
پرسیاوشاں / ہنسراج
نام :
عربی میں شعرالارض، شعرالجبال۔ ہندی میں ہنس راج۔ پنجابی میں کھوہ بوٹی کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Maidenhair fern
Scientific name: Adiantum
Family: Pteridaceae

تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
، مجفف، منفج بلغم، مدرحیض | ہند و پاک | خشک سرد | عضلاتی اعصابی | بالوں کے لیے۔ |

تعارف:
پرسیاو شاں ایک پودا ہے جو دیکھنے میں دھنیا سے ملتا جلتا ہے، عام طور پر نمناک، ٹھنڈی جگہ پر ہوتا ہے، پانی کے کنوں کے اندر اور اس کی دیواروں اور سائے والی جگہ پر ہوتا ہے، اسی لیے اسے کھوہ بوٹی بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی کئی قسمیں ہوتی ہیں کسی کے پتے لمبوترے اور کسی کے گول سے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرسارنی
یہ بھی پڑھیں: پد ماکھ
یہ بھی پڑھیں: پتھر پھوڑی / پتھر چٹ / زخم حیات
کیمیاوی و غذائی اجزا:
- فلاوونائیڈز (Flavonoids) – اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سوزش، اور اینٹی بیکٹیریل اثرات رکھتے ہیں۔
- ٹیننز (Tannins) – اینٹی مائکروبیل اور زخم بھرنے میں مددگار۔
- ٹیرپینائڈز (Terpenoids) – جسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں۔
- اسٹیرائڈز (Steroids) – ہارمونی اثرات رکھتے ہیں اور جسم کی قوت مدافعت میں مدد دیتے ہیں۔
- الکلائیڈز (Alkaloids) – درد کم کرنے اور جسم کو سکون پہنچانے میں مفید۔
- فینولک مرکبات (Phenolic Compounds) – اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات رکھتے ہیں۔

اثرات:
عضلاتی محرک، غدی مسکن اثرات رکھتا ہے، محلل، مجفف، منفج بلغم، مدرحیض و نفاس ہے۔
خواص و فوائد
پرسیاو شاں بلغمی امراض، کھانسی، نزلہ زکام، بلغمی دمہ میں مفید ہے۔ اسی طرح بلغمی بخاروں میں بھی مفید ہے۔ فاضل رطوبات کو خارج کرتا ہے، لیکوریا کے لیے بھی مفید ہے۔ کسی شخص کو کتے نے کاٹ لیا ہو تو اس کا جوشاندہ اس کے لیے بھی مفید ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات
- اینٹی ڈائیبیٹک (ذیابیطس کم کرنے والا)۔
- اینٹی کنولسنٹ (مرگی اور جھٹکوں کے خلاف)۔
- اینالجیسک (درد کم کرنے والا)۔
- اینٹی کولیسٹرول (کولیسٹرول کم کرنے والا)۔
- اینٹی تھائرائیڈ۔
- اینٹی بیکٹیریل و اینٹی فنگل (جراثیم اور فنگس کے خلاف)۔
- زخم بھرنے میں مددگار۔
- بال گرنے کے خلاف اور بالوں کی نشوونما بڑھانے والا۔
- اینٹی دمہ۔
- اینٹی آکسیڈنٹ (آزاد ذرات کو روکنے والا)۔
- مدافعتی نظام کو بہتر بنانے والا۔
- گردے اور مثانے کی بیماریوں کے خلاف۔
یہ پودا اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات رکھتا ہے۔ بالوں کی نشوونما میں بہتری اور ذیابیطس میں کمی کے لیے تجربات میں مفید پایا گیا۔ بلڈ شوگر کم کرنے، کولیسٹرول کو معمول پر لانے، اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار۔

مقدار خوراک:
پانچ گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply