Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. مفرد ادویات کی قوت تاثیر کا ایکسپائری ٹائم
مفرد ادویات کی قوت تاثیر کا ایکسپائری ٹائم

مفرد ادویات کی قوت تاثیر کا ایکسپائری ٹائم

  • September 20, 2024
  • 0 Likes
  • 223 Views
  • 0 Comments

مفرد ادویات کی قوت تاثیر کا ایکسپائری ٹائم

(تحقیق و تحریر: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نباتات سے تعلق رکھنے والی جتنی بھی ادویات ہیں ان کی بارہ اقسام ہیں:

1۔گوند  2۔عصارہ          3۔پھول کلیاں      4۔تیل            5۔دودھ           6۔پتے

7۔پھل  8۔بیج              9شاخیں           10۔جڑیں         11۔چھلکے                   12۔ریشہ و داڑھی

تاثیر کا ایکسپائری ٹائم:

گوند:

تمام اقسام کے گوند کی تاثیر تین سال تک رہتی ہے، تین سال کے بعد اس میں تاثیر ختم ہو جاتی ہے۔

عصارہ:

عصارہ اس دوائی کو کہتے ہیں جو نچوڑ کر حاصل کی جاتی ہے۔ عصارہ کی قوت تاثیر گوند سے کم ہوتی ہے۔

پھول کلیاں، پتے:

ان کی قوت تاثیر ایک سے دو سال تک رہتی ہے اس کے بعد ان کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔

دودھ:

یعنی درختوں  اور بوٹیوں سے نکلنے والا دودھ ۔ مختلف بوٹیوں کے دودھ کی ایکسپائری مختلف ہے۔ مثلا سقمونیا بیس سال تک تاثیر رکھتا ہے۔ فیون پچاس سال تک موثر رہتی ہے۔فرفیوں چار سال تک۔ ان کے علاوہ باقی چیزوں کے دودھ دس سال تک موثر رہتے ہیں۔

تیل  اور روغن:

جن چیزوں کا روغن سرد مزاج رکھتا ہے وہ جلدی خراب ہو جاتے ہیں۔ اور جن چیزوں کا روغن گرم تر مزاج رکھتا ہے وہ ایک سے دو سال تک قوت تاثیر رکھتے ہیں۔

پھل/مغز وغیرہ

مختلف پھلوں اور ان کی مغزیات کی قوت تاثیر بھی مختلف ہے۔ وہ پھر جن میں دہنیت یعنی چکنائی  زیادہ  ہوتا ہے، جیسے اخروٹ، بادام ، پستہ ، چلغوزہ وغیرہ اگر ان کو چھیلا نہ جائے یعنی یہ اپنے چھلکے کے اندر بند ہوں تو ان کی قوت تاثیر ایک سال تک رہتی ہے۔ اور اگر ان کو چھیل لیا جائے یعنی اخروٹ بادام کی گری نکال لی جائے تو ان کی قوت تاثیر پندرہ بیس دن تک رہتی ہے اور اس کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔

اور وہ پھل جن میں دہنیت یعنی چکنائی نہیں ہے ان کی قوت تاثیر دو سال تک رہتی ہے۔

بیج:

بیجوں کی قوت تاثیر کا ٹائم پھلوں جیسا ہی ہے یعنی جن میں چکنائی زیادہ ہے ان کی قوت تاثیر کا ٹائم کم ہے اور جن میں چکنائی کم ہے ان میں قوت تاثیر کا ٹائم زیادہ ہے۔

معدنی اشیاء:

معدنی چیزیں جیسے سونا، یاقوت، زمرد وغیرہ کی قوت تاثیر بہت مدت تک باقی رہتی ہے۔ جو چیزیں بودار ہیں ان کی تاثیر اس وقت تک رہتی ہے جب تک ان کی بو باقی ہے۔

حیوانی ادویہ:

چربی کی قوت ایک سال تک رہتی ہے۔ سینگ کھر اور ہڈی کی قوت کئی سال تک رہتی ہے۔

جڑی بوٹیوں اور ادویات کی مدت تاثیر کا وقت بالکل متعین نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ کسی بھی چیز کے خراب ہونے یا اس کی تاثیر کے جلدی یا دیر سے ختم ہونے کا تعلق خارجی عوامل سے بھی ہے۔ مثلا ایک چیز کو آپ کھلا چھوڑتے ہیں اور ایک چیز کو آپ کسی تنگ منہ والے برتن میں بند کرکے رکھتے ہیں تو جو چیز برتن میں بند ہے اور ہوا سے محفوظ ہے وہ زیادہ دیر تک کار آمد رہے گی۔

دوا کی بقائے قوت معلوم کرنے کا طریقہ:

کسی بھی دوا کے بارے یہ معلوم کرنا کہ اس کی قوت تاثیر اور خواص باقی ہیں یا ختم ہو گئے ہیں اس کے لیے اس کی ظاہری صفات یعنی رنگ، بو اور مزہ کو دیکھا جاتا ہے، اگر یہ باقی ہیں تو خواص بھی باقی ہیں اور اگر رنگ، بو اور مزہ باقی نہیں تو خواص بھی باقی نہیں ہیں۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading