Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. ساگوان
ساگوان

ساگوان

  • January 2, 2026
  • 0 Likes
  • 151 Views
  • 0 Comments

ساگوان

نام :

فارسی میں فیل گوش۔ سندھی میں ساگ جوون۔ بنگالی میں شلوگن گاچھ۔ کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Teak

Scientific name: Tectona grandis

Family: Lamiaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
حابس، قابض، مصفی خون، مخرج بلغممیانمار، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ،ہند و پاکخشک سردعضلاتی اعصابیبلغمی امراض

درخت ساگوان Teak Tectona grandis सागौन

تعارف:

ساگوان ایک بڑا، سیدھا اور مضبوط تنا رکھنے والا درخت ہے جو عموماً تیس سے چالیس میٹر تک اونچا ہو جاتا ہے۔ اس کا تنا موٹا اور گول ہوتا ہے۔ چھال بھوری یا سرمئی رنگ کی ہوتی ہے، جو عمر کے ساتھ کھردری اور بعض جگہوں سے پھٹی ہوئی نظر آتی ہے۔ پتے بہت بڑے، چوڑے اور بیضوی شکل کے ہوتے ہیں۔ نئے پتے نرم اور ہلکے سبز جبکہ پرانے پتے گہرے سبز اور قدرے کھردرے ہو جاتے ہیں۔ پتوں کی سطح پر باریک روئیں پائے جاتے ہیں، ان کی لمبائی عموماً 30 سے 60 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ پتوں کو مسلنے پر ہاتھ سرخ ہو جاتے ہیں۔ اس کے پھول چھوٹے، سفید یا ہلکے کریمی رنگ کے ہوتے ہیں جو گچھوں کی صورت میں لگتے ہیں۔ پھولوں میں ہلکی سی خوشبو ہوتی ہے۔ پھل گول یا بیضوی ہوتا ہے، سخت چھلکے والا اور اندر بیج پایا جاتا ہے۔ لکڑی سنہری بھورے رنگ کی، بھاری، مضبوط اور قدرتی تیل سے بھرپور ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اس میں پانی، دیمک اور کیڑوں کے خلاف قدرتی مزاحمت پائی جاتی ہے۔

رنگ ساگوان Teak Tectona grandis सागौन

یہ بھی پڑھیں: زوفا

یہ بھی پڑھیں:  زیرہ

یہ بھی پڑھیں:  زعفران

پتے ساگوان Teak Tectona grandis सागौन

روایتی طب میں اس کے پتے، چھال اور بیج محدود مقدار میں استعمال ہوتے رہے ہیں، تاہم اس کی اصل شہرت اس کی مضبوط اور دیرپا لکڑی کی وجہ سے ہے۔ ساگوان کو درختوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی لکڑی خوبصورتی، مضبوطی اور پائیداری تینوں خصوصیات ایک ساتھ رکھتی ہے۔ ساگوان ایک ایسا درخت ہے جس کی لکڑی دنیا کی نمبر ون لکڑی مانی جاتی ہے. ساگوان کی لکڑ ی مشرق و مغرب میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔ اس لکڑ سے فرنیچر، دروازے، فرش، خاص طور پر کشتیاں اور جہاز وغیرہ بنائے جاتے ہیں. پانی، دھوپ، دیمک، گُھن، گویا کسی بھی طرخ کے حالات میں یہ لکڑ خراب نہیں ہوتی. بعض محققین تو یہاں تک کہتے ہیں کہ اس کی لکڑ دو ہزار سال تک اپنی اصل حالت برقرار رکھتی ہے۔  اس وقت 2026 میں ساگوان کی لکڑی 20000 روپے فٹ ہے۔

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

فعال کیمیائی و بایو ایکٹو مرکبات

نفتھوکینونز (Naphthoquinones)، لیپاکول (Lapachol)، ڈیوکسی لیپاکول (Deoxylapachol)، ٹیکٹوکوئینون (Tectoquinone)۔ اینٹراکوئینونز (Anthraquinones)، ٹو میتھائل اینٹراکوئینون (2-Methylanthraquinone)۔

فینولک مرکبات (Phenolic compounds)، گیلک ایسڈ (Gallic acid)، فیرو لک ایسڈ (Ferulic acid)،

پی کیومیرک ایسڈ (p-Coumaric acid)

فلیونوئڈز (Flavonoids)،کوئرسیٹن (Quercetin)، کیمپفرول (Kaempferol)، ٹرائی ٹرپینوئڈز (Triterpenoids)

بیٹولن (Betulin)، سَیپوننز (Saponins)، الکلوئیڈز (Alkaloids)۔

بیج اور تیل کے اجزا

لینولیک ایسڈ (Linoleic acid)، اولیک ایسڈ (Oleic acid)، پالمیٹک ایسڈ (Palmitic acid)، اسٹیئرک ایسڈ (Stearic acid)

لورک ایسڈ (Lauric acid)، مائرسٹک ایسڈ (Myristic acid)

لکڑی کے بنیادی کیمیائی اجزا

سیلولوز (Cellulose)، لگنن (Lignin)، ہیمی سیلولوز (Hemicellulose)، ایسیٹک ایسڈ (Acetic acid)

لیووگلوکوسان (Levoglucosan)

پھل ساگوان Teak Tectona grandis सागौन

اثرات:

ساگوان عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ حابس، قابض، مصفی خون، مخرج بلغم اثرات رکھتا ہے۔

لکڑی ساگوان Teak Tectona grandis सागौन

خواص و فوائد:

  غسل کرتے وقت ساگوان کے بیج گھس کر جسم پر ملنے سے  کھجلی میں فائدہ ہوتا ہے ۔ اس کے بیجوں کو کوٹ کر گرم پانی میں بھگو دیا جاتا ہے اور غسل کرتے وقت اس پانی سے بالوں کو دھونے سے بال لمبے ہو جاتے ہیں۔ساگوان بخاروں اور بلغمی امراض میں مفید ثابت ہوا ہے۔

جدید سائنسی تحقیقات:

ساگوان کے پتے اور دیگر حصوں میں ایسے قدرتی مرکبات پائے گئے ہیں جو سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، یعنی سوجن اور درد میں راحت پہنچا سکتے ہیں۔ یہ پتے جراثیم کش اثرات بھی دکھاتے ہیں اور کچھ بیکٹیریا اور فنگس کے خلاف مزاحمت بڑھا سکتے ہیں، اگرچہ یہ عام اینٹی بائیوٹکس کا نعم البدل نہیں ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ساگوان کے پتوں کے عرق کا استعمال زخموں کے بھرنے کے عمل کو تیز کر سکتا ہے اور جلدی زخم بند ہونے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انسانی طبی مطالعے میں، ساگوان کے پتوں سے بنایا گیا ہیئر ٹانک بالوں کے جھڑنے کو کم کرنے اور بالوں کی نشوونما میں اضافہ کرنے میں مؤثر پایا گیا، خاص طور پر مردانہ بال جھڑنے (اندروجینک ایلوپیشیا) میں، اور اسے محفوظ بھی قرار دیا گیا۔

کلر ساگوان Teak Tectona grandis सागौन
حوالہ جات:

(MDPI)۔ https://www.mdpi.com/2076-2615/15/23/349

( ijarsct)۔ https://www.ijarsct.co.in/Paper26405.pdf

(PMC)۔ https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC8913375

(ask-ayurveda)۔ https://ask-ayurveda.com/wiki/article/5995-tectona-grandis

(وکی)۔ https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B3%D8%A7%DA%AF%D9%88%D8%A7%D9%86

مقدار خوراک:

ایک گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading