
چیا سیڈ کے نقصانات
از طرف حکیم فیضان شاید بلوچ
آج کل سوشل میڈیا خصوصا یوٹیوب پر ہر دوسرا بندہ حکیم بنا ہوا ہے اور وہ مختلف دوائیں بتا کر اس کی تعریف میں زمین اسمان کے قلابے ملا دیتا ہے یہ بات پہلے بھی میں نے ایک ارٹیکل میں کہی تھی اج کل ایک چیز چیا سیڈ chia seeds اور تخم بلنگو اس کا بڑا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے اور اس کے فوائد میں زمین اور اسمان کے قلابے ملائے جاتے ہیں اور اس کے پیچھے کیا ریزن ہے کیا وجہ ہے وہ وجہ اور ریزن اپ جانتے ہیں تاکہ اپنے چینل کو اس قسم کے ہتھکنڈوں سے پروموٹ کیا جا سکے بہرحال میں اس میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتا میری اطباء کرام سے گزارش ہے کہ وہ عام ادمیوں کو اس کے بارے میں اگاہ کریں اور عام ادمی میں اس چیز کا فہم پیدا کریں کہ کوئی بھی چیز بغیر کسی معالج کے مشورے کے استعمال نہ کی جائے بعض اوقات اس کی وجہ سے بجائے فائدے کے نقصان ہوتا ہے.

چیا سیڈ ایک بہت اچھی چیز ہے سرد تر مزاج ہے اس کا لیکن اگر ہر مزاج کا بندہ اس کو استعمال کرنا شروع کر دے خصوصا بلغمی مزاج لوگ اگر اس کو استعمال کرنا شروع کر دیں یا جن کا مزاج سردی تری کی طرف مائل ہے یا جن کے جسم میں رطوبات کی کثرت ہے تو وہاں پر بجائے فائدہ دینے کے یہ نقصان دیتا ہے اور خصوصا جگر کی تحریک کو ختم کر دیتا ہے اور جگر جو ہے وہ سست اور ناکارہ ہونے کے قریب پہنچ جاتا ہے اس لیے چیا سیٹ کو بلغمی مزاج کے مریضوں میں بہت احتیاط سے استعمال کروانا چاہیے اس کے علاوہ بعض لوگ اس کو اس انداز سے پیش کر رہے ہیں کہ یہ بہت کوئی مغلظ اور مقوی مادہ منویہ چیز ہے جو کہ ایک کم علمی کی بات ہے چیا سیڈ کسی حد تک گرم خشک صفراوی مزاجوں اور سوداوی مزاجوں میں جریان کے لیے اور احتلام کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں یا اس کے مقابلے میں تخم بلنگو ہے وہ بھی اسی طرح کی افادیت رکھتا ہے مگر ہر مزاج میں یہ نہ ہی مغلظ منی ہے اور نہ ہی مادہ منویہ کو تقویت دیتا ہے
اس لیے میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ اکثر اوقات اس پروپگینڈا سے متاثر ہو کر بعض اطباء بھی دھڑا دھڑ چیا سیڈ کو استعمال کروانے پر اصرار کرتے ہیں میں اپنے اس ارٹیکل کے ذریعے چیا سیڈ اور تخم بلنگو کے فوائد سے انکاری نہیں ہوں ان کے بعض فوائد ہیں مثلا معدے کی غشاء مخاطی کو بہت زیادہ فائدہ دیتے ہیں پیچش کے امراض میں بہت مفید ہیں انتوں کی صفراوی سوزش کو دور کرتے ہیں اس کے علاوہ صفرا کی پیدائش اگر بہت زیادہ ہو رہی ہو تو اس کو روکتے ہیں اس کے علاوہ معدے میں تیزابیت کو بھی ختم کرتے ہیں لیکن چیا سیڈ کو دنیا کی واحد دوا قرار دینا میرا خیال میں بہت ہی زیادہ کم علمی کی بات ہے اس کے علاوہ میں نے بعض لوگوں میں اس کا ایک سائیڈ ایفیکٹ یہ بھی دیکھا ہے کہ چیا سیڈ جن لوگوں نے بہت زیادہ استعمال کیے ان کو مثانے کے امراض خصوصا مثانے کی کمزوری اور پیشاب کا بار بار انا یا قطروں کی صورت میں بار بار پیشاب کا ٹپکنا جیسے امراض بھی لاحق ہوئے ہیں اس لیے اس کو دھڑا دھڑ استعمال کرنا مناسب نہیں ہے
ایک اور اہم بات بھی میں اس آرٹیکل میں اپنے قارئین اور اطباء حضرات کے گوش گزار کروں گا کہ بلغمی مزاجوں میں خصوصا اور دیگر مزاجوں میں عموما چیا سیڈ کا کثرت سے استعمال اعصاب کو کمزور کرتا ہے اور اعصاب کی اس تحریک کو جس سے انسان کے جسم کے اندر مختلف فنکشنز یا عمل ظہور پذیر ہوتے ہیں یہ ان میں سستی پیدا کر کے انسان کو دائم المریض بنا دیتا ہے نزلہ اور زکام کے مریضوں کو بھی اکثر اس کی وجہ سے نزلاوی رطوبات کی کثرت ہو جاتی ہے اور ان کے نزلہ میں اضافہ ہو جاتا ہے اس کے علاوہ جن کے نزلے کا زیادہ حملہ دماغی اعصاب پر ہو یا ناک کان گلے پر ہو تو ان مریضوں کو تو اکثر بعض اوقات اس کا زیادہ استعمال خون کے آنسو رلاتا ہے اور دماغ کے بطون میں اس کی وجہ سے نزلہ محتبس ہو کر نہ صرف شدید دماغی کمزوری کا باعث بنتا ہے بلکہ دماغی اعصاب کو بھی نہایت نقصان پہنچاتا ہے
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply