Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. زخم حیات
زخم حیات

زخم حیات

  • December 24, 2025
  • 0 Likes
  • 196 Views
  • 0 Comments

زخم حیات

نام :

بنگالی میں ہیم ساگر۔ سندھی میں کوتک۔ ہندی میں پتھرچٹ पत्थरचट्टा کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Life Plant, Miracle Leaf

Scientific name: Kalanchoe pinnata / Bryophyllum pinnatum

Family: Crassulaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مجفف، مصفی خون، دافع جذام و آتشک، قاتل کرم شکمہند و پاکخشک سردعضلاتی اعصابیزخموں کے لیے

زخم حیات Miracle Leaf Kalanchoe pinnata पत्थरचट्टा

تعارف:

زخم حیات ایک رسیلا اور دائمی پودا ہے جو گرم اور نیم گرم علاقوں میں خود رو اگتا ہے، پرانی کتابوں میں اسے زمین پر مفروش لکھا ہے حالانکہ ایسا نہیں یہ ایک سے چار فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔ اس پودے کی سب سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس کے پتوں کے کنارے سے ننھے ننھے پودے خود بخود نکل آتے ہیں جو زمین پر گر کر نیا پودا بناتے ہیں۔ اسی وجہ سے اسے دنیا بھر میں Miracle Leaf یا “معجزاتی پتّا” کہا جاتا ہے۔ یہ پودا صدیوں سے روایتی طب میں مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے، خاص طور پر زخم، جلن، سانس کی بیماریوں اور گردوں و جگر کی صفائی کے لیے۔ اس کے پتے بیضوی یا گول، کنارے کنگرے دار، پتے جب نیچے گر کر مٹی کے ساتھ ملتے ہیں تو پتوں کے کناروں سے نئے پودے اگتے ہیں، اس کے پھول نلکی نما، سبز یا سرخی مائل رنگ کے، شاخوں کے سروں پر جھرمٹ کی صورت میں۔یہ پودا عام طور پر ادویاتی طور پر استعمال ہوتا ہے۔

Mother of thousands Kalanchoe daigremontiana 1
Mother of thousands Kalanchoe daigremontiana 1

اسی فیملی سے تعلق رکھنے والا ایک اور پودا جس کے پتے لمبوترے، قدرے بھوری یا سرخی مائل ہوتے ہیں اور پتوں کے کناروں پر چھوٹے چھوٹے پودے اگتے ہیں۔ اس کا  انگریزی نام (Mother of Thousands)ہے جکہ سائنسی نام (Kalanchoe daigremontiana) ہے، اسے بھی عام طور پر زخم حیات سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ کچھ زہریلا پودا ہے اس لیے اس کا استعمال غیر محفوظ ہے۔

Mother of thousands Kalanchoe daigremontiana 1

یہ بھی پڑھیں: زمرد /  پنا

یہ بھی پڑھیں: ریگ ماہی

یہ بھی پڑھیں: ریوند چینی / ریوند خطائی

زخم حیات Miracle Leaf Kalanchoe pinnata पत्थरचट्टा
زخم حیات Miracle Leaf Kalanchoe pinnata पत्थरचट्टा

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

1. فینیولک ایسڈز (Phenolic Acids)

گیلیک ایسڈ (Gallic acid)                               کافیئک ایسڈ (Caffeic acid)            کومارک ایسڈ (Coumaric acid)

فیرولک ایسڈ (Ferulic acid)           سیڑ یجک ایسڈ (Syringic acid)

2. فلونوائیڈز (Flavonoids)

کوئرسیٹن (Quercetin)     آئسورہمینیٹن (Isorhamnetin)    کیمپفرول (Kaempferol)

Quercitrin

3. ٹرائٹرپینز اور سٹیرولز (Triterpenoids & Sterols)

α امیرِن (Alpha-amyrin)          β امیرِن (Beta-amyrin)              اسٹگ ماسٹرول (Stigmasterol)

ٹریکسا سیسٹرول (Taraxasterol)

4. بوفاڈیینولائیڈز (Bufadienolides / Cardiac Glycosides)

بریفائلِن A (Bryophyllin A)   بریفائلِن C (Bryophyllin C)   برسالڈیجینن (Bersaldegenin)

بریفائلول (Bryophyllol)              بریفولون (Bryophollone)          بریفائنول (Bryophynol)

5. وٹامنز (Vitamins)

وٹامن  سی، رائبوفلاون (Riboflavin)، تھیامین (Thiamin)، نیا سین (Niacin)

  1. معدنیات (Minerals)

کیلشیم ، میگنیشیم ، پوٹاشیم ، آئرن ، زنک

حوالہ جات:  (سائنس ڈائریکٹ)۔  (ایم ڈی پی آئی)۔  (سکالر کمیونٹی)۔  (وکی پیڈیا)۔ 

زخم حیات Miracle Leaf Kalanchoe pinnata पत्थरचट्टा

اثرات:

زخم حیات عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ مجفف، مصفی خون، دافع جذام و آتشک، قاتل کرم شکم اثرات رکھتا ہے۔

زخم حیات Miracle Leaf Kalanchoe pinnata पत्थरचट्टा
زخم حیات Miracle Leaf Kalanchoe pinnata पत्थरचट्टा

خواص و فوائد:

زخم حیات زخموں، پھوڑے پھنسیوں کے لیے بہت مفید ہے، اس مقصد کے لیے تازہ پتوں کو کوٹ کر زخموں پر لگاتے ہیں۔۔ خوراکی طور پر یہ جذام، آتشک کے لیے مفید ہے، خون صاف کرتا ہے، پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے۔ جدید تحقیقات میں اس کا گردوں کے لیے مفید ہونا بھی ثابت ہے۔

زخم حیات Miracle Leaf Kalanchoe pinnata पत्थरचट्टा
زخم حیات Miracle Leaf Kalanchoe pinnata पत्थरचट्टा

جدید سائنسی تحقیقات:

زخم حیات ایک ایسا پودا ہے جس کے پتوں میں موجود حیاتیاتی فعال اجزا جیسے فینیولک ایسڈز، فلونوائیڈز اور بوفاڈیینولائیڈز جسم پر متعد فوائد فراہم کرتے ہیں۔ یہ پودا آزاد ریڈیکلز کو کم کرنے اور آکسیڈیٹو اسٹریس سے خلیات کی حفاظت میں مددگار ہے، جس سے خلیاتی نقصان اور بڑھاپے کے اثرات کم ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے پتوں کے استخراج نے گردے کے خلیوں کو نقصان سے تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت دکھائی، اور زخموں کے بھرنے کے عمل کو تیز کرنے میں مدد دی۔ تجرباتی مطالعات میں یہ بھی دیکھا گیا کہ Kalanchoe pinnata کے اجزا کچھ کینسر خلیات میں خلیاتی بڑھوتری کو روکنے اور ان کی تباہی بڑھانے میں مددگار ہیں۔ ذیابیطس کے معاملے میں بھی یہ پودا انسولین کی حساسیت بہتر بنانے، خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے اور سوزش و آکسیڈیٹو اسٹریس کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر، Miracle Leaf ایک ایسا پودا ہے جو اپنے متنوع حیاتیاتی اجزا کی بدولت انسانی جسم کے مختلف نظاموں کی حفاظت اور بہتر صحت میں معاون ہے۔

حوالہ جات:  (پب میڈ)۔  (این آئی ایچ

زخم حیات Miracle Leaf Kalanchoe pinnata पत्थरचट्टा

مقدار خوراک:

بیس گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading