Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. پھوٹ / پھٹ
پھوٹ / پھٹ

پھوٹ / پھٹ

  • March 18, 2025
  • 0 Likes
  • 111 Views
  • 0 Comments

پھوٹ / پھٹ

نام :

عربی میں قثا البر۔ فارسی میں خیاردشتی۔ بنگالی میں کاکڑ۔ سندھی میں چھبڑا کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Snap Melon

Scientific name: Cucumis momordica

Family: Cucurbitaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مفرح، مدر بول، مولد بلغم، نفاخہند و پاکتر سرداعصابی عضلاتیگرمی کے امراض میں

پھوٹ پھٹ ککڑی Melon Cucumis momordica

تعارف:

پھٹ خربوزے کی طرح ایک بیل کا پیلے رنگ کا  پھل ہے، یہ پھل پکنے کے بعد پھٹ جاتا ہے اس لیے اس کا نام ہی پھوٹ یا پھٹ ہے۔پھٹ میں غذائیت بہت کم ہوتی ہے، اس میں زیادہ تر رطوبات ہوتی ہیں اسی لیے جلد ہی متعفن ہو کر خراب ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پھکر مول / پوکر مول

یہ بھی پڑھیں: پھٹکڑی

یہ بھی پڑھیں:پوئی مالابار پالک

پھوٹ پھٹ ککڑی Melon Cucumis momordica

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

پانی: 85-90%۔           کاربوہائیڈریٹس: 3-5 گرام۔   قدرتی شکر: 1-2 گرام (عام خربوزے سے بہت کم)

پروٹین: 0.5-1 گرام۔       چکنائی: 0.1-0.3 گرام       فائبر: 1.2-2 گرام۔         کیلوریز: 10-15 kcal

پھوٹ پھٹ ککڑی Melon Cucumis momordica

وٹامنز:

وٹامن سی: 5-10 ملی گرام۔   وٹامن اے (بیٹا کیروٹین): 100-200 مائیکروگرام۔         فولیٹ (وٹامن بی9): 5-10 مائیکروگرام

منرلز:

پوٹاشیم: 150-300 ملی گرام۔          کیلشیم: 10-20 ملی گرام۔     میگنیشیم: 8-15 ملی گرام

فاسفورس: 10-25 ملی گرام۔ آئرن: 0.2-0.5 ملی گرام۔   زنک: 0.1-0.3 ملی گرام

اثرات:

پھٹ محرک دماغ، محلل جگر اور مقوی قلب اثرات رکھتی ہے۔ مفرح، مدر بول، مولد بلغم اور نفاخ ہے۔

پھوٹ پھٹ ککڑی Melon Cucumis momordica

خواص و فوائد

پھٹ کو بطور پھل کے کھایا جاتا ہے، اس کا ذائقہ پھیکا یا ترش ہوتا ہے، اس لیے اس میں شکر ملا کر کھاتے ہیں، اس استعمال سے طبیعت بوجھل ہوتی ہے اور گیس پیدا ہوتی ہے۔بطور دوا کے اس کا استعمال نہیں ہوتا۔ اسنیپ خربوزے کا جوس گرمی کے موسم میں جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے اور گرمی کی شدت کو کم کرتا ہے۔ قدرتی مٹھاس کم ہونے کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی مناسب ہے۔اسنیپ خربوزہ (Cucumis momordica) عام خربوزے کی طرح زیادہ غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتا۔ اس میں زیادہ تر پانی (85-90%) ہوتا ہے، جبکہ اس میں چینی اور دیگر غذائی اجزاء کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ اس لیے اسے کم کیلوری والا پھل سمجھا جاتا ہے، جو صرف پیاس بجھانے اور معدے کو صاف کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔زیادہ پانی: اس میں 85-90% پانی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ پیٹ بھرنے کے باوجود زیادہ غذائیت فراہم نہیں کرتا۔

پھوٹ پھٹ ککڑی Melon Cucumis momordica
پھوٹ پھٹ ککڑی Melon Cucumis momordica

مقدار خوراک:

بقدر ہضم

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading