیے یہ وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم، اس میں آلو کے مقابلے میں اچھے کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔
مقدار خوراک:
بقدر ہضم
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply