
چندن سفید / صندل سفید
نام :
عربی میں صندل ابیض، فارسی میں صندل سفید، گجراتی میں سکھڑ، بنگالی میں چندن اور ہندی चंदनمیں کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Sandal white
Scientific name: Santalum album
Family: Santalaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مفرح قلب، محرک دماغ، مخرج حرارت و صفراء، رادع، مسکن | ہند و پاکستان | ترسرد | اعصابی عضلاتی | صفراوی امراض |

تعارف:
صندل سفید ایک سدا بہارچھوٹا اور درمیانے قد کا درخت ہے جو عموماً 10 تا 15 میٹر بلند ہوتا ہے۔ اس کا تنا سیدھا، چھال بھوری یا خاکی مائل اور ہموار ہوتی ہے۔ پرانا ہونے پر کھردری ہو جاتی ہے۔اس کے پتے بیضوی، نوک دار اور ہرے چمکدار ہوتے ہیں۔ ان کی سطح ہلکی چکنی اور رنگ گہرا سبز ہوتا ہے۔اور پھول چھوٹے، خوشبودار اور عموماً زرد یا ارغوانی جھلک والے ہوتے ہیں۔جبکہ پھل بیر نما چھوٹے پھل ہوتے ہیں جو پکنے پر ارغوانی یا جامنی رنگ کے ہو جاتے ہیں۔ صندل کی سب سے بڑی پہچان اس کی لکڑی کی مستقل اور ٹھنڈی خوشبو ہے، جو کٹنے اور رگڑنے کے بعد بھی دیرپا رہتی ہے۔ صندل کے پھولوں کی خوشبو تو نہیں ہوتی لیکن اس کی لکٹری کو خوشبو ہوتی ہے۔ صندل کے باہر کی لکٹری کو الگ کرکے اندر کی لکڑی نکالی جاتی ہے اور یہی اصلا بطور دوا استعمال ہوتی ہے۔

صندل کی دو قسمیں ہیں، ایک صندل سفید، اور دوسری صندل سرخ۔ صندل سفید (Santalum album) اور صندل سرخ (Pterocarpus santalinus) دونوں کو عام طور پر “صندل” کہا جاتا ہے، مگر یہ دراصل دو مختلف درخت ہیں اور طبی لحاظ سے بھی ان میں نمایاں فرق ہے۔ صندل سرخ کا مزاج بھی اعصابی عضلاتی ہوتا ہے لیکن درجہ دوم میں، صندل سرخ میں سینٹالن (Santalin A & B) نامی رنگ دار مادہ پایا جاتا ہے جو اسے سرخ رنگ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ فلیونائڈز اور فنالک مرکبات بھی ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چندرس
یہ بھی پڑھیں: چنبیلی
یہ بھی پڑھیں: چنار

صندل کی لکڑی کا تیل پرفیوم، کاسمیٹکس، اروما تھراپی اور دواسازی میں استعمال ہوتا ہے۔ ہندوستانی صندل کی لکڑی سے نکالا جانے والا تیل مقامی طبی نظاموں جیسے آیوروید، سدھا اور یونانی میں مختلف بیماریوں کے علاج اور روک تھام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ صندل کو عالمی سطح پر دوسری سب سے مہنگی لکڑی سمجھا جاتا ہے۔صندل کی لکڑی کی افزائش کافی مشکل ہوتی ہے کیونکہ یہ جانوروں کو بہت پسند اور آگ بھی جلدی پکڑتی ہے۔صندل کی لکڑی کو دیمک نہیں لگتا اسی لیے امیر لوگ اس کا فرنیچر پسند کرتے ہیں۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
سینٹالول (Santalol): صندل کے تیل کا سب سے اہم جزو ہے، جو تقریباً 70–90% تک پایا جاتا ہے۔ یہ خوشبو، اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور سکون آور اثرات رکھتا ہے۔
سینٹالین (Santalene) اور سینٹالیل ایسیٹیٹ (Santalyl acetate): یہ اجزاء بھی خوشبو کو بڑھاتے ہیں اور طبی اثرات میں مددگار ہیں۔

غذائی و حیاتیاتی اجزاء (Nutritional & Bioactive Components)
- بیج (Seeds) یا ان کا خشک حصہ (Deoiled seed meal)
پروٹین (Protein): تقریباً 52.5%
منرلز (Minerals): تقریباً 5%، جن میں پوٹاشیم، زنک، کیلشیم، میگنیشیم، کاپر اور آئرن شامل ہیں۔
ایمی نو ایسڈز (Amino acids):
ضروری (Essential): فینیل الینین (Phenylalanine)، لیوسین (Leucine)
غیر ضروری (Non-essential): گلائیسین (Glycine)، گلوٹامک ایسڈ (Glutamic acid)
- بیریز / پھل (Berries)
فیٹ (Fat): 100 گرام تازہ پھل میں تقریباً 1.5 گرام
اویلیک ایسڈ (Oleic acid): 45.4%
پالمیٹک ایسڈ (Palmitic acid): 32.5%
فینولک کمپاؤنڈز (Phenolic compounds): تقریباً 310 ملی گرام فی 100 گرام تازہ پھل
اینتھوسیانینز (Anthocyanins): خاص طور پر سائنائیڈن-3-گلوکوسائیڈ (Cyanidin-3-glucoside)، تقریباً 0.21% تازہ وزن میں
فائٹو سٹرولز (Phytosterols): بیٹا-سِٹوسٹرول (β-sitosterol) تقریباً 85.35–88.9 mg فی 100 گرام آئل

اثرات:
صندل اعصاب میں تحریک، عضلات میں تقویت اور غدد میں تحلیل پید اکرتی ہے۔ مفرح قلب، محرک دماغ، مخرج حرارت و صفراء، رادع، مسکن اثرات رکھتی ہے۔کیمیاوی طور پر رطوبات پیدا کرتی ہے۔

خواص و فوائد
صندل دافع حرارت ہوتی ہے اس لیے گرمی کو دور کرنے کے لیے بطورشربت اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گرمی کے درد سر کو فورا تسکین دیتی ہے۔ غدی اورام پر صندل کا برادہ لیپ کرنے سے تحلیل ہو جاتی ہے، جلے ہوئے مقام پر لگانے سے فوری آرام آتا ہے۔ صندل کا تیل بھی بہت مفید چیز ہے، سوزاک کو رفع کرنے کے لیے صندل کا روغن فورا فائدہ دیتا ہے۔ پیپ اور خون آمیز پیشاب آنا اور پیشاب کے قطرے آنا میں بہت مفید ہے۔ صندل دل کے لیے مفرح ہے، خفقان قلب، اختلاج قلب کے لیے مفید ہے۔روغن صندل کی مالش نیند آور ہے، کانوں میں آوازیں آنا میں بھی مفید ہے۔ صندل کا برادہ قابض جبکہ روغن ملین اثرات رکھتا ہے، جو قبض کے لیے بہت مفید ہے۔
جدید سائنسی و تحقیقی فوائد
صندل کے تیل میں جراثیم کش و سوزش کم کرنے والے اثرات:
تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ صندل کے تیل میں موجود مرکبات جلدی انفیکشن اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔ جلدی امراض میں افادیت: ایگزیما، خشکی، خارش اور ایکنی میں مفید پایا گیا ہے۔ کچھ کلینیکل اسٹڈیز کے مطابق صندل کا تیل جلد پر لگانے سے خارش اور سوزش میں کمی ہوتی ہے۔لیبارٹری سطح پر ہونے والی کچھ تحقیقات نے ظاہر کیا ہے کہ صندل کا تیل خلیاتی سطح پر کینسر زدہ خلیوں کی افزائش کو روکنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ صندل کی خوشبو اعصابی دباؤ کم کرنے، نیند میں بہتری اور ذہنی سکون میں مفید ثابت ہوئی ہے۔ کچھ تحقیقات نے اس کے تیل کو فنگس اور وائرس کی بعض اقسام کے خلاف مؤثر قرار دیا ہے۔ صندل کا تیل پرفیوم انڈسٹری میں بطور بیس نوٹ (Base note) سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
اینٹی سوزش (Anti-inflammatory):
یہ تیل 5-lipoxygenase انزائم کو روکتا ہے۔جسم میں موجود نقصان دہ free radicals ختم کرتا ہے۔ سوزش پیدا کرنے والے cytokines کو دبا دیتا ہے۔ Psoriasis (چنبل) اور Atopic dermatitis (خشک جلد کی بیماری) میں مفید ہے۔
اینٹی جراثیم (Anti-microbial):
یہ تیل ایسے بیکٹیریا کے خلاف مؤثر ہے جو سخت بیماریاں پھیلاتے ہیں، جیسے Staphylococcus aureus (MRSA)۔
فنگس جیسے Candida، Trichophyton، Microsporum پر بھی اثر کرتا ہے۔
وائرل بیماریوں جیسے Herpes simplex اور Influenza virus کو بھی روکتا ہے۔
کینسر اور خلیات کی افزائش روکنے والے اثرات (Anti-proliferative & Anti-cancer):
جلد کے سرطان اور دیگر کینسرز (Bladder, Oral, Prostate, Liver cancers) میں خلیوں کی غیر ضروری بڑھوتری روکتا ہے۔
خلیات کی قدرتی موت (Apoptosis) اور صفائی (Autophagy) کو بڑھاتا ہے۔
رنگت بنانے والے انزائم Tyrosinase کو روکتا ہے، جس سے زیادہ رنگت (Pigmentation) کم ہوتی ہے۔
زخم بھرنے اور جلدی علاج میں کردار (Wound healing & Skin repair):
یہ تیل جلدی خلیوں Keratinocytes پر اثر ڈال کر جلد کی مرمت اور زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے۔
Sandalwood odor receptor (OR2AT4) کو متحرک کر کے جلدی خلیات کی افزائش کو بڑھاتا ہے۔

کلینیکل استعمالات (Clinical Uses)
Acne (مہاسے)۔ Psoriasis (چنبل)۔ Eczema (ایگزیما)۔ Atopic dermatitis (خشک جلد کی بیماری)
Warts (مسے)۔ Molluscum contagiosum (جلدی چھوٹے دانے/مسے جیسی بیماری)
مقدار خوراک:
پانچ گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
4 Comments
Rhiannon Ortiz
I’ve been following your blog for quite some time now, and I’m continually impressed by the quality of your content. Your ability to blend information with entertainment is truly commendable.
Eldon Hamill
I wanted to take a moment to commend you on the outstanding quality of your blog. Your dedication to excellence is evident in every aspect of your writing. Truly impressive!
Kade Bogan
Your blog is a constant source of inspiration for me. Your passion for your subject matter is palpable, and it’s clear that you pour your heart and soul into every post. Keep up the incredible work!
Gavin McKenzie
Your blog is a true gem in the world of online content. I’m continually impressed by the depth of your research and the clarity of your writing. Thank you for sharing your wisdom with us.