Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. ارنڈ
ارنڈ

ارنڈ

  • October 2, 2024
  • 0 Likes
  • 135 Views
  • 0 Comments

ارنڈ

نام :

عربی میں اخروع۔ فارسی میں بیدا نجیر۔ بنگالی میں بھیرانڈ۔ سندھی میں ہیرن جوون۔ پشتو میں ارنڈے۔ مرہٹی میں ایرونڈی اور پنجابی میں ہرنولی، ہرنولا کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Castor Oil Plant

Scientific name: Ricinus

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

ارنڈ Castor Oil Plant

تاثیری نام:

 محلل، مسہل، ملین، جالی، تریاق

مقام پیدائش:

پاکستان، ہندوستان

مزاج  طب یونانی: 

گرم تر

مزاج  طب پاکستانی: 

غدی اعصابی

ارنڈ Castor Oil Plant
ارنڈ Castor Oil Plant

یہ بھی پڑھیں: ارجن

یہ بھی پڑھیں: اراروٹ / مایا

یہ بھی پڑھیں: ارلو

ارنڈ Castor Oil Plant

تعارف:

ارنڈ کا درخت درمیانے سائز کا ہوتا ہے، اس کے پتے ہاتھ کے پنجے کی طرح ہوتے ہیں، اس کا پھل گول اور کانٹے دار ہوتا ہے جو گچھوں کی شکل میں ہوتا ہے، اس کے پھل کے اندر سے  سیاہی مائل  بیج نکلتے ہیں اور ان بیجوں کا چھلکا ہٹانے سے اندر سے سفید چکنی گری نکلتی ہے، جسے تخم ارنڈ کہا جاتا ہے۔ارنڈ کے پتوں اور پھل کا رنگ مختلف علاقوں میں مختلف ہوتا ہے، کہیں سبز اور کہیں سرخ وغیرہ۔

 ارنڈ کے بیج زہریلے ہوتے ہیں،  ارنڈ کے پھل کے چھلکے کی اندر والی سائیڈ پر یعنی چھلکے اور بیج کے درمیان میں ایک نہایت ہی مہلک ترین زہر ہوتا ہے، یہاں تین قسم کے زہریلے مادے ہوتے ہیں، یعنی رسن( ricin)،رسنین ( ricinine)  اور لیسن(lecithin)۔ ان میں سےرسن  ricin انتہائی زہریلا ہے اور کم از کم 500 مائیکروگرام  ایک بالغ انسان کے لیے مہلک ہو سکتا ہے جسے رسین (Ricin) کہا جاتا ہے۔ لیکن جب تخم ارنڈ کا تیل نکالتے ہیں تو اس میں یہ زہر نہیں ہوتا کیونکہ یہ زہر تخم ارنڈ کی گری کے چھلکے سے باہر اور پھل کے چھلکے کے اندر ہوتا ہے۔ارنڈ کے تیل کو کیسٹر آئل کہتے ہیں۔ ارنڈ کا تیل اس کے بیجوں سے نکالا جاتا ہے اور یہ  تیل روایتی ادویات میں جلاب، رفع حاجت  میں سہولت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ارنڈ کے بیج Castor Oil Plant

ارنڈ کے بیجوں میں پایا جانے والا زہریلا مادہ ماضی میں جنگی ہتھیاروں اور دشمن کو قتل کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ دنیا کے بعض علاقوں میں کچھ لوگ ارنڈ کے بیجوں کے عرق سے نشہ بھی کرتے ہیں اور اپنے آپ کو انجیکشن لگاتے ہیں، لیکن اکثر اس طرح کرنے سے مرجاتے ہیں۔

کیسٹر آئل Castor Oil Plant

نفع خاص:

 مسہل، ملین ہے

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

بیج (فی 100 گرام)

وٹامن ای (ٹوکوفیرول): تقریباً 15-20 ملی گرام     وٹامن سی (ایسکوربک ایسڈ): تقریباً 2-5 ملی گرام

کیلشیم: تقریباً 100-200 ملی گرام                 آئرن: تقریباً 2-4 ملی گرام

فاسفورس: تقریباً 300-400 ملی گرام             میگنیشیم: تقریباً 200-300 ملی گرام

پوٹاشیم: تقریباً 400-500 ملی گرام               سوڈیم: تقریباً 10-20 ملی گرام

زنک: تقریباً 1-3 ملی گرام               تانبا: تقریباً 0.1-0.5 ملی گرام           مینگنیز: تقریباً 0.5-1 ملی گرام

 پتے (فی 100 گرام)

وٹامن سی (ایسکوربک ایسڈ): تقریباً 50-100 ملی گرام         کیلشیم: تقریباً 300-400 ملی گرام

آئرن: تقریباً 10-20 ملی گرام          فاسفورس: تقریباً 50-100 ملی گرام     میگنیشیم: تقریباً 50-100 ملی گرام

پوٹاشیم: تقریباً 500-700 ملی گرام      سوڈیم: تقریباً 20-30 ملی گرام

ارنڈ Castor Oil Plant
ارنڈ Castor Oil Plant

اثرات:

محرک غدد، محلل عضلات، مسکن اعصاب ہے۔ جسم میں حرارت اور صفرا پیدا کرتا ہے، اور صفرا کا اخراج بھی کرتا ہے۔ملین جگر و غدد ہے، دافع ریاح  و بلغم ہے۔ محلل و مسکن اورام ہے،  اس کے تخم مسہل ہیں جبکہ روغن ملین ہے۔جالی ہونے کی وجہ سے چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے۔

خواص و فوائد

ورموں کو تحلیل کرتا ہے، پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے،  قبض کو کھولتا ہے۔ عضلاتی سوزش کی وجہ سے فالج، لقوہ، رعشہ کھانسی اور دمہ میں مفید ہے۔ جسم کے تناو اور سختی کو ختم کرتا ہے۔ حلق اور پیٹ کے عضلات کے اورام کے لیے بھی مفید ہے۔ سانپ کے زہر کو دور کرنے کے لیے اس کی کونپلوں کو پیس کر پلانا اکسیر ہے۔

مقدار خوراک:

پتے سات گرام سے بارہ گرام تک۔ مغز ارنڈ پانچ گرام۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading