Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. مسکولرڈیسٹرافی یعنی نقص تغزیہ عضلی
مسکولرڈیسٹرافی یعنی نقص تغزیہ عضلی

مسکولرڈیسٹرافی یعنی نقص تغزیہ عضلی

  • October 9, 2024
  • 0 Likes
  • 79 Views
  • 0 Comments

دوا سازی اور معالجات

از طرف حکیم فیضان شاہد بلوچ

السلام علیکم مسکولرڈیسٹرافی یعنی نقص تغزیہ عضلی کے بارے میں کچھ باتیں ہو رہی تھی اس میں جو میری کچھ ذاتی تحقیق ہے اس میں میں نے دیکھا ہے کہ اکثر وہ خاندان جو نسل در نسل سے اور سالہا سال سے کزن میرج کرتے رہتے ہیں اور کزن میرج کے داعی ہیں ان میں بعض دفعہ یا تو عورتوں کے کروموسوم یا مردوں کے کروموسوم ان میں کچھ جنیاتی تبدیلیاں ا جاتی ہیں اس کے علاوہ بعض دفعہ خاندانی شادیوں کی وجہ سے مردوں کے سپرمز کے جو ہیڈ ہیں یعنی اس سپرمز کا جو سر ہوتا ہے یا جو ٹپ ہوتی ہے اس کے اندر ایک خاص قسم کی پروٹین ہوتی ہے جو کہ زنانہ اووم یا انڈے کے اندر ملاپ کے وقت ایک خاص کردار ادا کرتی ہے اس پروٹین کے اندر کچھ کیمیاوی تبدیلیاں پیدا ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے جو فیٹس یا جو بچہ پیدا ہوتا ہے اس کے کروموسومز خراب صورتحال کا شکار ہو جاتے ہیں اس لیے یہاں پر یہ بات ذہن میں رکھنی ضروری ہے کہ میں کوئی کزن میرج کا مخالف نہیں ہوں لیکن جہاں تک ہو سکے ممکن حد تک خاندان کے اندر رشتوں کے حوالے سے اور شادیوں کے حوالے سے کچھ نہ کچھ خاندان سے باہر کسی ایک نسل میں شادی کرنی چاہیے تاکہ جنیاتی بیماریاں اور دیگر عوارضات اور دیگر وراثتی امراض سے محفوظ رہا جا سکے دوسرا جو عام وجہ اس میں میری تحقیق کے مطابق ہے وہ دوران حمل کچھ ایسی ادویہ اور کچھ ایسی ادویات کا استعمال ہے جو جنین کی ساخت میں خصوصا اس کی خلیاتی ساخت میں بعض کمیاں چھوڑ جاتی ہے اس سلسلے میں سلفا ڈرگز چوتھے درجے کی ایلوپیتھک ڈرگز اور فورتھ جنریشن ڈرگز جو کہ وائرل اور بیکٹیریل امراض میں استعمال ہوتی ہیں خصوصا وائرل جو ادویات ہیں یا جو وائرس کو تبدیل کرنے میں یا وائرس کو ختم کرنے میں استعمال ہوتی ہیں ایسی ادویات اور خصوصا اج کل اٹامک ڈرگز کا بڑا چرچہ ہے ان اٹامک ڈرگز کی وجہ سے بھی بچوں میں نقص تغزیہ عضلی کا عارضہ پیدا ہو جاتا ہے اس لیے ان ادویات سے حتی الوسع بچنا چاہیے

سفوف جگر
نمک برگ جھاؤ 10گرام
جگر کٹارا 25 گرام
ریوند خطائی 25 گرام
سفوف بنا لیں
2سے 4ماشہ تک ہمراہ عرق مکوہ,

علاج کے گر
جگر کے امراض میں اگر حالات موافق ہوں تو زعفران کا استعمال کسی نہ کسی صورت میں جاری رکھیں کیونکہ زعفران کا مناسب استعمال جگر سے متعلق ادویات اور مرکبات کے فوائد کو دوچند کر دیتا ہے اور دوا کے تاثیری کردار میں اضافہ ہو جاتا ہے

دوائے اعصاب

ورق چاندی، پوست اندرون پستہ، جدوار
ھموزن لے کر مسلسل رگڑائی کریں جب چاندی کے ورق کی چمک معدوم ہو جائے تو شہد کی مدد سے چنےکے برابر گولیاں بنا لیں اور چاندی کے ورق چڑھا لیں
اعصاب اور دل کے لیے مفید ہیں والسلام
خیر اندیش حکیم فیضان شاہد

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading