Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. دوا سازی اور معالجات
دوا سازی اور معالجات

دوا سازی اور معالجات

  • September 24, 2024
  • 0 Likes
  • 62 Views
  • 0 Comments

جلق کے مریض بعض دفعہ نفسیاتی عوارضات خصوصاً نفسیاتی ضعف باہ کا شکار ہو جاتے ہیں اور آپ ان کو جتنی اچھی دوائیں دیں وہ اپنے آپ کو عنین اور نامرد تصور کرتے ہیں اور اس کے علاؤہ وہ اپنے اندر کوئی شہوانی و جسمانی امپروومنٹ محسوس نہیں کرتے ایسے مریضوں کو مقوی باہ ادویات دینے کی بجائے مقوی قلب ادویات مثلاً جواہر مہرہ،خمیرہ ابریشم، دواء المسک، حب عنبر وافر مقدار میں استعمال کرائیں کچھ عرصے کے بعد ان کی حالت بہتر ہو جائے گی

 حلوہ گزر

یہ حلوہ مقوی قلب ہے سردیوں کی خاص سوغات ہے باہ کو تقویت بخشتا ہے مغلظ و مولدو مقوی منی ہے سپرم کی پیدائش کو بڑھاتا ہے مقوی دماغ ہے سردیوں کے عوارضات مثلآ نزلہ زکام پٹھوں کا دردکھچاؤ ، وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے یہ خاص سوغات آرڈر پر تیار کی جاتی ہے آپ نے بہت سارے حلوہ جات کی ترکیب کتب طب میں ملاحظہ فرمائیں ہوں گی مگر یہ حلوہ اپنی نادر ترکیب کی بدولت بہت سے فوائد کا حامل ہے

ترکیب تیاری

گاجر صاف ستھری لے کر ان کے اندر سے سفید حصہ نکال کر کدو کش کر لیں کدو کش شدہ گاجروں کا وزن پانچ کلو ہونا چاہیے اب ان گاجروں میں 12کلو خالص گائے کا دودھ ڈال کر تیز آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں اور برابر چمچہ چلاتے رہیں اور خصوصاً پیندے کو کھرچتے رہیں تاکہ دودھ پیندے میں لگ نہ جائے اس میں محنت کا کام دودھ کو خشک کرنا ہے اور دودھ کو پیندے میں لگنے سے بچانا ہے جب دودھ مکمل خشک ہو جائے اور ربڑی کی طرح بن جائے تو اس میں حسب ذائقہ کوری دیسی چینی اور 3پاو دیسی گھی ڈال دیں اور چمچہ چلاتے رہیں جب حلوہ تھوڑا تھوڑا گھی چھوڑنا شروع ہو جائے تو اس میں 12عدد خالص دیسی انڈے پھینٹ کر ڈال دیں اور چمچہ چلاتے رہیں جب حلوہ مکمل طور پر پیندے کو چھوڑ دے اور گھی بھی مکمل طور پر الگ ہو جائے تو پہلے سے پانی میں بھگوئے ہوئے مندرجہ زیل مغزیات اس میں شامل کر دیں اور مغزیات کو بھی حلوے کے ساتھ 5منٹ بھون لیں اب حلوے کو تھال میں اتار کر ان میں 2دفتری چاندی کے ورق ملا لیں اور محفوظ کر لیں
5سے 7تولہ تک حسب دلخواہ اس حلوے کا صبح شام سردیوں میں مسلسل استعمال تمام یاقوتیوں اور مقویات سے بے نیاز کر دیتا ہے

۔۔۔۔۔۔۔مغزیات۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مغز پستہ 4تولہ
مغز اخروٹ 2تولہ
مغز بادام 4تولہ
مغز چلغوزہ 8تولہ
کاجو 4 تولہ
کشمش 4تولہ
ناریل 4تولہ
چہار مغز 3تولہ
خشخاش 2 تولہ
اشرفی پیٹھا 3تولہ
مربہ کروندہ 4تولہ
تمام مغزیات اور مربہ جات کو باریک کتر کر اور بھگو کر استعمال کریں

 دوا سازی کے گر معالجات اور جڑی بوٹیوں کی تاثیرات

از طرف حکیم فیضان شاہد بلوچ

السلام علیکم اج میں دوا سازی اور علاج معالجے کے حوالے سے ایک ایسی ترکیب اپ کے سامنے پیش کرنے لگا ہوں جو اپنے بنانے میں جس طرح منفرد ہے اس طرح اپنے افعال میں بھی ایک منفرد چیز ہے میرا گروپ کے ممبران پر کوئی احسان نہیں ہے اور نہ ہی طب پر کوئی احسان ہے کچھ ایسی خفیہ باتیں جو سینہ بہ سینہ اور اذان با اذان منتقل ہوتی ارہی ہیں ان کو طشت ازبام کرنا ہے تاکہ حکماء اور طب پر کوئی گلہ باقی نہ رہے جامن کا موسم جب اتا ہے تو جامن پھل کا گودا اتار کر اس کا رس لے لیں اور اس کا رس نچوڑ لیں اچھی طرح کچل کر رس نچوڑ لیں جتنا زیادہ اپ رس جمع کرتے جائیں گے اتنا زیادہ یہ دوائی بھی اچھی بنے گی اور زیادہ مقدار میں بنے گی اب اس رس کو مقطر کر لیں یا فلٹر کر لیں فلٹر کرنے کے بعد اگر اس رس کی مقدار 10 لیٹر ہو تو اس میں تین چمچ نمک سانبھر ملا دیں اور پھر اس رس کے اندر ایک پاؤ گڑ مار بوٹی کی راکھ ایک پاؤ کیکر کے پھلیوں کی راکھ ایک پاؤ پتھر چٹہ کی راکھ ایک پاؤ دھمانسہ کی راکھ مکس کریں اور خوب گھولیں اور راک جب تہ نشین ہو جائے تو اوپر والا پانی مقطر کر لیں اور اس پانی کو دوبارہ رکھ دیں اور پانی کو ہلاتے رہیں جب پانی میں کچھ ذرات تہہ نشین ہو جائیں تو پانی کو دوبارہ مقطر کر لیں اس طرح جتنی زیادہ بار پانی کو ہلاتے رہیں گے اور مقطر کرتے رہیں گے اس کی افادیت بڑھتی جائے گی اب اس پانی کو اگ پر خشک کر کے نیچے موجود سارا نمک حاصل کر لیں اور اس نمک کو کھرل کر کے محفوظ رکھیں ایک رتی سے دو رتی زیادہ سے زیادہ تین رتی کی مقدار یہ نمک مصفی خون مدر بول مفتت سنگ اور شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین چیز ہے اس کے علاوہ شوگر کے عوارضات کو دور کرتا ہے اور حاذق طبیب اس سے بہت سارے کام لے سکتے ہیں میں نے بہترین ترکیب اپ کو بیان کر دی ہے جو اپنے اپ میں خود اپنی تعریف اپ ہے یہ نمک جگر کے امراض میں بھی کام کرتا ہے اور اس کے علاوہ مصفی خون بھی ہے ساتھ ہی اس نمک میں فولاد بھی شامل ہوتا ہے جو کہ خون کی کمی کو پورا کرتا ہے

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading