Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. شوگر کے مریضوں کے پاؤں سن ہونا
شوگر کے مریضوں کے پاؤں سن ہونا

شوگر کے مریضوں کے پاؤں سن ہونا

  • October 20, 2024
  • 0 Likes
  • 256 Views
  • 0 Comments

شوگر کے مریضوں کے پاؤں سن ہونا

از طرف حکیم فیضان شاہد بلوچ

السلام علیکم شوگر کے مریضوں کی اکثر پاؤں سن ہو جاتے ہیں یا پاؤں کے کچھ حصے سن ہو جاتے ہیں یا پاؤں کی کچھ انگلیاں سن ہو جاتی ہیں اسی لیے اکثر اطباء کرام مختلف قسم کی چیزیں استعمال کراتے ہیں اکثر شوگر کے مریضوں کے شوگر لیول کو ڈاؤن کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں یہ تمام چیزیں بھی کسی حد تک درست ہیں لیکن سب سے پہلے ایسے مریضوں کے لیے جو سب سے ضروری عمل ہے وہ یہ ہے ان کو اعصاب کی تقویت کی ادویات استعمال کروائی جائیں اور ان کے اعصاب کو گرمی پہنچانے والی ادویات استعمال کروائی جائیں اس کے علاوہ سن ہونے کی تکالیف میں چاہے جسم کو کوئی حصہ بھی سن ہو رہا ہو تو گرم ادھان حارہ یعنی گرم روغنوں کی مالش کرنا بھی بہت مفید ہوتا ہے اس کے لیے میں یہاں پر ایک روغن بیان کرتا ہوں جو کہ اپنے فوائد اور اپنے اثر انگیزی کی وجہ سے اعصاب کے سن ہونے کے لیے بہت مفید ہے۔

اس میں پہلے نمبر پر روغن بیضہ مرغ اپنا نکالا ہوا دوسرے نمبر پر روغن ارنڈ یعنی کیسٹر ائل تیسرے نمبر پر روغن کنجد یعنی تلوں کا تیل چوتھے نمبر پر زیتون کا تیل پانچویں نمبر پر روغن پستہ چھٹے نمبر پر روغن بیر بہوٹی خالص یہ تمام روغنیات ہم وزن لے لیں اور خالص لے لیں اور ان کو اپس میں ملا کر جو جگہ سن ہو اس کی مالش کریں اور ساتھ اعصاب کی تقویت کی ادویات استعمال کرائیں تو دنوں میں فائدہ ہوتا ہے اس سلسلے میں جواہر مہرہ بنا ہوا خالص اجزاء کے ساتھ اور پورے مکمل قرابادین نسخے کے ساتھ اگر تیار کر لیا جائے تو بہت خاصے کی چیز ہے اور بہت فائدہ کرتی ہے اس کے علاوہ ایسے مریض کے معدے اور جگر کا خصوصی خیال رکھیں اور کھانا پیٹ بھر کر کھانے سے اس کو پرہیز بتلائیں لائف سٹائل کو چینج کریں اور سونے اور جاگنے کے اوقات کی پابندی لازمی کرائیں تو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے اکثر اوقات جسم سن ہونا بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور اس کی تکلیف بڑھ جاتی ہے تو اس سلسلے میں پھر دوران خون بھی ساتھ متاثر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے گینگرین کا عارضہ ہو جاتا ہے اور پاؤں میں زخم ہو جاتے ہیں اور بعد میں زخم خراب ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں اگر پاؤں پر شوگر کے مریض کو تھوڑا بہت زخم ہو جائے تو اس کی شروع سے احتیاط کریں اور پاؤں پر زخم کو ختم کرنے والی ادویات کے ساتھ ساتھ پاؤں پر یہ جو روغن میں نے بتلایا ہے اس کی مالش یا پھر کسی اور اچھے روغن کی مثلا روغن زیتون وغیرہ کی مالش کریں تو زخم جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading