دودھ گائے
نام :
عربی میں لبن البقر۔ فارسی میں شیر گاو۔ گٹوں جو کھیر۔ اور ہندی गाय का दूध میں کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Cow’s Milk
Scientific name: Bos taurus
Family: Bovidae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مولد و مغلظ منی، مقوی دماغ، مفرح قلب اور مسمن بدن | ہند و پاکستان | تر گرم | اعصابی غدی | غدی و عضلاتی امراض |

تعارف:
گائے کا دودھ سفید یا ہلکا زردی مائل رنگت کا ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ قدرے میٹھا اور خوش ذائقہ ہوتا ہے جبکہ خوشبو نرم اور خالص دودھ جیسی ہوتی ہے۔ اس میں موجود چکنائی (چربی) کی مقدار نسل کے لحاظ سے کم یا زیادہ ہو سکتی ہے، اسی وجہ سے کبھی دودھ زیادہ گاڑھا اور کبھی پتلا محسوس ہوتا ہے۔تازہ دودھ ہلکی سی جھاگ کے ساتھ ہوتا ہے۔ ٹھنڈا ہونے پر سطح پر بالائی (کریم) جمنے لگتی ہے۔ پانی ملا دودھ عام طور پر پتلا اور ذائقہ میں بے مزہ ہوتا ہے۔
گائے کا دودھ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا دودھ ہے۔ یہ بنیادی انسانی غذا کے طور پر ہزاروں سال سے رائج ہے۔ بچوں، بڑوں اور بوڑھوں کے لیے اہم ترین غذاؤں میں شمار ہوتا ہے۔ دودھ کے ذریعے جسم کو پروٹین، کیلشیم، وٹامنز، چکنائی، شکر (لیکٹوز) اور معدنیات حاصل ہوتے ہیں جو ہڈیوں، دانتوں، پٹھوں اور اعصابی نظام کو طاقت بخشتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دودھ عورت
یہ بھی پڑھیں: دودھ بھینس
یہ بھی پڑھیں: دودھ بھیڑ

کیمیاوی و غذائی اجزا:
بنیادی اجزاء (Nutritional Composition, فی 100 گرام)
توانائی: 61 کلو کیلوری پانی: 87.7 گرام پروٹین: 3.2 گرام چکنائی: 3.4 گرام
کاربوہائیڈریٹس (زیادہ تر لیکٹوز): 4.6–5.0 گرام راکھ (معدنیات): 0.7 گرام
وٹامنز
وٹامن اے: 46 مائیکروگرام وٹامن ڈی: 0.1–0.2 مائیکروگرام وٹامن ای: 0.07 ملی گرام
وٹامن کے: 0.3 مائیکروگرام وٹامن بی1 (تھامین): 0.04 ملی گرام وٹامن بی2 (ریبوفلاوِن): 0.18 ملی گرام
وٹامن بی3 (نیاسین): 0.1 ملی گرام وٹامن بی5 (پینٹوتھینک ایسڈ): 0.35 ملی گرام وٹامن سی: 1 ملی گرام
وٹامن بی6: 0.04 ملی گرام وٹامن بی9 (فولیٹ): 5 مائیکروگرام وٹامن بی12: 0.45 مائیکروگرام
معدنیات
کیلشیم: 120 ملی گرام فاسفورس: 95 ملی گرام پوٹاشیم: 150 ملی گرام سوڈیم: 44 ملی گرام
مگنیشیم: 11 ملی گرام زنک: 0.4 ملی گرام آئرن: 0.03 ملی گرام سیلینیم: 1.5 مائیکروگرام
بایو ایکٹو مرکبات
کیسین پروٹینز (80٪ کل پروٹین) وے پروٹینز (20٪، جیسے بیٹا-لیکٹالبومِن، الفا-لیکٹالبومِن، لیکٹوفرن، امیونوگلوبلِنز)
کنجوگیٹڈ لینولیک ایسڈ (CLA) بایو ایکٹو پیپٹائیڈز لیکٹوفرن امیونوگلوبلِنز (IgG وغیرہ)
اولیگو شکر (قلیل مقدار) اینزائمز اور گروتھ فیکٹرز (مثلاً IGF-1، چھوٹی مقدار میں)
پروٹینز (فی 100 ملی لیٹر)
کل پروٹین — 3.2 گرام کیسین پروٹین — 80٪ از کل پروٹین وے پروٹین — 20٪ از کل پروٹین
بیٹا-لیکٹالبومِن الفا-لیکٹالبومِن لیکٹوفرن امیونوگلوبلِنز
چکنائی (فی 100 ملی لیٹر)
کل چکنائی — 3.4–3.7 گرام سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز — 65٪ مونو اَن سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز — 30٪
پولی اَن سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز — 5٪ کاربوہائیڈریٹس لیکٹوز — 4.7–5.0 گرام فی 100 ملی لیٹر
حیاتیاتی و بایو ایکٹو مرکبات
لیکٹوفرن امیونوگلوبلِنز (IgG وغیرہ) بیٹا-لیکٹالبومِن الفا-لیکٹالبومِن کنجوگیٹڈ لینولیک ایسڈ (CLA)
بایو ایکٹو پیپٹائیڈز گروتھ فیکٹرز (IGF-1 وغیرہ، قلیل مقدار) اولیگو شکر (قلیل مقدار)
اثرات:
دودھ گائے اعصاب میں تحریک، غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین پیدا کرتا ہے۔کثیر الغذا، زود ہضم، مولد و مغلظ منی، مقوی دماغ، مفرح قلب اور مسمن بدن اثرات رکھتا ہے۔
خواص و فوائد
گائے کا دودھ بھینس کے دودھ کی نسبت زیادہ زود ہضم ہوتا ہے، گائے کے دودھ سے پیٹ میں نفخ و اپھارہ نہیں ہوتا، کیونکہ اس میں کچھ حرارت بھی پائی جاتی ہے۔اعصابی غدی ادویہ و اغذیہ میں ایک طرف رطوبت پیدا کرنے کی طاقت ہوتی ہے تو دوسری طرف حرارت بھی مناسب مقدار میں پائی جاتی ہے، اس لیے جن اشخاص کے مادہ منویہ میں جراثیم نا ہوں یا کم ہوں تو انہیں اعصابی غدی ادویہ و اغذیہ استعمال کرنی چاہیے۔ گائے کا دودھ اس مقصد کے لیے بہترین غذا ہے۔گائے کے دودھ سے چربی پیدا ہوتی ہے جس سے جسم فربہ اور موٹا ہوتا ہے۔گائے کا دودھ خفقان قلب، سل دق، پھیپھڑوں کے زخموں کے لیے بہت مفید ہے۔گائے کا گرم گرم دودھ مقوی دماغ اور مرطب ہوتا ہے۔ مالیخولیا، وسواس، نسیان کے لیے بہترین غذا ہے۔گائے کا دودھ عضلاتی و غدی زہروں کے لیے بہترین تریاق ہے، اس مقصد کے لیے بار بار پلائیں اور قے کرائیں، اور اگر ساتھ گھی بھی ملا دیں تو فائدہ فوارا حاصل ہوتا ہے۔
جدید سائنسی و تحقیقی فوائد
طبی فوائد
ہڈیوں اور دانتوں کے لیے مفید ہوتا ہے، کیلشیم اور فاسفورس کی وافر مقدار ہڈیوں کی مضبوطی اور آسٹیوپوروسس سے بچاؤ میں مددگار ہے۔ پروٹین اور وٹامن بی کمپلیکس قوتِ مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔ پوٹاشیم خون کا دباؤ کنٹرول کرتا ہے اور دل کی دھڑکن کو متوازن رکھتا ہے۔ بچوں میں دودھ جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے بنیادی غذا ہے۔ وٹامن بی12 اور ریبوفلاوِن اعصاب اور دماغ کے لیے ضروری ہیں۔

مقدار خوراک:
ایک پاو سے آدھا کلو
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply