ٹینڈے
نام :
پنجابی میں ٹینڈے، گجراتی میں کنٹولا، سنسکرت میں ڈنڈش کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Round gourd / Round Cucumber
Scientific name: Praecitrullus fistulosus
Family: Cucurbitaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مدر بول، مولد رطوبت، | ہند و پاک | تر سرد | اعصابی عضلاتی | یرقان، صفراوی امراض |

تعارف:
ٹِنڈا (Praecitrullus fistulosus)، جسے انڈین راؤنڈ گورڈ یا ایپل گورڈ بھی کہا جاتا ہے، جنوبی ایشیا میں خاص طور پر پاکستان اور بھارت میں ایک مقبول سبزی ہے۔ یہ نہ صرف ذائقے میں ہلکی اور ہضم میں آسان ہے بلکہ اس میں کئی غذائی اجزاء اور طبی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔
اس کے پتے چوڑے، دل کی شکل کے، اور کھردرے (rough texture) ہوتے ہیں۔ کنارے کچھ کٹے پھٹے ہوتے ہیں۔ ہر پتے کے کنارے نمایاں دانت دار ہوتے ہیں۔یہ بیل دار (vine-type) پودا ہوتا ہے جو زمین پر پھیلتا ہے یا جالی پر چڑھایا جاتا ہے۔سبز رنگ کی نازک شاخیں ہوتی ہیں جن پر باریک بال نما ساخت موجود ہوتی ہے۔زرد رنگ کے چھوٹے پھول ہوتے ہیں، نر اور مادہ پھول الگ الگ ہوتے ہیں (monoecious plant)۔
اس کا پھل مکمل طور پر گول یا تھوڑا سا چپٹا گول۔ بعض اقسام بیضوی (oval) بھی ہو سکتی ہیں۔عموماً 5 سے 8 سینٹی میٹر قطر (diameter) میں ہوتا ہے، مگر مختلف اقسام میں فرق ہو سکتا ہے۔ہلکا سبز (light green) رنگ۔ بعض اوقات پھل کی سطح پر ہلکی سفید لکیریں یا دھاریاں (stripes) بھی ہوتی ہیں۔اس کی سطح جلد نرم، ہموار اور باریک بالوں سے ڈھکی ہوتی ہے، جو پکنے کے بعد جھڑ جاتے ہیں۔اس کا گودا سفید رنگ کا، نرم اور ریشہ دار نہیں ہوتا۔ بیج درمیانے سائز کے اور سفید یا ہلکے بھورے ہوتے ہیں۔نہایت ہلکا، کچھا پھل تلخ ہو سکتا ہے لیکن مکمل طور پر پک جانے پر میٹھاس لیے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹونگ کٹ علی
یہ بھی پڑھیں: ٹماٹر
یہ بھی پڑھیں: تیندو
کیمیاوی و غذائی اجزا:
فی 100 گرام
وٹامنز:
وٹامن سی: تقریباً 18.5 ملی گرام۔ وٹامن اے: تقریباً 30–40 مائیکروگرام۔ وٹامن B6: تقریباً 0.05 ملی گرام
فولک ایسڈ (Folate): 20 مائیکروگرام
منرلز:
میگنیشیم: 16.8 ملی گرام فاسفورس :28.8 ملی گرام آئرن :0.3 ملی گرام
کیلشیم :21 ملی گرام پوٹاشیم :245 ملی گرام
دیگر غذائی اجزاء:
توانائی: 15 سے 21 کیلوریز پانی: تقریباً 94 گرام کاربوہائیڈریٹس: 3.7 گرام پروٹین: 0.6 گرام
چکنائی (Fat): 0.2 گرام فائبر: 1.2 گرام
اہم حیاتیاتی مرکبات
پولی فینولز (Polyphenols): موجود، مقدار مخصوص نہیں
لیکٹنز (Lectins): سرطان مخالف (anticancer) خصوصیات رکھتے ہیں
اینٹی آکسیڈنٹس: موجود، خلیاتی تحفظ میں مددگار
اثرات:
ٹنڈا محرک اعصابی و دماغ، محل لجگر اور مقوی قلب ہے، خون میں رقت پیدا کرتا ، رطوبات میں اضافہ کرتا ہے۔مولد رطوبات، مدربول، دافع صفراء و حرارت، دیر ہضم ہوتا ہے۔
خواص و فوائد
ٹینڈا جسم سے گرمی کو ختم کرتا ہے، پیشاب کے قطرے، سوزاک، سینہ کی جلن، پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔صفراوی بخاروں، ریقان، نفث الدم کے لیے مفید ہے۔

مقدار خوراک:
حسب ضرورت
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply