Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. خوب کلاں
خوب کلاں

خوب کلاں

  • September 28, 2025
  • 0 Likes
  • 189 Views
  • 0 Comments

خوب کلاں

نام :

عربی میں خبہ بررالخم خم ۔ فارسی میں شبہ، خاکچی۔ سندھی میں خاکثیر اور ہندی میں کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Hedge Mustard

Scientific name: Sisymbrium officinale

Family: Brassicaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
دافع تپ، حابس رطوبات، منفث بلغمہند و پاکستانخشک گرمعضلاتی غدیگلے اور بخار

خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज
خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज

تعارف:

خوبکلاں کو خاکسی  یا خاکشی کے نام سے  بھی جانا جاتا ہے۔ خوب کلاں یہ پودا سرسوں کے خاندان (Brassicaceae) سے تعلق رکھتا ہے۔ عام طور پر کھیتوں، ویران زمینوں اور راستوں کے کناروں پر اگتا ہے۔ اس کا تنا باریک، سیدھا اور شاخ دار ہوتا ہے جس کی اونچائی عموماً 30 سے 80 سینٹی میٹر تک پہنچتی ہے۔ پتوں کی ساخت متفرق ہوتی ہے، نچلے پتے بڑے اور گہرے کٹے ہوتے ہیں جبکہ اوپر کے پتے باریک اور نسبتاً چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس کے چھوٹے زرد پھول گچھوں کی صورت میں لگتے ہیں جن کی چار پتیاں ہوتی ہیں، جیسے سرسوں کے پھول۔ پھل باریک اور لمبوترا پھلی کی شکل میں ہوتا ہے جو بیجوں سے بھرا ہوتا ہے۔ ذائقہ قدرے تلخ اور تیز ہوتا ہے جبکہ اس کی خوشبو ہلکی سرسوں جیسی محسوس ہوتی ہے۔

خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज
خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज

جنگلی سرسوں صدیوں سے ایک جڑی بوٹی کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ قدیم یونانی اور رومی طبی ماہرین اسے پھیپھڑوں اور گلے کے امراض کے لیے استعمال کرتے تھے۔ قرون وسطیٰ میں اسے خاص طور پر گلوکاروں اور خطیبوں کے لیے “گلو بوٹی” کہا جاتا تھا کیونکہ یہ آواز صاف کرنے اور گلے کی خشکی دور کرنے میں معاون سمجھی جاتی تھی۔ آج بھی یورپ اور ایشیا کے کئی خطوں میں یہ بطور روایتی دوا استعمال کی جاتی ہے۔

خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज

یہ بھی پڑھیں: خولنجاں

یہ بھی پڑھیں: خوبانی

یہ بھی پڑھیں: خطمی

خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज
خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

جدید تحقیق کے مطابق Sisymbrium officinale میں مختلف بایو ایکٹو مرکبات پائے گئے ہیں:

گلوکوسینولیٹس (Glucosinolates)                               گلکوپٹرنجیوِن (Glucoputranjivin)

گلکوکوکلیئرِن (Glucocochlearin)                               گلکوجیابیوٹِن (Glucojiabutin)

سنیگرِن (Sinigrin)           آئیسو تھائیو سائنٹس (Isothiocyanates)

آئیسو پروپل آئیسو تھائیو سائنٹ (Iso-propyl isothiocyanate)

سیک بیوٹل آئیسو تھائیو سائنٹ (Sec-butyl isothiocyanate)

آئیسو بیوٹل آئیسو تھائیو سائنٹ (Iso-butyl isothiocyanate)

ایلل آئیسو تھائیو سائنٹ (Allyl isothiocyanate)

فلیونوئڈز (Flavonoids)

کوئرسیٹن (Quercetin)     کیمفرول (Kaempferol)                 الکلائیڈز (Alkaloids)

ٹیننز (Tannins)                               ضروری تیل (Essential oils)

خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज

اثرات:

خوب کلاں عضلات میں تحریک، اعصاب میں تسکین اور غدد میں تقویت پیدا کرتا ہے۔ دافع تپ، حابس رطوبات، منفث بلغم اثرات کا حامل ہے۔

خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज
خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज

خواص و فوائد

خوب کلاں کے بیج بطور دوا استعمال ہوتے ہیں، اسے جنگلی سرسوں بھی کہا جاتا ہے۔ دافع تپ ہونے کی وجہ سے بلغمی بخار، خسرہ کے بخار، چیچک میں اس کا استعمال بہت ہی مفید ہے۔ خوب کلاں ہر طرح کے بخاروں میں یہ اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے۔ مثلاً  بخار ، ٹائی فائیڈ ،خسرہ  وغیرہ۔ خسرہ اور چیچک کے بستر اور جسم پر بھی ان بیجوں کو لگایا جاتا ہے۔خوب کلاں بچوں کے سوکڑے کے لیے بے حد مفید ہے، اخلاط غلیظہ کو نکال دیتی ہے۔ حابس رطوبات ہونے کی وجہ سے دست، قے اور ہیضہ میں اس کا جوشاندہ بہت مفید ہے۔خوب کلاں کا ضماد آشوب چشم، ورم کان، ورم پستان، ورم خصیہ کو دور کرتا ہے۔ عضلاتی محرک ہونے کی وجہ سے قوت باہ کے لیے مفید ہے۔عورت کے رحم کو غلیظ اور فضول رطوبات سے پاک کرکے نطفہ قبول کرنے کے قابل بناتی ہے۔ خوب کلاں خاص طور پر گلے کے امراض جیسے آواز بیٹھ جانا یا بھاری پن میں اسے مفید سمجھا جاتا ہے، اسی وجہ سے اسے “گلوکاروں کی جڑی بوٹی” کہا جاتا ہے۔ گلوکار اکثر پرفارمنس سے پہلے اس کا قہوہ پیتے ہیں۔

خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد

جنگلی سرسوں (Sisymbrium officinale) سرسوں کے خاندان کا ایک عام پودا ہے، جسے روایتی طور پر “گلوکاروں کی جڑی بوٹی” کہا جاتا ہے کیونکہ یہ آواز بیٹھنے اور گلے کی کمزوری کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ اس میں گلوکوسینولیٹس اور ان سے بننے والے آئیسو تھائیو سائنٹس (isothiocyanates) پائے جاتے ہیں۔ یہ مرکبات انسانی جسم میں درد اور سوزش کے احساسات اور تیز ذائقے کی پہچان سے متعلق راستوں پر اثر ڈالتے ہیں۔ گلے کی سوزش اور آواز کے مسائل پر اس کے مثبت اثرات کی توثیق یورپ کی کئی فارماکولوجیکل ریسرچز میں کی گئی ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق اس کے مختلف فوائد درج ذیل ہیں:

  • گلے کی خراش اور آواز بیٹھنے میں افاقہ
  • کھانسی اور سانس کی تکالیف میں آرام
  • اینٹی انفلامیٹری (سوزش کم کرنے والی)
  • اینٹی مائیکروبیل (جراثیم کش خصوصیات)
  • اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی کینسر سرگرمیاں (ابتدائی تجربات میں)
  • پٹھوں کو ڈھیلا کرنے والے (myorelaxant) اثرات

حوالہ: نیشنل لائبریری آف میڈیسن امریکا۔ 

خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज
خوب کلاں Hedge Mustard Sisymbrium officinale खाकासी बीज

مقدار خوراک:

پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading