Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. فروزن شولڈر
فروزن شولڈر

فروزن شولڈر

  • October 25, 2024
  • 0 Likes
  • 90 Views
  • 0 Comments

فروزن شولڈر

معالجات علاج کے گر اور دوا سازی از طرف حکیم فیضان شاہد بلوچ

آج کل ایک تکلیف شدت کے ساتھ سامنے آرہی ہے جس کو فروزن شولڈرfrozen shoulder کہتے ہیں طب یونانی میں اس کو تحجر المفاصل یعنی جوڑوں کا پتھرا جانا کے ساتھ بھی تطبیق دیتے ہیں جو کسی حد تک درست نہیں ہے کیونکہ جوڑوں کا پتھرانا ایک اور مرض ہے اور فروزن شولڈر اور مرض۔

فروزن شولڈر میں ہاتھ بالکل جام ہونا شروع ہو جاتا ہے اور کندھے کے جوڑ میں شدید درد ہوتا ہے اور ساتھ ہی کندھے کے پٹھوں میں بھی خصوصا کندھے کے پیچھے کمر کے بالائی حصے میں بہت زیادہ درد ہوتا ہے اس کے علاوہ دن بدن کندھے کی حرکت بھی کم ہوتی جاتی ہے اس کے لیے ایک نسخہ بتاتا ہوں خالص لوبان چار تولہ روغن کنجد میں گرم کر کے حل کر لیں اور گرم یا نیم گرم تیل کی مالش کریں تو کچھ ہی دنوں میں فروزن شولڈر ٹھیک ہو جاتا ہے اس کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ شوگر ،اعصابی اور عضلاتی کمزوری ،خون کی کمی، جگر کے امراض اور دوران خون کے بہاؤ کی خرابی ہوتی ہے۔

اس لیے ان تمام امور پر توجہ دی جائے شوگر کو کنٹرول کیا جائے اعصاب کو طاقت دی جائے اور ساتھ ہی جگر اور قلب کی تقویت کی جائے تاکہ دوران خون بہتر ہو اس کے علاوہ بعض لوگ فروزن شولڈر میں کچھ ورزشیں بھی بتاتے ہیں دیوار کے ساتھ ہاتھ رکھ کر اہستہ اہستہ دیوار کے سہارے ہاتھ کو اوپر لے جانا ایک اچھی ورزش ہے کچھ لوگ اس مرض میں فزیو تھراپسٹ کی مدد بھی لیتے ہیں اور فزیو تھیراپی کرواتے ہیں یہ تمام چیزیں بھی ٹھیک ہیں لیکن جو چیز میں نے بتائی ہے اس میں اگر اس اصول علاج کو مد نظر رکھا جائے تو بہت جلد شفا کی امید ہو جاتی ہے جو میں نے تیل کا نسخہ بتایا ہے وہ بھی زبردست ہے ساتھ ہی حب عنبر مومیائی ، دوا المسک خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا حب اعصاب اور خصوصا حب جدوار اس باب میں بہت مفید ہے ساتھ ہی جگر کی اصلاح کے لیے مختلف نسخہ جات اور قلب کی تقویت کے ساتھ ساتھ خون کے دوران کو بہتر کرنے والی ادویات بھی استعمال کریں۔

 اس کے علاوہ فروزن شولڈر میں اکثر لوگ مختلف طریقوں سے زوردار ہاتھوں سے مالش کرتے ہیں جو بالکل ٹھیک نہیں ہے اس سے مرض مزید بڑھ جاتا ہے خون میں مختلف کثافتوں کے اجتماع سوداوی مواد کی کثرت اور دیگر وجوہات کی بنا پر جب خون بہت زیادہ غلیظ ہو جاتا ہے تو دوران خون میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے اس کے علاوہ خون کی کمی بھی خون کے اندر خصوصا سرخ زرات کی کمی خون کے اندر کثافتوں کو زیادہ بڑھا دیتی ہے ان حالات میں بھی مختلف جگہوں پر درد اور خصوصا فروزن شولڈر کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے ان حالات میں دار چکنا کے مرکبات اور رس کپور کے مرکبات اگر کامل طور پر تیار کر کے مریض کو استعمال کروائے جائیں تو فروزن شولڈر کا مرض دنوں میں دور ہو جاتا ہے اور مریض کو بہت زیادہ اس سے سکون ملتا ہے۔

 

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading