Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. دار ہلد / سمبلو / رسونت
دار ہلد / سمبلو / رسونت

دار ہلد / سمبلو / رسونت

  • October 3, 2025
  • 0 Likes
  • 67 Views
  • 0 Comments

دار ہلد / سمبلو / رسونت

نام :

عربی میں حزاز۔ فارسی میں دار چوبہ۔ پاکستان اور انڈیا میں اسی کو سُمبل، سمل ، سُمبلو یا سُملو کہتے ہیں۔ پشتو میں اسے زیڑ لڑگے۔بلوچستان میں زرل، کورئے۔ اور ہندی میں दारुहल्दी کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Barberry

Scientific name: Berberis aristata

Family: Berberidaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
پسینہ آور، مصفیٰ خون، دافع بخار، حابس ، مسکن دردہند و پاکستانخشک سردعضلاتی اعصابیبلغمی امراض

دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी
دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी

تعارف:

دار ہلد، سمبل  ایک کانٹوں والی جھاڑی ہے جو زیادہ تر ہمالیہ کے پہاڑی علاقوں میں، نیپال، کشمیر، ہزارہ  اور بھارت کے شمالی حصوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کی اونچائی عموماً 2 سے 3 میٹر تک ہوتی ہے۔اس کی چھال پیلی مائل بھوری، سخت اور لکڑی دار۔ اور پتے چھوٹے، بیضوی یا لمبوتری شکل کے، کنارے دندانے دار اور سبز رنگ کے ہوتے ہیں جبکہ اس کے پھول چھوٹے، زرد رنگ کے، خوشبودار خوشے کی صورت میں نکلتے ہیں۔اور اس کا پھل گول یا بیضوی، سرخ رنگ کے بیری نما،پکنے پر کالے رنگ کے جن کے اندر خون کی طرح سرخ پانی ہوتا ہے، ذائقہ میں  چھال اور جڑ بہت کڑوی، جبکہ پھل کھٹے میٹھے اور قابض مزاج کے۔

دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी
دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी

دار ہلد یعنی سمبلو  یونانی، آیورویدک اور طبِ نبویؐ میں مستعمل دوا ہے۔ اس کے پھل، جڑ اور چھال کو مختلف امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جڑ اور چھال میں موجود پیلا رنگ berberine alkaloid کی وجہ سے ہے جو اسے خاص طبی اہمیت بخشتا ہے۔ اس کا استعمال صدیوں سے جگر، معدہ، آنکھوں اور جلد کے امراض میں ہوتا رہا ہے۔ عام طور پر زیادہ تر اس کی جڑ کا چھلکا ہی بطور دوا استعمال ہوتا ہے۔دارہلد کا عصارہ بنایا جاتا ہے جسے رسونت کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دار چینی

یہ بھی پڑھیں: دار چکنا

یہ بھی پڑھیں: داد مردن / داد بوٹی

دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी

وضاحتی نوٹ:

پاک و ہند میں “سُمبل” نام کا ایک نہایت بڑا درخت (سائنسی نام دراصل Bombax ceiba)بھی پایا جاتا ہے جس پر موسمِ بہار میں سرخ رنگ کے بڑے بڑے خوشنما پھول کھلتے ہیں۔ بعد ازاں اس پر روئی یا اُون سے مشابہ نہایت نرم ریشے دار غلاف (کپاس نما پھاہے) پیدا ہوتے ہیں جنہیں تکیے اور گدّوں میں بھرا جاتا ہے۔ اس درخت کا تعلق “دارہلد سمبلو” (Berberis aristata) نامی جھاڑی سے بالکل نہیں ہے۔ دونوں پودوں کے نام کی مماثلت کی وجہ سے اکثر عوام میں غلط فہمی پائی جاتی ہے۔

دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी
دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

الکلائیڈز (Alkaloids)

بیربرین (Berberine)        اوکسی کانتھین (Oxyacanthine)    پالمیٹین (Palmatine)

جارین (Jatrorrhizine)   میگنی فیرین (Magnoflorine)

فینولک مرکبات (Phenolic Compounds)

فلیوونائڈز (Flavonoids)                  ٹیننز (Tannins)                 فینولک ایسڈز (Phenolic acids)

دیگر اجزاء

وٹامن سی، ضروری تیل (Volatile oils)، ریزنز (Resins)، گمز (Gums)، معدنیات (کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، آئرن وغیرہ)

دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी
دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी

اثرات:

دار ہلد یعنی سمبل عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ پسینہ آور، مصفیٰ خون، دافع بخار، حابس ، مسکن درد اثرات کا حامل ہے۔

دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी
دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी

خواص و فوائد

دار ہلد امراض چشم میں بہت مفید ہے، حابس رطوبات ہونے کی وجہ سے آشوب چشم، سوزش آنکھ کو تسکین دیتی ہے، اس کے علاوہ ہر قسم کی اعصابی سوزش کے لیے مفید ہے، جس میں رطوبتی پھوڑے، پھنسیاں  شامل ہیں، اسی لیے اسے مصفی خون بھی کہا جاتا ہے۔ پسینہ آور ہونے کی وجہ سے موسمی بخاروں میں بہت مفید ہے، اس مقصد کے لے اس کی جڑ کا جوشاندہ پلایا جاتا ہے، جس سے پسینہ آکر بخار اتر جاتا ہے۔ دارہلد جوڑوں میں رکی ہوئی رطوبات کو بھی خارج کر دیتی ہے جس سے گنٹھیا اور جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔دارہلد کی ایک خوبی یہ ہے کہ جسم کے جس حصے میں چوٹ لگ جائے وہاں لگانے سے یہ ورم نہیں ہونے دیتی اور خون جمنے نہیں دیتی، اسی لیے یہ اسے محلل اورام بھی کہا جاتا ہے۔حابس و قابض ہونے کی وجہ سے اسہال، قے، اور دیگر بلغمی امراض میں اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد

دار ہلدی جگر اور لبلبے کے امراض، جلدی انفیکشن، ذیابیطس اور آنکھ کی سوزش (Conjunctivitis) کے علاج میں مفید ہے، سائنسی تحقیقات سے ثابت شدہ فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

  1. اینٹی مائیکروبیل: بیربرین بیکٹیریا، وائرس اور فنگس کے خلاف مؤثر پایا گیا ہے۔
  2. اینٹی ڈائریئل: اس کی چھال اور جڑ دست اور آنتوں کے انفیکشن میں کارآمد۔
  3. جگر کے امراض: ہیپاٹائٹس اور جگر کی سوجن میں فائدہ مند۔
  4. اینٹی ڈائیابیٹک: خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار۔
  5. اینٹی انفلامیٹری: سوجن اور درد کو کم کرنے میں مؤثر۔
  6. دل و فشارِ خون: بیربرین خون کی شریانوں کو کھول کر بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
  7. آنکھوں کے امراض: آشوب چشم اور آنکھوں کے انفیکشن میں روایتی طور پر اس کا سفوف اور عرق استعمال ہوتا ہے۔
  8. اینٹی آکسیڈینٹ: جسم سے فری ریڈیکلز کو خارج کرکے خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے۔

حوالہ: نیشنل لائبریری آف میڈیسن امریکا۔ 

دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी
دار ہلد سمبل Barberry Berberis aristata दारुहल्दी

مقدار خوراک:

دو سے تین گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading