Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. رشی مشروم / کھنبی
رشی مشروم / کھنبی

رشی مشروم / کھنبی

  • November 11, 2025
  • 0 Likes
  • 172 Views
  • 0 Comments

رشی مشروم / کھنبی

نام :

عربی میں الفطر ریشی، الفطر الحمر۔ فارسی میں قارچ ریشی، قارچ گانودرما۔ہندی میں ऋषि मशरूम या लिंग्ज़ी کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Reishi Mushroom / Lingzhi

Scientific name: Ganoderma lucidum / Ganoderma lingzhi

Family: Ganodermataceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مولد رطوبات، مقوی دماغ، مسمن بدن، منقی صفراءہند و پاکتر گرماعصابی غدیقوت مدافعت میں اضافہ

رشی مشروم کھنبی Reishi Mushroom Ganoderma lingzhi लिंग्ज़ी
رشی مشروم کھنبی Reishi Mushroom Ganoderma lingzhi लिंग्ज़ी

تعارف:

رِشی مشروم ایک خوبصورت بھورا جامنی رنگ کا پھپھوندی نما پودا ہے جو لکڑی پر اُگتا ہے۔ اس کا تنا لمبا اور ٹوپی پنکھے کی طرح چوڑی ہوتی ہے۔ ٹوپی کی سطح چمکدار ہوتی ہے جیسے اس پر وارنش کیا گیا ہو، اسی وجہ سے یہ دیکھنے میں بہت دلکش لگتا ہے۔ یہ زیادہ تر سڑی ہوئی لکڑی یا پرانے درختوں کے تنے پر اُگتا ہے، خاص طور پر آلو بخارا کے درخت پر، لیکن بعض اوقات بلوط (Oak) جیسے دوسرے درختوں پر بھی پایا جاتا ہے۔ یہ مشروم چین، جاپان اور شمالی امریکہ کا مقامی پودا ہے، مگر اب اسے کئی ایشیائی ممالک میں باقاعدہ کاشت کیا جاتا ہے۔ رِشی مشروم کی کاشت ایک لمبا اور نازک عمل ہے کیونکہ یہ قدرتی طور پر آہستہ بڑھتا ہے اور مخصوص ماحول چاہتا ہے۔رِشی مشروم کی چھ مختلف اقسام رنگ کے لحاظ سے پہچانی جاتی ہیں، جنہیں جاپان میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے:

  1. آؤ شیبا (Aoshiba) – نیلا رِشی مشروم
  2. آکا شیبا (Akashiba) – سرخ رِشی مشروم
  3. کی شیبا (Kishiba) – زرد رِشی مشروم
  4. شیرو شیبا (Shiroshiba) – سفید رِشی مشروم
  5. کورو شیبا (Kuroshiba) – کالا رِشی مشروم
  6. مُراساکی شیبا (Murasakishiba) – جامنی رِشی مشروم

یہ بھی پڑھیں: روغن ارنڈ

یہ بھی پڑھیں: روغن اخروٹ

یہ بھی پڑھیں: رودنتی

رشی مشروم کھنبی Reishi Mushroom Ganoderma lingzhi लिंग्ज़ी
رشی مشروم کھنبی Reishi Mushroom Ganoderma lingzhi लिंग्ज़ी

اس کے دو سائنسی نام ہیں، ایک گانوڈیرما لوسیڈم (Ganoderma Lucidum)۔  اور دوسرا گانوڈیرما لِنژِی (Ganoderma Lingzhi) ہے۔

1۔ گانوڈیرما لوسیڈم (Ganoderma Lucidum) یہ روایتی رشی مشروم کا سب سے عام سائنسی نام ہے۔ چین، جاپان، کوریا اور دیگر مشرقی ممالک میں صدیوں سے استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس کے پھپھوندی نما جسم پر چمکدار، لکڑی جیسا ٹھنڈا اور سخت حصہ ہوتا ہے۔ عام طور پر صحت، مدافعت، دل اور جگر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

2۔ گانوڈیرما لِنژِی (Ganoderma Lingzhi) یہ جدید سائنسی تحقیق کے مطابق کچھ خاص قسم کا رشی مشروم ہے جو خاص طور پر چین میں قدیم طب میں سب سے زیادہ قیمتی سمجھا جاتا ہے۔Lingzhi کی چھت زیادہ چمکدار اور گہرے رنگ کی ہوتی ہے، بعض اوقات اس کی قسم Ganoderma lucidum سے مختلف جینیاتی خصوصیات رکھتی ہے۔سائنسی مطالعوں میں Lingzhi کو زیادہ بایو ایکٹو اجزا رکھنے والا سمجھا جاتا ہے، جیسے ٹرائیٹرپینائیڈز (Triterpenoids) اور پولی سیکیراڈز (Polysaccharides) وغیرہ۔

رشی مشروم کھنبی Reishi Mushroom Ganoderma lingzhi लिंग्ज़ी

حیاتیاتی و کیمیائی اجزا:

پولی سیکرائیڈز (Polysaccharides)،             بیٹا گلوکانز (β-D-Glucans)             ٹرائی ٹیرپینوئڈز (Triterpenoids)

گانوڈیرک ایسڈز (Ganoderic acids)         پیپٹائیڈوگلیکینز (Peptidoglycans)              اسٹیرولز (Sterols)

نیوکلیوٹائیڈز (Nucleotides)            لیکٹنز (Lectins) اینزائمز (Enzymes)         امینو ایسڈز (Amino acids)

فیٹی ایسڈز (Fatty acids)                                پروٹینز (Proteins)            اینٹی فنگل پروٹینز (Antifungal proteins)

دیگر کیمیائی اجزا:

ایڈینوسین (Adenosine) گوانوسین (Guanosine) ایرگو سٹرول (Ergosterol – وٹامن ڈی₂ کا پیش خیمہ)

لمبی زنجیر والے فیٹی ایسڈز (Long-chain fatty acids)             کائٹن (Chitin – خلیاتی دیوار کا جزو)

جرمنیئم پر مشتمل مرکبات (Germanium compounds)

میٹالپروٹیز (Metalloprotease – خون جمنے کو روکنے والا پروٹین)

منرلز (معدنیات):

پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سیلینیم، جرمنیئم، آئرن، زنک، کاپر، مینگنیز۔

وٹامن ڈی₂ (ایرگو سٹرول بطور پیش خیمہ)

حوالہ جات: این سی بی آئی۔ 

رشی مشروم کھنبی Reishi Mushroom Ganoderma lingzhi लिंग्ज़ी
رشی مشروم کھنبی Reishi Mushroom Ganoderma lingzhi लिंग्ज़ी

اثرات:

رشی مشروم اعصاب و دماغ میں تحریک، غدد و جگر میں تحلیل اور قلب و عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ مولد رطوبات، مقوی دماغ، مسمن بدن، منقی صفراء اثرات کا حامل ہے۔

رشی مشروم کھنبی Reishi Mushroom Ganoderma lingzhi लिंग्ज़ी

خواص و فوائد:

مشروم کو ہمیشہ ایسی مصنوعات کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے جن میں مافوق الفطرت طاقتیں ہیں اور یہ واقعی خوبصورت جاندار ہیں، لیکن حقیقت اس طرح نہیں ہے، یہ بھی باقی نباتات کی طرح کی نبات یعنی جڑی بوٹی ہیں، اور ان کی پروڈکٹ بنا کر بیچنے والے حقائق کے برعکس افراط و تفریط سے کام لیتے ہوئے بڑھ چڑھ کر دعوے کرتے ہیں۔

رشی مشروم (Ganoderma lucidum) کے بارے میں حقائق

رشی مشروم، جسے لینگژی یا ری شی بھی کہا جاتا ہے، چین، جاپان اور دیگر ایشیائی ممالک میں صحت کے مسائل کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ یہ سخت اور لکڑی نما مشروم ہے اور قدرتی طور پر کم پایا جاتا ہے، لیکن اب اسے کاشت کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔مارکیٹ میں یہ عام طور پر یہ پاؤڈر، کیپسول، چائے یا ایکسٹریکٹ کی شکل میں دستیاب ہے۔

رشی مشروم (کھنبی) پر اب تک جو تحقیقات ہوئی ہیں وہ  زیادہ تر جانوروں یا لیبارٹری میں کی گئی ہے،جبکہ انسانوں پر بہت محدود مطالعات ہیں، اس لیے انسانی اثرات مکمل طور پر ثابت شدہ نہیں ہیں۔

رشی مشروم کھنبی Reishi Mushroom Ganoderma lingzhi लिंग्ज़ी

1. رشی مشروم کے اجزا اور مرکبات

رشی مشروم میں تقریباً 90% پانی ہوتا ہے۔ باقی 10% میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، فیٹ، فائبر، وٹامنز اور منرلز شامل ہیں۔ رشی مشروم  کے اہم فعال (بایو ایکٹو) اجزا یہ ہیں:

(الف) پولی سیکرائیڈز (Polysaccharides)

یہ کاربوہائیڈریٹ کی قسم کے مرکبات ہیں اور مشروم کا سب سے اہم حصہ ہیں۔ مثلا: Ganoderans A, B, C۔

پولی سیکرائیڈز کیا ہیں؟

پولی سیکرائیڈز (Polysaccharides) کاربوہائیڈریٹ کی ایک بڑی قسم ہیں، یعنی یہ بہت سے چھوٹے شوگر مالیکیولز (گلوکوز وغیرہ) کے جڑنے سے بنتے ہیں۔ آسان الفاظ میں، یہ لمبی زنجیروں والی قدرتی شکر ہیں۔ رشی مشروم میں موجود پولی سیکرائیڈز خاص طور پر امیون سسٹم (قوتِ مدافعت) کو مضبوط کرنے میں مددگار ہیں۔ یہ جسم کو بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں اور اینٹی ٹومر (کینسر کے خلیوں کے خلاف) اثرات بھی رکھتے ہیں۔

 (ب) ٹرائی ٹیرپینوئڈز (Triterpenes)

یہ کڑوے ذائقے والے مرکبات ہیں جو مشروم کی چمکدار سطح میں پائے جاتے ہیں۔ مثالیں: Ganoderic acids (A, B, Me), Lucidenic acids۔

فائدہ: سوزش کم کرتے ہیں، اینٹی آکسیڈنٹ اثر رکھتے ہیں، جگر کی حفاظت اور اینٹی کینسر اثرات میں مددگار ہیں۔

(ج) پیپٹائیڈوگلیکینز (Peptidoglycans)

یہ پروٹین اور پولی سیکرائیڈز کے ملاپ سے بنتے ہیں، جیسے GL-PS (Ganoderma lucidum polysaccharide peptide)۔

فائدہ: مدافعتی نظام کو متوازن رکھتے ہیں اور وائرل انفیکشنز کے خلاف مددگار ہو سکتے ہیں۔

(د) دیگر اجزا

  • پروٹینز اور اینٹی فنگل پروٹینز: مثال LZ-8 اور Ganodermin
  • منرلز: پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، سیلینیم، جرمنیئم، زنک، آئرن
  • دیگر مرکبات: Ergosterol (وٹامن D2 کا پیش خیمہ)، نیوکلیوٹائیڈز (adenosine, guanosine) اور لمبے زنجیر کے فیٹی ایسڈز

یہ اجزا مشروم کے مختلف حصوں (میسیلیا، اسپورز، فروٹ باڈی) میں مختلف مقدار میں موجود ہوتے ہیں، اور کمرشل پروڈکٹس میں بھی مقدار مختلف ہو سکتی ہے۔ اس لیے معیار اور کوالٹی چیک کرنا ضروری ہے۔

رشی مشروم کھنبی Reishi Mushroom Ganoderma lingzhi लिंग्ज़ी

2. رشی مشروم کے فوائد اور سچائی

رشی مشروم کے بارے میں جو دعوے ہیں، وہ زیادہ تر روایتی استعمال یا جانوروں/لیبارٹری کے مطالعے پر مبنی ہیں۔ انسانی تحقیق ابھی محدود ہے، اس لیے زیادہ تر دعوے مکمل طور پر ثابت نہیں۔

(الف) مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا (Immune Boost)

دعویٰ: رشی مشروم مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، جسم میں بعض مخصوص خلیات (جیسے NK سیلز اور میکروفیجز) کی سرگرمی بڑھاتا ہے اور سائٹوکائنز (IL-2, IL-6, TNF-α) کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔

حقیقت: جانوروں اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کچھ اثر دکھایا گیا ہے۔ لیکن انسانوں میں ایک چھوٹے مطالعے میں 134 کینسر مریضوں میں 80% نے کچھ بہتری دیکھی، لیکن بڑے انسانی مطالعات نہیں ہیں۔یعنی  جزوی حمایت تو موجود ہے، مکمل ثابت نہیں۔

(ب) اینٹی کینسر اثرات (Anticancer)

دعویٰ: ٹیومر کو روکتا ہے، سیل کی تقسیم کو سست کرتا ہے، سیل کی موت بڑھاتا ہے، نئی خون کی نالیاں بننے سے روکتا ہے، میٹاسٹیسس کم کرتا ہے۔

حقیقت: لیبارٹری اور جانوروں میں اثر مضبوط ہے، انسانوں میں صرف سپورٹ اثر دیکھا گیا، یعنی رشی مشروم کینسر کا علاج نہیں، معاونت کرتا ہے۔

(ج) اینٹی آکسیڈنٹ اثر (Antioxidant)

دعویٰ: فری ریڈیکلز کو روکتا ہے، DNA کو تحفظ دیتا ہے، عمر بڑھنے کے اثرات کم کرتا ہے۔

حقیقت: انسانوں میں کچھ اثرات دکھائے گئے، جانوروں میں SOD جیسا اثر، لیکن دیگر اینٹی آکسیڈنٹ فوڈز کی طرح ہی۔

(د) ذیابیطس اور بلڈ شوگر کنٹرول

دعویٰ: بلڈ شوگر کم کرتا ہے اور انسولین کی مدد کرتا ہے۔

حقیقت: جانوروں میں اثر دکھایا گیا۔ انسانوں میں 71 ٹائپ 2 ذیابیطس مریضوں میں HbA1c میں کمی دیکھی گئی۔ لیکن رشی مشروم  دوائی کی جگہ نہیں لے سکتا۔

(ہ) اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل اثرات

دعویٰ: HIV، ہرپیز، انفلوئنزا اور بیکٹیریا سے بچاتا ہے۔

حقیقت: سیل مطالعے میں کچھ وائرس روکے گئے، انسانوں میں محدود اثر رکھتا ہے۔

(و) جگر اور معدے کی حفاظت

دعویٰ: جگر کی چوٹ یا معدے کے السر سے بچاتا ہے۔

حقیقت: جانوروں میں اثر دیکھا گیا، انسانوں میں محدود تحقیق۔

(ز) دیگر دعوے

بلڈ پریشر کم کرنا، دل کی صحت بہتر کرنا، اینٹی ایجنگ اثر رکھتا ہے۔

حقیقت: زیادہ تر روایتی دعوے ہیں،  انسانی شواہد کمزور ہیں۔

رشی مشروم کھنبی Reishi Mushroom Ganoderma lingzhi लिंग्ज़ी

خلاصہ کلام

رشی مشروم کے اجزا سائنسی طور پر موجود ہیں، اور کچھ فوائد جیسے مدافعتی نظام کی مضبوطی اور اینٹی آکسیڈنٹ اثر جزوی طور پر سچ ہیں۔البتہ  زیادہ تر دعوے انسانی تحقیق سے مکمل طور پر ثابت نہیں۔یہ کینسر یا ذیابیطس کا علاج نہیں ہے، صرف صحت کے لیے سپلیمنٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ رشی مشروم کمال کی دوا نہیں، یہ صرف سپلیمنٹ ہے جو صحت کے حصول  میں معمولی مدد دے سکتا ہے۔باالکل ایسے ہی جیسے مختلف پھل صحت کے مسائل میں معاون تو ہیں لیکن دوا نہیں ہیں۔

حوالہ: این سی بی آئی۔

مقدار خوراک:

پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading