Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. پپیتا
پپیتا

پپیتا

  • February 15, 2025
  • 0 Likes
  • 98 Views
  • 0 Comments

پپیتا

نام :

عربی میں شجر البطیخ۔اردو میں ارنڈ خربوز بھی کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Papaya

Scientific name: Carica papaya

Family: Caricaceae

پپیتا Papaya Carica papaya पपीता
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مدر حیض، مسقط جنین، محمر، مخرش، مفتت، ملینہند و پاکستانخشک گرمعضلاتی غدی 

پپیتا Papaya Carica papaya पपीता
پپیتا Papaya Carica papaya पपीता

تعارف:

پپیتا ایک درخت ہے جس کے بڑے بڑے پتے ہوتے ہیں اور چھتری نما ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ خربوزے کے سائز کے بڑے بڑے بیضوی پھل لگتے ہیں۔ اس کے پتے ارنڈ کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں اسی لیے اسے ارنڈ خربوز بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا پھل جب کچا ہوتا ہے تو سبز رنگ کا ہوتا ہے، جب نیم پختہ ہوتا ہے تو سرخ ہوتا ہے اور جب مکمل بختہ ہوتا ہے تو زرد ہو جاتا ہے۔ پکے پھل کا ذائقہ شیریں قدرے بدمزہ ہوتا ہے۔

پتا پپیتا Papaya Carica papaya पपीता

یہ بھی پڑھیں: پپلی / فلفل دراز

یہ بھی پڑھیں: پپلا مول

یہ بھی پڑھیں: پان

پھول پپیتا Papaya Carica papaya पपीता

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

وٹامنز اور منرلز:

 وٹامن اے (Vitamin A)                   وٹامن سی (Vitamin C) وٹامن ای (Vitamin E)

 آئرن (Iron)     کیلشیم (Calcium)         پوٹاشیم (Potassium)

اینٹی آکسیڈنٹس اور بایو ایکٹیو مرکبات:

 کیفک ایسڈ (Caffeic Acid) – سوزش کم کرنے والا        کوارسیٹن (Quercetin) – دل کی صحت کے لیے مفید

 فلیوونائڈز (Flavonoids) – مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار  

 پاپین (Papain) اور چیماپاپین (Chymopapain) – ہاضمے میں مددگار

پپیتا Papaya Carica papaya पपीता
پھل پپیتا Papaya Carica papaya पपीता

اثرات:

عضلات میں تحریک، غدد میں تقویت اور اعصاب میں تسکین پیدا کرتا ہے۔محمر، مخرش، ملین، مفتت حصات، قاتل کرم شکم، مدر حیض، مسقط جنین اثرات رکھتا ہے۔

پپیتا Papaya Carica papaya पपीता

خواص و فوائد

پپیتا محمر اور مخرش ہونے کی وجہ سے جسم پر داد، چنبل پر لگانا مفید ہے۔ اس کے کچے پھل سے دودھ نکلتا ہے جو بہت زیادہ خراش آور ہوتا ہے، کچھ علاقوں کی عورتیں بند حیض کو جاری کرنے کے لیے کپڑے کو اس کے دودھ سے گیلا کرکے اندم نہانی میں رکھتی ہیں جس سے حیض جاری ہو جاتا ہے۔ قاتل کرم شکم ہونے کی وجہ سے پیٹ کے کیڑوں یعنی کیچووں کو ہلاک کرتا ہے۔ پختہ پھل کاسر ریاح یعنی گیسوں کو خارج کرتا ہے اور بدہضمی میں مفید ہے۔مفتت حصات ہونے کی وجہ سے گردہ مثانہ کی پتھریوں کو توڑ کر نکال دیتا ہے۔ پپیتے کے پتے ملیریا، اور ڈنگی کے بخاری میں مفید پائے گئے ہیں۔

پپیتا Papaya Carica papaya पपीता

سائنسی تحقیقات

پپیتے کے پتوں میں 50 سے زائد حیاتیاتی اجزاء (Bioactive Compounds) کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جو انہیں مختلف  بیماریوں کے علاج میں مفید بناتے ہیں۔    پپیتے کے پتے، پھل اور بیجوں میں ڈینگی، کینسر، بیکٹیریا، پیراسائٹس، سوزش، آکسیڈینٹ اور ذیابیطس کے خلاف مفید خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

 پپیتے  میں وافر مقدار میں وٹامن سی (Ascorbic Acid)، پوٹاشیم، آئرن، کیلشیم، فاسفورس، کیروٹینائڈز، وٹامن اے، بی1، بی2، ای، اور حل پذیر و غیر حل پذیر غذائی ریشے پائے جاتے ہیں۔ پپیتے میں سٹرک ایسڈ، فومیرک ایسڈ، مالک ایسڈ، میلونک ایسڈ، سکسنک ایسڈ، اور ٹارٹیرک ایسڈ جیسے غیر مستحکم نامیاتی تیزاب بھی موجود ہوتے ہیں۔امریکا کی سرکاری ویب سائٹ نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق پپیتے میں مندرجہ ذیل خوبیاں پائی جاتی ہیں:

اینٹی آکسیڈنٹ اثرات: پپیتے کے پتوں کے عرق میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آزاد ریڈیکلز کو ختم کرنے میں مددگار ہیں۔

اینٹی وائرل (اینٹی ڈینگی) اثرات: پپیتے کے پتوں کا عرق ڈینگی بخار کے مریضوں میں پلیٹلیٹس کی تعداد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

اینٹی کینسر اثرات: پپیتے کے پتوں کے عرق میں کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے، خاص طور پر پروسٹیٹ کینسر کے خلاف۔

مدافعتی نظام کو بہتر بنانے والے اثرات: پپیتے کے پتوں کا عرق مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور سوزش کو کم کرتا ہے۔

اینٹی ڈائیبیٹک اثرات: پپیتے کے پتوں کا عرق ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

ذیابیطس میں مددگار: پپیتے میں موجود بایو ایکٹیو مرکبات بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ انسولین کی حساسیت میں اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 جلد اور زخموں کی صحت: پپیتے کے پتوں میں جلد کی حفاظت کے لیے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جھریوں کو کم کرنے اور جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے میں مددگار ہیں۔زخم بھرنے میں مدد دینے والے پاپین اور دیگر انزائمز موجود ہیں۔

 نیوروپروٹیکٹیو (دماغی صحت): پپیتے کے حیاتیاتی اجزاء الزائمر اور دیگر دماغی بیماریوں کے خلاف حفاظتی اثرات رکھتے ہیں۔ دماغی خلیات کو آکسیڈیٹیو نقصان سے بچانے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔

پپیتا Papaya Carica papaya पपीता
پپیتا Papaya Carica papaya पपीता

ڈینگی اورپپیتا

مختلف تحقیقی مطالعات کے مطابق، پپیتے کے پتوں کا رس (Papaya Leaf Juice) پلیٹلیٹ کاؤنٹ بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک تحقیق میں ڈینگی کے مریضوں پر پپیتے کے پتوں کے عرق کا اثر جانچا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ اس کا استعمال پلیٹلیٹس کی بحالی میں مدد کر سکتا ہے۔

Journal of Ethnopharmacology” میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق، پپیتے کے پتوں میں موجود کارپین (Carpaine) اور فلیوونائڈز (Flavonoids) مدافعتی نظام کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور خون کے سفید خلیات کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

پروٹولوٹک انزائم اور اسقاط حمل

پپیتے کے پتوں اوربیجوں میں وافر مقدار میں پایا جانے والا طاقتور  پروٹولوٹک انزائم، اسقاط حمل کا باعث بنتا ہے۔ پپیتے میں ایک طاقتور پروٹولوٹک انزائم (Proteolytic Enzyme) “پاپین (Papain)” پایا جاتا ہے، جو پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کچھ نظریات کے مطابق:

پاپین حمل کے دوران جسم میں پروجیسٹرون کی سطح کو متاثر کر سکتا ہے، جو کہ حمل کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہارمون ہے۔

کچھ مطالعات میں کچا پپیتا (Unripe Papaya) رحم کے سکڑاؤ (Uterine Contractions) کو بڑھانے کے لیے ذمہ دار پایا گیا ہے، جس سے حمل پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

پپیتے کے بیجوں میں “بنجین (Benzyl Isothiocyanate)” نامی مرکب پایا جاتا ہے، جو بعض جانوروں پر تجربات میں تولیدی صحت پر اثر انداز ہوا ہے۔

مقدار خوراک:

پھل حسب ضرورت

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading