Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. دھنیا

دھنیا

نام :

عربی میں کزبرہ یابسہ۔ فارسی میں کشنیز۔ بنگالی میں دہنے۔ سندھی میں دھانا اور ہندی धनिया میں کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Coriander

Scientific name: Coriandrum sativum

Family: Umbelliferae Apiaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
کاسر ریاح، مفرح قلب، دافع خفقان، مقوی دماغ، مسکن شہوتہند و پاکستانتر گرم درجہ دوماعصابی غدیامراض قلب

دھنیا Coriander Coriandrum sativum धनिया
دھنیا Coriander Coriandrum sativum धनिया

تعارف:

دھنیا سے مراد یہاں اس کا پھل ہے جسے خشک دھنیا کہا جاتا ہے۔ یہ پودا عموماً ایک سالہ  جڑی بوٹی ہے۔ اس کی جڑیں باریک اور سفید رنگ کی ہوتی ہیں۔ تنا شاخ دار، نرم اور 20 تا 60 سینٹی میٹر بلند ہوتا ہے۔ پتوں کی ساخت دو طرح کی ہوتی ہے: نچلے پتے چوڑے اور دندانے دار جبکہ اوپری پتے باریک دھاگوں کی طرح کٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ پھول چھوٹے، سفید یا ہلکے گلابی رنگ کے چھتری نما گچھوں (Umbels) میں لگتے ہیں۔ پھل چھوٹے، گول، زردی مائل سبز سے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں، جنہیں خشک کرنے کے بعد مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا ذائقہ خوشبودار اور ہلکا سا میٹھا و تلخ ہوتا ہے۔

دھنیا Coriander Coriandrum sativum धनिया

یہ بھی پڑھیں: دہماسہ بوٹی

یہ بھی پڑھیں: دھتورہ

یہ بھی پڑھیں: دونا مروا

دھنیا Coriander Coriandrum sativum धनिया
دھنیا Coriander Coriandrum sativum धनिया

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

1. فینولک ایسڈز (Phenolic acids)

فرولک ایسڈ (Ferulic acid)              گیلک ایسڈ (Gallic acid)  کیفیک ایسڈ (Caffeic acid)

2. بینزوئک ایسڈ ڈیریویٹوز (Benzoic acid derivatives)

سیلیسیلک ایسڈ (Salicylic acid)

3. کومرنس (Coumarins)

ایسکولیٹن (Esculetin)       ایسکولن (Esculin)              اسکپو لیٹن (Scopoletin)

4-ہائیڈروکسی کومرین (4-Hydroxycoumarin)

امبلیفرون (Umbelliferone)         ڈائی کومرین (Dicoumarin)

4. فلیوونائڈز (Flavonoids)

ہائپروسائڈ (Hyperoside) روٹین (Rutin)    ہیسپیریدین (Hesperidin) ویسینن (Vicenin)

ڈایوسمن (Diosmin)          لیوٹيولين (Luteolin)         اپيجينن (Apigenin)        اورينٹين (Orientin)

ڈائی ہائیڈرو کوئرسیٹن (Dihydroquercetin)   کیٹیچن (Catechin)          آربیوٹن (Arbutin)

5. کیروٹینائیڈز (Carotenoids)

بیٹا کیروٹین (β-Carotene)                                دیگر کل کیروٹینائیڈز (Total carotenoids)

6. ٹوکلز (Tocols – وٹامن ای کے اجزاء)

الفا ٹوکوفرول (α-Tocopherol)        بیٹا ٹوکوفرول (β-Tocopherol)         گاما ٹوکوفرول (γ-Tocopherol)

ڈیلٹا ٹوکوفرول (δ-Tocopherol)       الفا ٹوکوٹری اینول (α-Tocotrienol)                گاما ٹوکوٹری اینول (γ-Tocotrienol)

7. فیٹی ایسڈز (Fatty acids)

پیٹروسیلینک ایسڈ (Petroselinic acid)        لائنولیک ایسڈ (Linoleic acid)

پالمیٹک ایسڈ (Palmitic acid)                         اولیک ایسڈ (Oleic acid)

8. اسٹرولز (Sterols)

اسٹگماسٹرول (Stigmasterol)          بیٹا سائٹوسٹرول (β-Sitosterol)         ڈیلٹا اسٹگماسٹرول (δ-Stigmasterol)

9. ضروری تیل (Essential oils)

لائینالول (Linalool)          کیمفر (Camphor)              جیرانیول (Geraniol)

دھنیا کے وٹامنز

USDA کے مطابق تازہ دھنیا کی پتیاں (فی 100 گرام)

وٹامن اے (بطور بیٹا کیروٹین): 337 مائیکروگرام       وٹامن سی :27 ملی گرام              وٹامن ای : 2.5 ملی گرام

وٹامن کے : 310 مائیکروگرام   

وٹامن بی کمپلیکس:

تھایامین (وٹامن B1)  : 0.07 ملی گرام      رائبوفلاوین (وٹامن B2)  : 0.16 ملی گرام نایاسین (وٹامن B3)  : 1.1 ملی گرام

پائریڈوکسین (وٹامن B6)  : 0.15 ملی گرام                فولک ایسڈ (وٹامن B9)  : 62 مائیکروگرام

دھنیا کے منرلز

کیلشیم  : 67 ملی گرام    فاسفورس  : 48 ملی گرام، پوٹاشیم  : 521 ملی گرام، سوڈیم  : 46 ملی گرام، آئرن  : 1.8 ملی گرام۔

میگنیشیم  : 26 ملی گرام، زنک  : 0.5 ملی گرام، کاپر  : 0.2 ملی گرام، مینگنیز  : 0.4 ملی گرام، سیلینیم  : 0.9 مائیکروگرام ۔

حوالہ: این سی بی آئی۔

دھنیا Coriander Coriandrum sativum धनिया
دھنیا Coriander Coriandrum sativum धनिया

اثرات:

دھنیا محرک اعصاب، محلل غدد اور مسکن و مفرح عضلات و قلب ہے۔کاسر ریاح، مفرح قلب، دافع خفقان، وسواس، مقوی دماغ، مسکن شہوت، مسکن درد اثرات کا حامل ہے۔

دھنیا Coriander Coriandrum sativum धनिया

خواص و فوائد

دھنیا سبز خشک دونوں طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ سبز دھنیا خشک کی نسبت زیادہ موثر ہوتا ہے، دھنیا اندرونی و بیرونی طور پر مسکن و مخدر تاثیر رکھتا ہے۔ غدی اورام کو تحلیل کرتا ہے، بے چین مریضوں کو نیند لانے کے لیے اس کا پانی پلایا جاتا ہے۔ مسکن و مفرح قلب ہونے کی وجہ سے اختلاج قلب، خفقان قلب، وساوس، اور ریاح سے ہونے والی دماغی بے چینی کو روکتا ہے۔ ہر قسم کے اخراج خون کو بند کرتا ہے۔محرک عضلات ادویات قوت باہ بڑھاتی ہیں اور محرک اعصاب ادویات قوت باہ کمزور کرتی ہیں، اسی لیے دھنیا کے مسلسل استعمال سے شہوت کمزور ہوتی ہے۔ محلل غدد ہونے کی وجہ سے غدی اورام، یرقان، تقطیر بول، سوزاک کے لیے نہایت مفید ہے۔ خصیوں کے ورم پر اس کا لیپ نہایت مفید اثرات کا حامل ہے۔

دنیا کے مختلف خطوں میں دھنیا کے روایتی استعمالات

  • ہندوستان میں دھنیا کے بیج اور ان کے عرق کو گٹھیا، جوڑوں کے درد اور سوزش میں مفید سمجھا جاتا ہے۔
  • چین میں اس کے پودے کے تمام حصے خسرہ، ذیابیطس، گیس بھرنے (aerophagy) اور معدے و آنتوں کی سوزش میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
  • پاکستان میں اس کے ہوائی حصے ایک مشہور ہربل دوا “انٹیلان” (Intellan) میں بطور اعصابی توانائی بخش اور اینٹی وائرل اجزا شامل کیے جاتے ہیں۔ کچھ روایات میں بھنے ہوئے بیجوں کا عرق جگر کی بیماریوں کے علاج میں بھی کارآمد بتایا گیا ہے۔
  • ایرانی طب میں دھنیا کی بیجوں کی سفوف یا خشک عرق مختلف طبی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جن میں ہاضمے کی کمزوری، بھوک کی کمی، بے خوابی، تشنج، بے چینی، دل و دماغ کے امراض اور پیشاب آور اثرات شامل ہیں۔
  • مراکش میں دھنیا کو گردوں کی بیماریوں اور پیشاب بڑھانے کے لیے کھایا جاتا ہے، جبکہ پتے ابال کر تیار کردہ جوشاندہ منہ کے چھالوں اور آنکھوں کی سرخی میں لگایا جاتا ہے۔
  • بھارت میں دھنیا نہ صرف مصالحہ جات جیسے کری پاؤڈر اور جنجر بریڈ میں شامل ہوتا ہے بلکہ یونانی طب میں پیاس بجھانے اور مالیخولیا کے علاج کے لیے بھی بیج اور پتوں کا عرق استعمال کیا جاتا ہے۔ وہاں اس کے پتے معدہ کو تقویت دینے، صفراوی بیماریوں کے علاج اور ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے بطور دوا استعمال ہوتے ہیں۔
  • سعودی عرب، اردن اور مراکش میں دھنیا کے پھل اور بیجوں یا پتوں کے جوشاندے کو خون میں شکر کی مقدار کم کرنے کے لیے روایتی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
  • ترکی میں بیجوں کے جوشاندے کو بھوک بڑھانے، ہاضمہ درست کرنے اور ریاح خارج کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ دھنیا کا عرق سکون آور، بے چینی کم کرنے اور پٹھوں کو ڈھیلا کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
  • یورپی دوا ساز کتب میں اسے کیڑوں کے خلاف اور گٹھیا کے علاج میں تجویز کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایشیائی خطے میں دھنیا کے ضروری تیل کو معدے کے رس کو بڑھانے، معدے کے زخم اور منہ کے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
دھنیا Coriander Coriandrum sativum धनिया
دھنیا Coriander Coriandrum sativum धनिया

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد

طبی تحقیقات:

اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات:

تحقیقات کے مطابق دھنیا کے بیج اور پتوں میں موجود فلیوونائڈز اور پولی فینولز جسم میں فری ریڈیکلز کو کم کرتے ہیں، جس سے بڑھاپے کے اثرات سست ہوتے ہیں اور بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

اینٹی مائیکروبیل اثرات:

دھنیا کے ضروری تیل جراثیم کش خصوصیات رکھتے ہیں۔ مختلف بیکٹیریا اور فنگس کے خلاف ان کا اثر ثابت ہو چکا ہے۔ اسی وجہ سے اسے خوراک کو دیر تک محفوظ رکھنے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

شوگر کنٹرول (Antidiabetic effect):

کئی مطالعات نے دکھایا ہے کہ دھنیا کے بیج خون میں شکر کی مقدار کو کم کرنے میں مددگار ہیں اور انسولین کی سرگرمی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

کولیسٹرول اور دل کی صحت:

تحقیق کے مطابق دھنیا خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور دل کی بیماریوں سے تحفظ میں فائدہ مند ہے۔اسی وجہ سے روائتی طب کی بلڈپریشر ادویات کا حصہ ہے۔

ہاضمہ بہتر بنانا:

دھنیا ہاضمے کو تیز کرتا ہے، گیس، اپھارہ اور معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے۔

اعصابی نظام پر اثرات:

لائینالول دماغ پر سکون آور اثر ڈالتا ہے، بے چینی، تناؤ اور نیند کی کمی میں مددگار پایا گیا ہے۔

بھاری دھاتوں کا اخراج:

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھنیا جسم سے سیسہ (Lead) اور پارہ (Mercury) جیسی بھاری دھاتوں کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

طبی فوائد (روایتی و جدید)

بھوک بڑھاتا اور ہاضمہ درست کرتا ہے۔ دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر متوازن کرتا ہے۔ پیشاب آور (Diuretic) اور جسم سے فاسد مادے خارج کرنے میں مددگار۔ معدے اور آنتوں کی جلن کم کرتا ہے۔ دودھ پلانے والی خواتین میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ جلدی امراض مثلاً الرجی اور خارش میں بیرونی طور پر مفید۔

حوالہ: پی ایم سی۔

دھنیا Coriander Coriandrum sativum धनिया

مقدار خوراک:

پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading