Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. ابرک
ابرک

ابرک

  • September 24, 2024
  • 1 Like
  • 93 Views
  • 0 Comments

ابرک

 

(تحقیق و تحریر: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام :

عربی میں المیکا۔ فارسی میں میکا۔ ہندی میں بھوڈل۔ بنگالی میں ابھر۔ گجراتی میں ابرکھ کہتے ہیں۔

نام انگلش:

Mica

Muscovite

تاثیری نام:

 حابس، قابض، ممسک

مقام پیدائش:

ابرک سب سے زیادہ انڈیا میں پایا جاتا ہے، خاص طور پر جھارکھنڈ، بہار، راجستھان اور آندھرا پردیش کی ریاستوں میں۔ اس کے علاوہ روس، امریکا، آسٹریلیا، برازیل اور چین میں بھی پایا جاتا ہے۔

مزاج  طب یونانی:

خشک سرد

مزاج  طب پاکستانی:

عضلاتی اعصابی

Mica ابرک
Mica ابرک

تعارف:

ابرک ایک معدنی پتھر ہے جو تہہ در تہہ پرتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ بہت ہی آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں، عام طور پر بطور دوا ابرک سیاہ کو مفید سمجھا جاتا ہے۔ سیاہ کی چند اقسام:

(1) ناگ، جوآگ پر رکھنے سے سانپ کی طرح پھنکار تا ہے۔ ( 2)مسن،  جو مینڈک کے رنگ کا ہوتا ہے اورآگ  پر رکھنے سے چٹ چٹ کرتا ہے۔ (3)پنک ، جو زرد رنگ کا ہوتا ہے اور آگ پر رکھنے سے زرد رنگ کا دھواں دیتا ہے۔ ( 4) گگن، جو شبنم کی مانندآسمان سے گرتا ہے۔ اہل صنعت  اسے بہت اچھا مانتے ہیں۔ سیا ہ ابرک (mica stone) کا کشتہ رنگت میں سرخ ہوجاتا ہے اور سفید ابرک کا سفید  یا بادامی رنگ ہوتا ہے۔

ابرک پانی میں حل نہیں ہوتا، تیزاب میں گھل کر نیچے بیٹھ جاتا ہے۔ مولی اور کیلا کے پانی میں حل ہو جاتا ہے۔ آگ میں راکھ نہیں ہوتا صرف پھولتا اور چٹختا ہے لیکن شورہ قلمی کے ہمراہ مکلس ہوتا ہے۔قلعی  کا پانی سوخت کرتا ہے، پارہ کو عقد کرتا ہے، تانبہ کو سفید کرتا ہے۔

Mica ابرک
Mica ابرک

نفع خاص:

 مقوی قلب ہے، اعصابی سوزش کو دفع کرتا ہے، جگر کو تسکین دیتا ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

ابرک ایک معدنی چیز  ہے جو بنیادی طور پر سلیکیٹ معدنیات پر مشتمل ہے، بشمول مسکووائٹ، بائیوٹائٹ، اور فلوگوپائٹ وغیرہ۔ اس میں وٹامنز یا غذائی اجزاء اس طرح نہیں ہوتے جیسے کھانے کی چیزوں  میں ہوتے ہیں۔ اس کے بجائے، ابرک کیمیائی عناصر جیسے پوٹاشیم، ایلومینیم، سلکان، آکسیجن، اور بعض اوقات آئرن، میگنیشیم اور لیتھیم جیسے دیگر عناصرپر مشتمل ہوتا ہے۔

اثرات:

عضلاتی اعصابی ہونے کی وجہ سے عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔

Mica ابرک
Mica ابرک

خواص و فوائد

دل کی کمزوری میں مفید ہے۔ دماغ کی سوزش اور جلن کو دور کرتا ہے۔ جگر کی گرمی کو دور کرکے اس کو تسکین دیتا ہے۔ معدے کو طاقت دے کر بھوک بڑھاتا ہے۔ آنتوں کو طاقت دے کر اسہال روکتا ہے۔ مثانہ کی سوزش کو دور کرکے امساک پیدا کرتا ہے۔ ذیابیطس کے لیے مفید ہے اس کے لیے کچھ حکماء کشتہ ابرک استعمال کراتے ہیں۔ بلغمی اور اعصابی امراض میں مفید ہے۔ مثانہ اور گردوں کی صفائی کرتا ہے۔ جذام، آتشک اور برص کی بیماریوں میں بھی مفید ہے۔ابرک کا استعمال، خاص طور پر کاسمیٹکس اور الیکٹرانکس جیسی صنعتوں میں بھی کیا جاتا ہے۔

اگر ابرک کو پھٹکڑی، گیرو، خطمی کے لعاب اور انڈے کی سفید میں ملا کر کسی عضو پر طلا کر دیا جائے تو وہ عضو آگ میں نہیں جلتا۔

ابرک کا استعمال ہمیشہ مصفی اور کشتہ کی صورت میں ہی کیا جاتا ہے۔

مقدار خوراک:

100 ملی گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading