Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. زہر مہرہ
زہر مہرہ

زہر مہرہ

  • December 29, 2025
  • 0 Likes
  • 211 Views
  • 0 Comments

زہر مہرہ

نام :

عربی میں حجر السم۔ فارسی میں فاد زہر کانی۔ باد زہر معدنی۔ ہندی میں ज़हर मोहरा کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Serpentine Bezoar

Scientific name: Alloy Magnesium Iron Silicate

Family: Traditional mineral substance

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مفرح، مقوی قلبہند و پاکعضلاتی اعصابی درجہ دومخشک سردمحرک قلب

زہر مہرہ Serpentine Bezoar Alloy Magnesium Iron Silicate ज़हर मोहरा

تعارف:

زہر مہرہ ایک ہلکا پتھر ہے جو مختلف رنگوں کا ہوتا ہے، سب سے بہتر زہر مہرہ خطائی ہے جو چین کے علاقہ خطا سے نکلتا ہے۔ یہ ایک قدرتی پتھر ہے جو اپنی ٹھنڈک اور زہر کش خصوصیات کی وجہ سے طبِ مشرق میں “زہر مہرہ” کے نام سے مشہور ہے، جبکہ جدید سائنس اسے میگنیشیم اور آئرن کا سلیکیٹ قرار دیتی ہے۔ زہر میگنیشیم (Mg)، لوہا (Fe) اور سلیکیٹ (SiO₄) کے مجموعے پر مشتمل ہوتا ہے۔۔اس کا رنگ عام طور پر زیتونی سبز (Olive Green) ہوتا ہے، اسی لیے اسے ‘Olivine’ کہا جاتا ہے۔ تاہم، لوہے کی مقدار کے حساب سے اس کا رنگ ہلکا پیلا یا گہرا سبز بھی ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں پایا جاتا ہے، لوگ اس پتھر سے مختلف چیزیں مثلا پرندے، جانور وغیرہ شو پیس بناتے ہیں۔

زہر مہرہ Serpentine Bezoar Alloy Magnesium Iron Silicate ज़हर मोहरा
زہر مہرہ Serpentine Bezoar Alloy Magnesium Iron Silicate ज़हर मोहरा

یہ بھی پڑھیں: زنگار تانبا

یہ بھی پڑھیں: زرشک / سمبل پھل

یہ بھی پڑھیں: زراوند مدحرج

زہر مہرہ Serpentine Bezoar Alloy Magnesium Iron Silicate ज़हर मोहरा
زہر مہرہ Serpentine Bezoar Alloy Magnesium Iron Silicate ज़हर मोहरा

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

میگنیشیم (Magnesium, Mg)      لوہا (Iron, Fe)                   سلیکیٹ گروپ (Silicate, SiO₄)

گھڑی زہر مہرہ Serpentine Bezoar Alloy Magnesium Iron Silicate ज़हर मोहरा

اثرات:

زہر مہرہ عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔خون میں سوداویت کو بڑھات ہے اور خون کو گاڑھا کرتا ہے۔ مفرح، مقوی قلب اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد:

زہر مہرہ وبائی علامات جیسے ہیضہ، نزلہ زکام میں مفید ہے۔اس کا استعمال کشتہ کرکے کیا جاتا ہے۔ دست، قے، دل کی گھبراہٹ میں مفید ہے۔

تسبیح زہر مہرہ Serpentine Bezoar Alloy Magnesium Iron Silicate ज़हर मोहरा

جدید سائنسی تحقیقات:

سائنس اس کے فوائد کو اس میں موجود معدنیات (Minerals) کی بنیاد پر دیکھتی ہے:میگنیشیم کا ذخیرہ ($Mg$): چونکہ یہ میگنیشیم سلیکیٹ ہے، اس لیے جسم میں میگنیشیم کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ میگنیشیم اعصابی نظام (Nervous System) کو پرسکون رکھنے اور پٹھوں کی لچک کے لیے ضروری ہے۔حرارت کی منتقلی (Heat Resistance): سائنسی طور پر یہ مادہ حرارت کو جذب کرنے اور اسے متوازن رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی لیے اسے طب میں “بارد” (ٹھنڈا) مزاج رکھنے والی دوا مانا جاتا ہے جو جسم کی اندرونی گرمی کو کم کرتی ہے۔ یہ تیزابیت (Acidity) کو نیوٹرل (Neutralize) کرنے کی خاصیت رکھتا ہے، جو اسے ایک قدرتی Antacid بناتا ہے۔

کپ زہر مہرہ Serpentine Bezoar Alloy Magnesium Iron Silicate ज़हर मोहरा

زہر مہرہ کو کبھی بھی کچا یا غیر صاف شدہ حالت میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ دوا سازی میں اسے مخصوص درجہ حرارت پر جلا کر “کشتہ” بنایا جاتا ہے تاکہ اس کے زہریلے اجزاء ختم ہو جائیں اور یہ انسانی جسم کے لیے جذب کرنا آسان ہو جائے۔

مقدار خوراک:

کشتہ آدھا گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading