Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. دہنہ فرہنگ/ دانہ فرہنگ پتھر
دہنہ فرہنگ/ دانہ فرہنگ پتھر

دہنہ فرہنگ/ دانہ فرہنگ پتھر

  • October 24, 2025
  • 0 Likes
  • 131 Views
  • 0 Comments

دہنہ فرہنگ/ دانہ فرہنگ پتھر

نام :

عربی میں ملاکیت۔ فارسی میں دانہ، یا ، دہنہ فرہنگ۔ اردو میں سبزتانبے کا پتھر، خزری سبز۔ اور ہندی میںमैलेकाइट کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Malachite Stone

Scientific name: Cu₂CO₃(OH)₂

Family:

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
محرک غدد، مفسد خلیہ، مولد سرطانروس، ایران، افغانستانگرم خشک درجہ چہارمغدی عضلاتینقصان ہی نقصان

دہنہ، دانہ فرہنگ میلاکائٹ Malachite Stone मैलेकाइट
دہنہ، دانہ فرہنگ میلاکائٹ Malachite Stone मैलेकाइट

تعارف:

دانہ فرہنگ جسے انگریزی میں (Malachite) مالاکائٹ کہتے ہیں۔ بعض لوگ اس کا تلفظ میلا شائٹ بھی کرتے ہیں جو کے غلط ہے۔ یہ  ایک نہایت دلکش سبز نیم قیمتی پتھر ہے جو بنیادی طور پر تانبے کے کاربونیٹ (Copper Carbonate Hydroxide) پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کی سطح پر گہرے اور ہلکے سبز رنگ کے دائرہ نما اور لکیردار نمونے پائے جاتے ہیں جو اسے منفرد بناتے ہیں۔ یہ زیادہ تر ریشمی یا مخملی چمک والا ہوتا ہے، کبھی کبھار شفاف مگر عام طور پر نیم شفاف یا غیر شفاف پایا جاتا ہے۔

اس کا رنگ سبز (ہلکے سے گہرے شیڈز تک)، ساخت مخملی، ریشمی یا لکیردار نمونوں کے ساتھ اور کثافت: 3.6 – 4.0، جبکہ اس کی سختی (Mohs scale): 3.5 – 4 (یعنی نسبتاً نرم) ہوتی ہے۔ دانہ فرہنگ پتھر  زیادہ تر تانبے کی کانوں کے آس پاس پایا جاتا ہے، خاص طور پر  زائیر (Congo), زامبیا، روس، مصر، ایران، افغانستان، امریکہ (Arizona) جیسے ممالک میں۔ یہ پتھر کیمیائی طور پر Cu₂CO₃(OH)₂ ہے، جو تانبے کی دھات سے جڑی معدنیات میں شامل ہے۔ مالاکائٹ دراصل تانبے کے پتھریلے ذخائر سے بنتا ہے۔ جب تانبے کی سلفائیڈ معدنیات لمبے عرصے تک ہوا اور پانی کے اثر میں آتی ہیں تو ان میں کیمیائی تبدیلیاں ہوتی ہیں، اس عمل کو موسم گزاری (weathering) اور آکسیڈیشن (oxidation) کہتے ہیں۔ انہی قدرتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سبز رنگ کا مالاکائٹ وجود میں آتا ہے۔

دہنہ، دانہ فرہنگ میلاکائٹ Malachite Stone मैलेकाइट

مالاکائٹ یعنی دہنہ فرہنگ  قدیم زمانے سے زیورات، آرائش، تعویذ اور دوا کے طور پر استعمال ہوتا آیا ہے۔ مصر کے فرعون اسے آنکھوں کا سرمہ بنانے، مجسموں اور زیورات میں استعمال کرتے تھے۔ یونانی و رومی دور میں اسے “حفاظتی پتھر” سمجھا جاتا تھا جو نظر بد سے بچاتا اور روحانی سکون دیتا ہے۔ لیکن یہ سب کہانیاں ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ یہ ایک زہریلہ پتھر ہے اس کے فوائد نا سائنسی طور پر ثابت شدہ ہیں اور نا ہی طبی طور پر، البتہ بطور زیوار، یا زینت و آرائش اس کا استعمال ہوتا رہا ہے۔صنعتی طور پر اسے پیس کر بطور رنگ کے استعمال کیا جاتا ہے۔

دہنہ، دانہ فرہنگ میلاکائٹ Malachite Stone मैलेकाइट
دہنہ، دانہ فرہنگ میلاکائٹ Malachite Stone मैलेकाइट

یہ بھی پڑھیں: دھنیا

یہ بھی پڑھیں: دہماسہ بوٹی

یہ بھی پڑھیں: دھتورہ

دہنہ، دانہ فرہنگ میلاکائٹ Malachite Stone मैलेकाइट
دہنہ، دانہ فرہنگ میلاکائٹ Malachite Stone मैलेकाइट

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

اس کا بنیادی فارمولا ہے: Cu₂(CO₃)(OH)₂ ہے۔ یعنی یہ تانبے (Copper) کا کاربونیٹ ہائیڈرو آکسائیڈ ہے۔ اس میں زیادہ تر تانبہ (Copper) پایا جاتا ہے، اسی کی وجہ سے اس کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے۔دیگر ممکنہ نجاستیں یا ملاوٹ کے طور پر اس میں کیلشیم، لوہا، ایلومینیم وغیرہ trace amounts میں پائے جا سکتے ہیں۔

مالاکائٹ پتھر میں صرف کاپر کاربونیٹ ہائیڈرو آکسائیڈ اور trace minerals ہوتے ہیں۔ اس میں حیاتیاتی یا بایو ایکٹو اجزا موجود نہیں ہوتے، صرف کاپر کے آئنز کی وجہ سے یہ مائیکروبیل اثر دکھا سکتا ہے۔

دہنہ، دانہ فرہنگ میلاکائٹ Malachite Stone मैलेकाइट

اثرات:

میلاکائٹ غدد میں شدید تحریک، عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ محرک غدد، مفسد خلیہ، مولد سرطان اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد

طب کی کئی کتابوں میں اس کے فوائد کا ذکر ہے، لیکن ہمیشہ ہر معاملے میں پہلے نقصان پر نظر رکھنی چاہیے۔ اور پھر عقلی طور پر بھی جس چیز کے نقصانات زیادہ اور فوائد کم ہوں اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ یہی معاملہ اس پتھر دانہ فرہنگ  کا بھی ہے، یہ انتہائی زہریلا پتھر ہے، اتنا زہریلا کے آپ اسے منہ میں رکھ کر نکال دیں اور اس تھوک کو نگل دیں تو بھی نقصان ہوتا ہے۔ قدیم دور میں اس کا استعمال مختلف کاموں میں ہوتا رہا لیکن جدید تحقیقات نے اسے انتہائی نقصاندہ پتھر قرار دیا ہے، یہاں تک کہ دانہ فرہنگ کینسر پیدا کرتا ہے۔دانہ فرہنگ کے نگینے بیچنے والے من گھڑت کہانیاں بنا بنا کر لوگوں کو ترغیب دیتے ہیں اور ایسے ایسے فوائد بتاتے ہیں جن کا تعلق نا سائنس کی دنیا سے ہے اور نا طب کی دنیا سے، نا عقل شعور سے اور نا مشاہدات و تجربات سے۔

چین میں اسے فش میڈیسن کے طور پر فنگس اور بیماریوں کو روکنے کے لیے عام طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔لیکن 1970 کی دہائی سے یہ بات سامنے آئی کہ مالاکائٹ گرین کے انسانی صحت پر مضر اثرات ہیں:

  1. کینسر پیدا کرنے والا (carcinogenic)
  2. جینیاتی نقص پیدا کرنے والا (mutagenic)
  3. پیدائشی نقائص پیدا کرنے والا (teratogenic)

ان خطرات کی وجہ سے 2002 میں چین نے مچھلیوں کی فارمنگ میں اس پر پابندی لگا دی۔تاہم، سستا ہونے اور مؤثر “جراثیم کش” ہونے کی وجہ سے بعض جگہ یہ اب بھی غیر قانونی طور پر استعمال ہوتا ہے۔

یعنی عملی طور پر اس پتھر کے زہریلے اثرات جو بار بار آپ کے ہاتھ اور ہاتھ سے منہ کے ذریعے اندر داخل ہونے سے آپ کو کینسر بھی ہوسکتا ہے، اور آپ میں یا آپ کی پیدا ہونے والی اولاد میں جینیاتی اور پیدائش نقص  باعث بن سکتا ہے۔اسے کڈنی سٹور بھی کہا جاتا ہے کہ یہ گردے کی پتھری کو توڑتا ہے، اس کے کیمیاوی اثرات میں یہ بات ہے کہ یہ گردوں پر دباو ڈالتا ہے، تو اس سے پتھری ٹوٹ سکتی ہے لیکن جب دیگر بے شمار بے ضرور چیزیں پتھری کو توڑنے والی ہمارے پاس ہیں تو اتنی زہریلی چیز کا رسک لینے کی کیا ضرورت ہے۔

اگر آپ نے اس کی انگوٹھی پہنا چاہتے ہیں تو مشورہ یہی ہے کہ اجتناب کریں، اور پھر پہنا ہی چاہتے ہیں تو ایسا نگینہ پہنیں جو اچھی طرح سیلڈ ہو، پھر اسے خراش ، پانی اور نمی سے بچا کر رکھیں۔ اگر خراش لگ جائے پھر استعمال نا کریں، گیلا ہو جائے تو بھی استعمال سے اجتناب کریں۔

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد

میڈیکل اور بایولوجیکل ریسرچ:

حالیہ مطالعات میں مالاکائٹ نینو پارٹیکلز (Malachite Green dye, Malachite nanoparticles) پر تحقیق ہوئی ہے۔

اسے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھنے والا پایا گیا، لیکن ساتھ ہی Carcinogenic (کینسر پیدا کرنے والا) اثر بھی نوٹ کیا گیا، اس لیے مالاکائٹ گرین ڈائی کا براہ راست استعمال خوراک یا طب میں ممنوع ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق مالاکائٹ میں موجود تانبے کے اجزا زیادہ مقدار میں جسم میں داخل ہوں تو زہریلے ثابت ہو سکتے ہیں، اس لیے اس کا سفوف یا براہ راست اندرونی استعمال خطرناک ہے۔ آج کل طب میں اسے زیادہ تر بیرونی علاج (ointments) یا توانائی پتھر (healing crystal) کے طور پر مانا جاتا ہے، مگر یہ بھی سائنسی طور پر محدود بنیادوں پر ہے۔

مالاکائٹ کے بارے میں جو یہ کہا جاتا ہے کہ یہ منفی توانائی سے حفاظت کرتا ہے، روحانی اور ذاتی ترقی کو فروغ دیتا ہے، جذباتی توازن اور سکون فراہم کرتا ہے، یہ سب باتیں زیادہ تر “کریسٹل ہیلنگ” (Crystal Healing) اور نیو ایج روحانیات سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان دعووں کا کوئی سائنسی یا طبی ثبوت موجود نہیں، سائنسی نقطۂ نظر سے یہ صرف اعتقادی یا نفسیاتی اثرات (placebo effect) ہو سکتے ہیں۔

دانہ فرہنگ مالاکائٹ پتھر کے خطرات

یہ پتھر جب کٹائی یا گھسائی (cutting, polishing) کے عمل سے گزرتا ہے تو اس کی باریک گرد (dust) سانس کے ذریعے جسم میں جا سکتی ہے جو زہریلی اور خطرناک ہے (سانس کی بیماری، پھیپھڑوں کو نقصان، زہر آلودگی وغیرہ پیدا کر سکتی ہے)۔اس کی سطح سے تانبے کے آئنز وقت کے ساتھ پسینے یا نمی کے ذریعے جسم میں جذب ہو سکتے ہیں، جو کہ زیادہ مقدار میں زہریلے اور نقصان دہ ہوتے ہیں۔ مالاکائٹ میں موجود تانبہ (Copper ions) اگر جسم میں داخل ہو جائے تو جگر اور گردوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔خون کے سرخ خلیات کو متاثر کر کے خون کی کمی (Anemia) پیدا کر سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین اسے بطور انگوٹھی یا زیور پہننے سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں، خاص طور پر اگر پتھر کو سیل (sealed/polished) نہ کیا گیا ہو۔ اگر مالاکائٹ کو زیادہ پالش کر کے سیل کیا گیا ہو تو اس کی سطح سے تانبے کے ذرات خارج نہیں ہوتے، اور یہ نسبتاً محفوظ سمجھا جاتا ہے۔لیکن اگر یہ قدرتی حالت میں یا غیر سیل شدہ شکل میں ہو تو اسے مسلسل پہننا یا جلد کے ساتھ براہِ راست لگانا صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

حوالہ: پی ایم سی۔ 

دہنہ، دانہ فرہنگ میلاکائٹ Malachite Stone मैलेकाइट
دہنہ، دانہ فرہنگ میلاکائٹ Malachite Stone मैलेकाइट

مقدار خوراک:

ممنوع ہے۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading