Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. سنگ جراحت
سنگ جراحت

سنگ جراحت

  • April 22, 2026
  • 0 Likes
  • 20 Views
  • 0 Comments

سنگ جراحت

نام :

عربی میں حجرالاعرابی۔ فارسی میں سنگ رخام ۔ بھاٹھہ۔ ہندی میں जख्म पत्थर کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Lapis Calaminaris Calamine Stone

Scientific name: Zinc Carbonate

Family: mineral

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
حابس، قابض، مجففہند و پاکخشک سردعضلاتی اعصابیزخموں کے لیے۔

تعارف:

سنگ جراحت کو اس کے مخصوص رنگ اور ساخت سے پہچاننا کافی آسان ہے۔ اس کی سب سے نمایاں پہچان اس کا ہلکا گلابییا سرخی مائل بھورا رنگ ہے۔ یہ رنگ دراصل اس میں موجود آئرن آکسائیڈ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر یہ پتھر خالص سفید یا مٹیالا ہو تو وہ بھی زنک کا مرکب ہو سکتا ہے، لیکن طبی مقاصد کے لیے گلابی مائل پتھر کو ہی اصل کالامائن تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس کی سطح مٹیالی  ہوتی ہے اور یہ چھونے میں بہت زیادہ سخت نہیں ہوتا، بلکہ اسے آسانی سے پیس کر پاؤڈر بنایا جا سکتا ہے۔ جب اسے رگڑا جائے تو اس میں سے ایک مخصوص معدنی مہک آتی ہے۔

کچھ مفردات کی کتابوں میں اس کا انگریزی نام Soapstone talcدرج ہے جو کہ غلط ہے، Soapstone talc ایک الگ معدنی چیز ہے جو بالکل نرم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنگترہ

یہ بھی پڑھیں: سداب

یہ بھی پڑھیں: سرسوں

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

بنیادی اجزا:

زنک آکسائیڈ (Zinc Oxide – ZnO)      زنک کاربونیٹ (Zinc Carbonate – ZnCO₃)

ثانوی اجزا:

آئرن آکسائیڈ (Iron Oxide – Fe₂O₃)    سلیکا (Silica – SiO₂)

قلیل مقدار میں پائے جانے والے اجزا:

میگنیشیم (Magnesium) کیلشیم (Calcium)         لیڈ کے نہایت معمولی نشانات (Trace Lead)

اثرات:

سنگ جراحت عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ حابس، قابض، مجفف اثرات کا حامل ہے۔

خواص و فوائد:

سنگ جراحت مجفف رطوبات ہونے کی وجہ سے زخموں کو خشک کرنے کے لیے مرہموں میں شامل کیا جاتا ہے، اس کا باریک سفوف پیس کر خون کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بلغمی امراض  و علاماوت اور جریان کے لیے بھی مفید ہے۔

سنگ جراحت  کا بنیادی تعلق زنک (Zinc) سے ہے، اسی وجہ سے اس میں زخم خشک کرنے، سوزش کم کرنے اور جلد کو مندمل کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔ قدیم اطباء اس کو بیرونی استعمال کے لیے زیادہ اہم سمجھتے تھے اور مختلف مرہموں اور لیپ میں شامل کرتے تھے۔ یہ اپنی خشکی کی وجہ سے زخموں کی ناجائز رطوبت کو جذب کرنے اور اپنی سردی کی وجہ سے گرمی و سوزش کو تسکین دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر وہ امراض جہاں جلد پر سرخی، خارش یا باریک دانے نکل آئیں، وہاں اسے لیپ کی صورت میں استعمال کرنا انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات:

سنگِ جراحت ایک اہم معدنی دوا ہے جو بنیادی طور پر زنک مرکبات پر مشتمل ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس کے طبی فوائد جدید سائنسی تحقیق سے بھی ثابت ہو چکے ہیں۔ یہ زخموں کو جلد بھرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ جلد کے خلیات کی افزائش کو بڑھاتا ہے اور زخم پر ایک حفاظتی تہہ بنا کر انفیکشن سے بچاتا ہے۔ اس میں سوزش کم کرنے کی خاصیت بھی پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے جلن، خارش اور الرجی جیسے مسائل میں سکون ملتا ہے۔ مزید یہ کہ اس میں جراثیم کش اثر بھی ہوتا ہے جو بیکٹیریا اور فنگس کی افزائش کو روکتا ہے، اس طرح زخم خراب ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔ سنگِ جراحت جلد کی اضافی نمی کو جذب کرکے اسے خشک اور محفوظ رکھتا ہے، خاص طور پر ایگزیما، دانوں اور پسینے کی جلن میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ جلد کی بیرونی تہہ کو مضبوط بناتا ہے، جس سے جلد کی مرمت کا عمل تیز ہوتا ہے اور جلد دوبارہ نقصان سے محفوظ رہتی ہے۔

جدید تحقیقات بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ یہ پتھر ایک بہترین “اینٹی سیپٹک” اور “ایسٹرینجنٹ” (سکڑاؤ پیدا کرنے والا) ہے، جو نہ صرف جلد بلکہ آنکھوں کی جھلیوں کی سوزش کو دور کرنے میں بھی معاون ہے، بشرطیکہ اسے درست طریقے سے صاف (مصفیٰ) کر کے استعمال کیا جائے۔جدید سائنسی تحقیق کے مطابق بھی زنک پر مشتمل مرکبات جلد کی مرمت، اینٹی سیپٹک اثرات اور سوزش کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اسی لیے آج بھی لوشن وغیرہ میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات:
https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC4120804/ 
https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/9701169/ 

 

مقدار خوراک:

مصفی ایک ماشہ

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔

Leave Your Comment