Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. ناک کے مسائل
ناک کے مسائل

ناک کے مسائل

  • October 26, 2024
  • 0 Likes
  • 492 Views
  • 0 Comments

ناک کے مسائل

از طرف حکیم فیضان شاہد بلوچ

آج میں ایک مسئلے کی طرف اطباء کی اور حاملین فن کی توجہ دلانا چاہوں گا اکثر لوگوں کو ناک میں زخم ہو جاتے ہیں اور ناک میں زخم ہونے کی وجہ سے ان کو بعض اوقات ناک میں سے خون انا شروع ہو جاتا ہے اس کے علاوہ ان کے ناک کے اندر جھلی بھی سوج جاتی ہے اور اس کے علاوہ ناک کے اندر جھلی کے اندر مسے سے بن جاتے ہیں یہ حالت عموما سردیوں میں بہت زیادہ دیکھی جاتی ہے اور گرم خشک مزاج لوگوں میں یہ کیفیات بہت زیادہ ہوتی ہیں

 گرمیوں کے موسم میں اس چیز کے اندر اتنی زیادہ شدت نہیں ہوتی اس کی دو وجوہات ہیں ایک تو انسان گرمیوں میں کیونکہ پانی بہت زیادہ استعمال کرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی حالانکہ موسم گرمی کا ہوتا ہے دوسرا گرمی کے موسم میں ناک کی اندرونی جھلی نرم رہتی ہے اور اس کے اندر کھچاؤ پیدا نہیں ہوتا سردیوں میں سرد ہوا خصوصا دھند کے دنوں میں ٹھنڈی ہوا کے اندر سانس لینے اور سردی خشکی کی وجہ سے ناک کی جلی کے اندر خشکی بھی پیدا ہو جاتی ہے اور پانی کے استعمال کی کمی کی وجہ سے ناک کی جلی کھچاؤ کا شکار ہو جاتی ہے اور جب وضو وغیرہ کیا جاتا ہے یا کسی اور وقت میں ناک کو صاف کیا جاتا ہے تو ناک سے خون انا شروع ہو جاتا ہے بعض اوقات ناک کے اندر کھرنڈ بھی بن جاتے ہیں

 خشک قسم کے چھلکے نما کھرنڈ ہوتے ہیں ان کھرنڈوں کو چھیڑنے سے یا ان کو کریدنے سے ان میں سے خون انا شروع ہو جاتا ہے ناک میں سوزش ہوتی ہے اکثر اوقات ناک میں کھجلی ہوتی ہے بعض دفعہ ناک کی جھلی میں شدت کی سوزش کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے میں بہت زیادہ درد محسوس ہوتا ہے اس کو اکثر لوگ معمولی بات سمجھتے ہیں بات تو واقعی معمولی ہے لیکن بعض اوقات انفیکشن پیدا ہو کر ناک کو نقصان پہنچ سکتا ہے خصوصا ناک کے بانسے کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس کا خصوصی علاج یہ ہے کہ ناک کے اندرونی حصے کی سردیوں میں خصوصا حفاظت کی جائے اور ناک کو کسی مناسب تیل ویزلین دیسی گھی یا کسی اور چیز سے ناک کے اندر لبریکیشن کی جائے اس سے ناک کی جھلی نرم رہتی ہے اور ناک میں زخم نہیں بنتے اس کے علاوہ سردیوں میں کیونکہ گرم غذاؤں کا استعمال زیادہ ہوتا ہے تو سردیوں میں کوشش کریں کہ بہت زیادہ گرم غذائیں نہ کھائیں اس کے ساتھ ساتھ سردیوں میں پانی کا مناسب استعمال بھی جاری رکھیں گرم خشک مزاج والوں کو خصوصا سردیوں میں احتیاط رکھنی چاہیے کہ وہ زیادہ گرم دوائیں یا غذا استعمال نہ کریں کہ جس سے ان کو اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑے اس کے علاوہ جب جسم میں خصوصا خون میں تیزابیت کی زیادہ زیادتی ہو جاتی ہے تو اس قسم کی علامات پیدا ہو جاتی ہے اس لیے تیزابی غذاؤں سے پرہیز کرنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading