
روغن بابونہ
نام :
عربی میں دہن البابونج۔ فارسی میں روغن بابونہ۔ ہندی میں कैमोमाइल तेल کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Chamomile oil
Scientific name: Matricaria chamomilla
Family: Asteraceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
| محلل اعصاب،مجفف رطوبات، معرق، محلل ریاح | ہند و پاک | خشک گرم | عضلاتی غدی | سوزش کو کم اور اعصاب کو پرسکون کرتا ہے۔ |

تعارف:
کیمومائل جسے گل بابونہ بھی کہتے ہیں ایک خوشبودار جڑی بوٹی ہے جسے دنیا بھر میں دوا اور سکون بخش مشروبات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، لوگ اپنے گملوں اور کیاریوں میں بھی لگاتے ہیں۔ یہ موسمِ بہار اور موسمِ گرما میں اگنے والا پودا ہے۔ اس کے پھول چھوٹے، سفید پنکھڑیوں والے اور سنہری زرد مرکز کے ساتھ خاص پہچان رکھتے ہیں۔ اس کا ذائقہ ہلکی مٹھاس کے ساتھ نرم سا پھولوں جیسا ہوتا ہے جبکہ خوشبو پرسکون، میٹھی اور تازگی بخش ہوتی ہے۔ اسے زمانۂ قدیم سے آرام، ہاضمہ، جلد اور اعصاب کے لیے مفید سمجھا جاتا رہا ہے۔اس کے پھولوں سے روغن تیار کیا جاتا ہے جسے روغن بابونہ کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روغن السی
یہ بھی پڑھیں: رشی مشروم / کھنبی
یہ بھی پڑھیں: روغن ارنڈ
یہ بھی پڑھیں: طب پاکستانی کیا ہے؟
کیمیاوی و غذائی اجزا:
1. بنیادی روغنی (Terpenoids) اجزاء
الفا بیسابولول (α-Bisabolol) بیسابولول آکسائیڈ اے (Bisabolol Oxide A)
بیسابولول آکسائیڈ بی (Bisabolol Oxide B) بیسابولون آکسائیڈ اے (Bisabolone Oxide A)
بیٹا فرنیشین (β-Farnesene) فارنزیول (Farnesol)
2. نیلا رنگ بنانے والے مرکبات
چمازورلین (Chamazulene) میٹرِسن سے بننے والے ازولین مرکبات (Azulenes)
3. سپائرو ایتھر اور دیگر خاص مرکبات
ان اِن ڈائی سائیکلو ایتھر / سپائرو ایتھر (En-yn Dicycloether / Spiroether)
4. فلونوائڈز (Flavonoids)
اپیجینن (Apigenin) لیوٹولن (Luteolin) کوئرسیٹین (Quercetin) پیٹولیٹن (Patuletin)
5. کومارن گروپ کے مرکبات (Coumarins)
ہرنیارین (Herniarin) امبیلفیرون (Umbelliferone)
6. دیگر حیاتیاتی مرکبات
پولی سیکرائیڈز (Polysaccharides) ٹیننز (Tannins) چولین (Choline) پولیئنز (Polyynes)
حوالہ جات: PMC article۔ MDPI۔ ایم ڈی پی آئی۔ جرنل آپ اپلائیڈ فارماسیٹیکل۔

اثرات:
روغن بابونہ عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تقویت پیدا کرتا ہے۔ محلل اعصاب،مجفف رطوبات، معرق، محلل ریاح اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد:
روغن بابونہ محلل اعصاب ہونے کی وجہ سے اورام باردہ میں مفید ہے، رطوبات کو خشک کرتا ہے، بلغمی و سوداوی امراض میں مفید ہے، معرق ہونے کی وجہ سے پسینہ بھی لاتا ہے اس لیے بلغمی بخاروں میں بھی مفید ہے۔محلل ریاح ہونے کی وجہ سے نقرس، کمردرد، جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔اس کا استعمال کان درد میں بھی کیا جاتا ہے۔
جدید سائنسی تحقیقات:
روغن بابونہ اعصاب کو آرام دیتا ہے۔ اس کی خوشبو دماغ کے ان حصوں پر اثر کرتی ہے جو تناؤ، گھبراہٹ اور بے چینی کو کم کرتے ہیں۔ سائنسی تحقیق کے مطابق اس کے کچھ اجزا جیسے الفا بیسابولول اور اپیجینن اعصابی سکون سے متعلق ریسپٹرز پر اثر ڈالتے ہیں۔
درد میں کمی: یہ تیل پٹھوں کے کھچاؤ، سر درد، جوڑوں کے درد اور ماہواری کے درد میں آرام دیتا ہے۔ اس کے اندر پائے جانے والے نیلے رنگ کے اجزا جیسے چمازورلین سوزش کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
سوزش میں کمی: روغن بابونہ کا باقاعدہ استعمال جلد یا جسم میں سوزش کی کیفیت کو کم کرنے میں مددگار مانا جاتا ہے۔ اس کے اندر موجود terpenoids اور flavonoids سوزش پیدا کرنے والے کیمیائی مادوں کو تھامتے ہیں۔
جلد کے امراض میں فائدہ: یہ تیل جلد کی جلن، خارش، حساسیت، ایکزیما، الرجی اور دانوں میں آرام دیتا ہے۔ جلد پر لگانے سے ہلکا soothing اثر پیدا ہوتا ہے اور جلد کے خلیات کی مرمت میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے ہرنیارین، امبیلفیرون اور کوئرسیٹین جیسے اجزا جلد کی سوزش اور لالی کم کرتے ہیں۔
اینٹی بیکٹیری اور اینٹی فنگل اثر: تحقیقات کے مطابق روغن بابونہ کچھ جراثیم اور پھپھوندی کے خلاف قدرتی مزاحمت رکھتا ہے۔ جلد کے انفیکشن میں ہلکا سا لگانے سے آرام مل سکتا ہے۔
نیند میں بہتری: اس کی خوشبو پرسکون ہوتی ہے۔ تکیے کے پاس چند قطرے رکھنے یا ڈفیوزر میں استعمال کرنے سے نیند بہتر ہونے میں مدد ملتی ہے۔
ہاضمے میں نرمی: پیٹ کے کھچاؤ اور اسپاسم کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، لیکن اس کی خوشبو یا اس سے بنی خارجی مالش پیٹ کو آرام دیتی ہے۔
زخم اور جلنے میں آرام: روغن بابونہ جلد کے زخم، ہلکی خراش، چھوٹے جلنے اور سوجن میں آرام دیتا ہے۔ اس کے healing اجزا جلد کی تہہ میں جا کر مرمت کا عمل تیز کرتے ہیں۔
بچوں میں کولک اور بے چینی: بچوں کے پیٹ کے درد اور بے چینی میں بابونہ کی خوشبو یا پتلا کیا ہوا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بچوں کے اعصاب کو بھی سکون دیتا ہے، لیکن صرف بہت کم مقدار میں اور احتیاط کے ساتھ۔
خواتین کی صحت: ماہواری سے پہلے تناؤ، درد اور موڈ سوئنگ میں اس کا بیرونی استعمال فائدہ دیتا ہے۔ اس کی خوشبو دماغی سکون کے ذریعے جذباتی دباؤ کو کم کرتی ہے۔
حوالہ جات: پی ایم سی۔ pubmed۔ جرنل آف ریسرچ فارمیسی۔
مقدار خوراک:
آدھا چمچ
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.




Leave a Reply