
چھوٹی چندن
نام :
اردو میں اسرول۔ بنگالی میں چھولو چاند۔ سنسکرت میں چندر بھاگا۔ ہندی میں سرفگا सर्पगंधाکہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Snakeroot
Scientific name: Rauvolfia serpentina
Family: Apocynaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مسکن، مخدر، منوم، مخرش | ہند و پاکستان | ترگرم | اعصابی غدی | ہائی بلڈ پریشر |

تعارف:
چھوٹی چندن ایک گھنا خودروجھاڑی کی قسم کا پودا ہے، چھوٹی چندن کا پودا عموماً جھاڑی کی شکل میں 30 سے 60 سینٹی میٹر تک بڑھتا ہے۔ اس کا تنا باریک، گول اور ہلکے سبز یا سرخی مائل بھورا ہوتا ہے۔ پتے بیضوی (oval) یا لمبوتری شکل کے، چمکدار اور گہرے سبز رنگ کے ہوتے ہیں جو عموماً تین تین یا چار چار کی گچھوں میں نکلتے ہیں۔اس کے پھول چھوٹے، سفید یا ہلکے گلابی رنگ کے ہوتے ہیں جن میں خوشبو بھی پائی جاتی ہے۔ پھل چھوٹا، گول اور سرخی مائل یا سیاہ رنگ کا بیری (berry) ہوتا ہے۔ سب سے اہم حصہ اس کی جڑ ہے جو سانپ کی طرح بل کھاتی اور لمبی پتلی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے “سنیک روٹ” کہا جاتا ہے۔ جڑ کا رنگ باہر سے بھورا اور اندر سے سفید یا زردی مائل ہوتا ہے اور اس میں کڑواہٹ پائی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چھڑیلہ / اشنہ
یہ بھی پڑھیں: چوہا کنی
یہ بھی پڑھیں: چونگیں

کیمیاوی و غذائی اجزا:
الکالوئڈز (Alkaloids)
جن میں ریسرپین (Reserpine)، اجملین (Ajmaline)، اجمالیسین (Ajmalicine)، سرپینٹین (Serpentine)، اور یوہیمبین (Yohimbine) شامل ہیں۔
فلیوونائڈز (Flavonoids)
فینولک مرکبات (Phenolic compounds)
کاربوہائیڈریٹس (Carbohydrates)
ٹیننز (Tannins)
سیپوننز (Saponins)
ان مرکبات کو 20ویں صدی کے وسط میں الگ کیا گیا، جن میں سب سے زیادہ مشہور “ریسرپین” ہے جسے بلڈ پریشر اور ذہنی بیماریوں کی دواؤں میں شامل کیا گیا۔
وٹامنز اور منرلز (فی 100 گرام)
وٹامنز:
وٹامن سی: 26.42 – 44.03 ملی گرام وٹامن بی2: 0.20 – 0.42 ملی گرام
وٹامن بی1: 0.11 – 0.18 ملی گرام وٹامن بی3: 0.02 – 0.09 ملی گرام
یہ وٹامنز خصوصاً اینٹی آکسیڈینٹ اثرات اور توانائی کے میٹابولزم کے لیے معاون ہیں۔
منرلز:
کیلشیم : 32.00 ملی گرام آئرن :184.75 ملی گرام میگنیشیم : 101.24 ملی گرام زنک :538.22 ملی گرام
حوالہ: ResearchGate ۔۔۔ IDOSI

اثرات:
چھوٹی چندن محرک اعصاب و دماغ، محلل جگر و غدد اور مسکن قلب و عضلات ہوتی ہے۔ مسکن، مخدر، منوم، مخرش اور مولد رطوبات صالح ہے۔
خواص و فوائد
چھوٹی چندن مسکن و مخدر ہونے کی وجہ سے درد کو روکنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ منوم ہونے کی وجہ سے بے خوابی، جنون، مالیخولیا، بھاگنے دوڑنے اور شوروغل کرنے والے مریضوں کے لیے بہترین چیز ہے۔ آیوروید میں اسے “مدہ کاری” یعنی ذہن کو سکون دینے والی جڑی بوٹی مانا گیا ہے۔غدی محلل ہونے کی وجہ سے غدی زہروں جیسے بچھو، بھڑ اور ہیوموٹاکسن (Hemotoxin) زہر رکھنے والے سانپوں (جیسے رسل وائپر)کے زہر میں مفید ہے۔ جب بلڈپریشر ہائی ہو ایسے موقع پر چھوٹی چندن کھلانے سے بلڈپریشر نارمل ہو جاتا ہے۔

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد
چھوٹی چندن میں پائے جانے والے مرکبات کے اثرات
- Reserpine (ریسرپین): یہ دماغ اور اعصاب سے وہ مادے ختم کر دیتا ہے جو خون کا دباؤ بڑھاتے ہیں (catecholamines)، اس طرح بلڈ پریشر نیچے آتا ہے۔
- Rescinnamine (ریسکنامین): یہ ACE انزائم کو روکتا ہے، جو عموماً Angiotensin I کو Angiotensin II میں بدلتا ہے۔ جب یہ عمل رک جائے تو Angiotensin II کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے۔
- Ajmaline (اجملین): یہ دل کی دھڑکن کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ یہ سوڈیم چینلز کو بلاک کرتا ہے۔
- Yohimbine (یوہیمبین): یہ مردانہ کمزوری کے علاج میں استعمال ہوتی ہے کیونکہ یہ خون کی نالیوں کو کھولتی ہے (alpha-adrenergic blocker ہے)۔
- Phenolic compounds (فینولک): ذیابیطس اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔
- Flavonoids (فلیوونائڈز): یہ اینٹی آکسیڈینٹ، سوزش کم کرنے والے اور کینسر کے خلاف اثر رکھنے والے ہیں۔
- Saponins (ساپوننز): یہ جسم میں کولیسٹرول کو باندھنے اور کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
حوالہ: نیشنل لائبریری آف میڈیسن امریکا۔
بلڈ پریشر (Hypertension):
ریسرپین پہلی الکلائیڈ دوا تھی جو 1950ء کی دہائی میں بلند فشار خون کے علاج کے لیے مغربی طب میں استعمال ہوئی۔ یہ اعصاب کے اندر موجود کیمیائی مادوں (catecholamines) کو کم کرکے دل کی دھڑکن اور فشار خون کو نیچے لاتی ہے۔
دماغی امراض اور سکون آور اثرات:
ریسرپین اور ایجمالیسین جیسے اجزاء دماغ کے نیوروٹرانسمیٹرز پر اثر انداز ہو کر ڈپریشن، بے خوابی اور تشویش (anxiety) کو کم کرتے ہیں۔ اگرچہ بعد میں اس کے ضمنی اثرات (خصوصاً ڈپریشن بڑھانے) کی وجہ سے جدید طب نے اس کے استعمال کو محدود کر دیا۔
دل کے امراض:
ایجملین اور ایجمالیسین کو دل کی بے ترتیبی دھڑکن (arrhythmia) کے علاج میں مؤثر پایا گیا ہے۔
کینسر ریسرچ:
کچھ جدید مطالعات نے اس کے الکلائیڈز کو سرطان مخالف (anticancer) صلاحیت کا حامل بھی قرار دیا ہے، لیکن یہ تحقیق ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
WHO کی تسلیم شدہ جڑی بوٹی:
عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے Rauvolfia serpentina کو “essential medicinal plants” میں شامل کیا ہے، خاص طور پر بلڈ پریشر کنٹرول کے لیے۔
احتیاط اور مضر اثرات
زیادہ مقدار میں استعمال سے ڈپریشن، ناک سے خون آنا، پیٹ کے مسائل اور نیند کی زیادتی ہوسکتی ہے۔

مقدار خوراک:
آدھا گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply