
زراوند مدحرج
نام :
عربی فارسی میں زراوند کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Round-leaved Birthwort or Smearwort
Scientific name: Aristolochia rotunda
Family: Aristolochiaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
| قابض، مجفف، مخرج بلغم، جالی، مسکن اوجاع، مدرحیض | ہند و پاک | خشک گرم درجہ دوم | عضلاتی غدی | بلغمی امراض و علامات |

تعارف:
زراوند مدحرج کا پودا عموماً بیل دار ہوتا ہے اور سہارا لے کر اوپر چڑھتا ہے، اس کی جڑ گول، چھوٹی، موٹی اور کبھی کبھار گانٹھ دار ہوتی ہے درمیان سے دبی ہوتی ہے، ہندوستان میں اس کی ایک قسم کو ایشر مول بھی کہتے ہیں، سطح کھردری یا ابھری ہوئی اور اندرونی حصہ سخت مگر ریشہ دار ہوتا ہے، پتے دل کی شکل کے، سبز رنگ کے اور نسبتاً چوڑے ہوتے ہیں، پھول نلکی دار اور مڑے ہوئے ہوتے ہیں، پائپ جیسی شکل کے، جو Aristolochia جنس کی شناخت ہے، جڑ کا ذائقہ کڑوا اور بو تیز ہوتی ہے۔

زراوند مدحرج کو قدیم طب میں زراوند دراز کے مقابلے میں بعض اوقات کم قوی سمجھا گیا، لیکن اسے بھی طب یونانی اور عربی متون میں مختلف امراض میں استعمال کے لیے ذکر کیا گیا۔ یہ پودا زیادہ تر گرم اور معتدل علاقوں میں پایا جاتا ہے، اور طب میں اس کی جڑ استعمال کی جاتی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زراوند دراز
یہ بھی پڑھیں: زخم حیات
یہ بھی پڑھیں: زمرد / پنا
کیمیاوی و غذائی اجزا:
اس کے وہی اجزا ہیں جو زراوند طویل کے بیان ہوئے بس مقدار اور شدت میں یہ کم ہے۔

اثرات:
زراوند مدحرج عضلاتی میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تقویت پیدا کرتی ہے۔ قابض، مجفف، مخرج بلغم، جالی، مسکن اوجاع، مدرحیض اثرات رکھتی ہے۔
خواص و فوائد:
زراوند مدحرج کے وہی فوائد و خواص ہیں جو زراوند دراز کے بیان ہوئے ہیں۔
جدید سائنسی تحقیقات:
زراوند مدحرج کے وہی فوائد و خواص ہیں جو زراوند دراز کے بیان ہوئے ہیں، بس شدت میں یہ دراز سے کم ہے۔
مقدار خوراک:
دو گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.


Leave a Reply