
پیپل
نام :
عربی شجرۃ المرتعش۔فارسی میں درخت لرزاں۔ہندی میں پیپل पीपल۔ سندھی پپر۔ بنگالی اشوتھ۔ گجراتی میں پیپلو۔ سنسکرت میں آتم کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Sacred fig
Scientific name: Ficus religiosa
Family: Moraceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مجفف، تہوج، محلل، مندمل، مغلظ منی، ممسک، حابس، قابض | ہند و پاک | خشک سرد | عضلاتی اعصابی | اعصابی امراض میں |

تعارف:
پیپل بہت ہی مشہور و معروف درخت ہے، یہ کافی بڑا درخت ہوتا ہے، اس کی اونچائی اسی نوے فٹ، اس کی گہرائی بیس سے تیس فٹ اور گولائی پندرہ سے بیس فٹ ہوتی ہے۔ پیپل کے درخت کو ہندو اور بدھ مت کی ثقافت میں ایک مقدس درخت سمجھا جاتا ہے۔ پیپل کے پتے، داڑھی (لٹکنے لٹکنے اور نظر آنے والی جڑیں) اور چھال بطور دوا استعمال ہوتے ہیں۔ پیپل کے پتے پان کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں، پیپل کے ساتھ بیر سے ملتے جلتے پھل لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیاز جنگلی
یہ بھی پڑھیں: پیاز
یہ بھی پڑھیں: پھوٹ / پھٹ
کیمیاوی و غذائی اجزا:
(1) چھال (Bark) کے اجزا
پولی فینولز (Polyphenols): ٹینن (Tannins)، سیپونن (Saponins)، لیوکوانتھوسیانین (Leucoanthocyanins)
فلیوونائڈز (Flavonoids): کوئرسیٹن (Quercetin)، کیمپفیرول (Kaempferol)، مائریسیٹن (Myricetin)
پلانٹ سٹیرولز (Plant Sterols): برگاپٹن (Bergapten)، لینوسٹرول (Lanosetrol)، بیٹا سیٹوسٹرول (β-Sitosterol)
(2) پتے (Leaves) کے اجزا
پولی فینولز (Polyphenols): یوجینول (Eugenol)، ہیکسانول (Hexanol)، فائٹول (Phytol)
سیسکوٹرپین (Sesquiterpenes): یوڈیسمول (Eudesmol)
دیگر مرکبات: لینالول (Linalool)، بینزین ایسیٹونائٹرائل (Benzeneacetonitrile)، coumarin، palmitic acid
(3) پھل (Fruits) کے اجزا
فلاوونولز (Flavonols): کوئرسیٹن (Quercetin)، کیمپفیرول (Kaempferol)، مائریسیٹن (Myricetin)
ٹرپینز (Terpenes): الفا تھوجین (α-Thujene)، الفا پینین (α-Pinene)، لیمونین (Limonene)، جیرماکرین (Germacrene)
پلانٹ سٹیرولز (Plant Sterols): لوپول (Lupeol)، سٹیگماسٹرول (Stigmasterol)

(4) لیٹیکس (Latex) اور بیج (Seeds) کے فوائد
لیٹیکس(دودھ):
اہم جزو: سیرین پروٹیز (Serine Protease – Religiosin B & C)
فائدہ: اعصابی درد (Neuralgia) میں مفید
بیج:
اہم اجزا: الانائن (Alanine)، ٹائروسین (Tyrosine)، تھرونائن (Threonine)
فائدہ: جسمانی قوت کو بڑھاتا ہے
حوالہ:
https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC9695857/pdf/nutrients-14-04731.pdf

اثرات:
پیپل مجفف رطوبات، معین حمل، دافع قے و دست ، تہوج، محلل، مندمل اورام، مغلظ منی، ممسک، دافع بلغمی کھانسی، مفرح قلب، محلل اعصاب، مسکن جگر اثرات کا حامل ہے۔
خواص و فوائد
پیپل کی چھال کی مسواک اور سفوف دانتوں پر ملنے سے دانت قوی ہوتے ہیں، خوردنی طور پر اس کا سفوف معدے اور آنتوں کی رطوبات کو خشک کر دیتا ہے، جس سے قے، دست اور ابکائی دور ہوجاتے ہیں، حابس رطوبات ہونے کی وجہ سے جریان اور لیکوریا میں مفید ہے۔مسکن جگر ہونے کی وجہ سے غدد کی سوزش، گرمی کی شدت اور صفراء کی زیادتی میں مفید ہے۔ اس کی چھال اور پتوں کا پانی پھوڑوں کے لیے مفید ہے۔ اس کی داڑھی کا سفوف کھلانا معین حمل ہے، عورتوں کا بانچھ پن اس سے دور ہو جاتا ہے، زخموں کی رطوبات کو پیپل کا سفوف خشک کر دیتا ہے۔پیپل کے پھل کے اثرات اس کے پتوں اور چھال سے مختلف ہیں، پیپل کا پھل جلاب آور ہوتا ہے، قبض کھولتا ہے، مانع حمل ہے۔
آیورویدک میں پیپل کو سانس اور سوزش کے امراض، السر، اسٹومیٹائٹس، ہچکی، گٹھیا، گاؤٹ، جلد کی بیماریاں، ہڈیوں کا ٹوٹنا، ذیابیطس، نکسیر، یرقان وغیرہ جیسے امراض کے علاج کے لیے تجویز کیا جاتا ہے ۔

جدید سائنسی طبی فوائد
(1) چھال (Bark) کے فوائد
- سوزش کم کرنے والا (Anti-inflammatory)
- اسہال کا علاج (Anti-diarrheal)
- بلڈ شوگر کم کرنے والا (Hypoglycemic)
- بیکٹیریا کے خلاف مزاحم (Antibacterial)
(2) پتے (Leaves) کے فوائد
- ناک سے خون بہنے (Epistaxis) اور خون کی بیماریوں میں مفید
- دمہ اور سانس کی تکالیف کا علاج
- معدے کے امراض اور اسہال میں مؤثر
- دانت کے درد اور زخموں کے علاج میں مددگار
(3) پھل (Fruits) کے فوائد
- قبض دور کرنے والا (Laxative Effect)
- دل کے امراض میں مفید
- مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والا
حوالہ:
https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC11462526/pdf/JTCM-44-5-1052.pdf
مقدار خوراک:
تین گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply