
پپلی / فلفل دراز
نام :
عربی میں دار فلفل۔ فارسی میں فلفل دراز۔ہندی میں پیپل۔ سندھی میں پپری۔ پنجابی میں مگھاں اور لمبی مرچ بھی کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Long Piper
Scientific name: Piper longum
Family: Piperaceae

تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
کاسر ریاح، محمر، جالی | ہند و پاک ، بنگال | گرم تر | غدی اعصابی | امراض معدہ |

تعارف:
پیپلی، یا پپلی ایک پودے کا پھل ہے جو دیکھنے میں لمبے شہتوت کی طرح ہوتا ہے۔ جب یہ پھل پک جاتا ہے تو اس کا رنگ کالا ہو جاتا ہے، اور اس کی سطح کھردری ہو جاتی ہے۔اس پودے کی جڑ کو ہی پپلا مول کہتے ہیں۔ پپلی کا ذائقہ تیز یعنی مرچ والا ہوتا ہے۔ یہ پودا ہندوستان، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، فلپائن، اور بحر الکاہل کے جزیروں میں عام طور پر پایا جاتا ہے۔ اسے مصالحہ جاتی اور طبی فوائد کے لیے کاشت کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پپلا مول
یہ بھی پڑھیں: پان
یہ بھی پڑھیں: پالک

کیمیاوی و غذائی اجزا:
پپلی میں وٹامنز اور منرل کی قابل ذکر مقدار نہیں ہے لیکن اس میں مختلف بایو ایکٹیو فائٹو کیمیکلز پائے جاتے ہیں:
- الکلائیڈز: Piperine (پائپرین)، Piperlongumine
- فلیوونائڈز، ایسٹرز، سٹیرائڈز
- ضروری تیل: جن میں اینٹی مائکروبیل اور اینٹی پراسیٹک خصوصیات ہوتی ہیں۔
- پائپرین: حیاتیاتی دستیابی میں اضافہ کرتا ہے، ہاضمہ بہتر بناتا ہے، اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات رکھتا ہے۔

اثرات:
پپلی غدد میں تحریک، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تقویت پیدا کرتی ہے۔ صفراء پیدا بھی کرتی ہے اور اس کا اخراج بھی کرتی ہے۔ پیٹ کے کیڑوں کو مارتی ہے، خصوصا کدو دانے، کاسرریاح، مقوی معدہ، محمر محلل اور جالی اثرات کی حامل ہے۔
خواص و فوائد
پپلی، مگھاں یا فلفل دراز معدہ کو طاقت دیتی ہے، گیسوں کا اخراج کرتی ہے، پیٹ میں پیدا ہونے والے کیڑوں کی مختلف اقسام ہیں ان میں سے ایک کدو دانے ہیں جو عضلاتی تحریک میں پیدا ہوتے ہیں، فلفل دراز ان کو ختم کرنے کے لے بہت مفید ہے۔پپلی جسم سے خلط سوداء کا خاتمہ کرتی ہے۔الغرض عضلاتی تحریک کے تمام امراض میں فلفل دراز بہت ہی اعلی درجہ کی چیز ہے، جس میں بدہضمی، گیس، اپھارہ، باو گولہ، کھٹی ڈکاریں،پھوڑے پھنسیاں ، بواسیر، وجع المفاصل، نقرس، عرق النساء دائیں طرف والا وغیرہ شامل ہیں۔محمر اثرات رکھنے کی وجہ سے عظم طحال اور عظم جگر کے لیے مفید ہے۔
جدید تحقیقات
جدید تحقیقات کے مطابق پپلی مندرجہ ذیل خصوصیات رکھتی ہے:
- اینٹی کینسر اثرات: Piperlongumine کو کینسر سیلز کے خلاف مؤثر پایا گیا ہے۔
- ذیابیطس کے خلاف سرگرمی: جڑوں میں اینٹی ہائپرگلیسیمک اثر پایا گیا۔
- کارڈیو پروٹیکٹو: دل کی بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔
- اینٹی اوبیسٹی: وزن کم کرنے اور میٹابولزم کو بہتر بنانے میں معاون۔
- ریڈیو پروٹیکٹو: تابکاری سے ہونے والے نقصان سے بچاؤ میں مددگار۔

مقدار خوراک:
دو گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply