Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. خوبانی
خوبانی

خوبانی

  • September 26, 2025
  • 0 Likes
  • 46 Views
  • 0 Comments

خوبانی

نام :

عربی میں مشمش۔ فارسی میں زرد آلو۔ ہندکو میں عاڑی۔ اور ہندی میں ख़ुबानी کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Apricot

Scientific name: Prunus armeniaca

Family: Rosaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
ملین، مسہل، مخرج صفراء، مسکن حرارتہند و پاکستانتر گرماعصابی غدیصفراوی امراض

خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी
خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी

تعارف:

خوبانی مشہور عام پھل ہے۔ خوبانی ایک چھوٹا درمیانے قد کا پت جھڑ درخت ہے جو عموماً 8 سے 12 میٹر تک اونچا ہوتا ہے۔ اس کا تنا سیدھا اور چھال بھوری مائل سرخی لیے کھردری ہوتی ہے۔ پتے چوڑے، بیضوی اور کناروں پر قدرے کنگری دار ہوتے ہیں جن کی سطح ہلکی سی چمکدار اور سبز رنگ کی ہوتی ہے۔بہار کے آغاز میں درخت پر سفید یا گلابی مائل خوشبودار پھول نکلتے ہیں جو جوڑے یا اکیلے شاخوں پر لگتے ہیں۔ پھل گول یا بیضوی شکل کا ہوتا ہے جس کی جلد ہلکی مخملی، زرد یا نارنجی رنگ کی ہوتی ہے اور بعض اقسام میں اس پر سرخی مائل دھبے بھی پائے جاتے ہیں۔پھل کا  گودا نرم، رسیلا اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ بیج سخت گٹھلی میں بند ہوتا ہے، جو بادام نما ہوتا ہے اور بعض اوقات ہلکا کڑوا ذائقہ رکھتا ہے۔خوبانی کی اصل وسطی ایشیا اور چین کو مانی جاتی ہے، مگر آج یہ دنیا کے بیشتر معتدل علاقوں میں اگائی جاتی ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات خصوصاًہزارہ،  گلگت بلتستان، سوات اور کوئٹہ کی خوبانیاں بہت مشہور ہیں۔

خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी

یہ بھی پڑھیں: خطمی

یہ بھی پڑھیں: خشخاش

یہ بھی پڑھیں: خس گھاس

خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी
خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

غذائی اجزا فی 100 گرام تازہ خوبانی

توانائی: 48 کیلوریز    پانی: 86%                                لحمیات: 1.4 گرام    چکنائی: 0.4 گرام     نشاستہ: 11 گرام       فائبر: 2 گرام

اہم وٹامنز

وٹامن الف (ریٹینول ایكویویلنٹ): 96 مائیکروگرام    وٹامن ج (اسکوربک ایسڈ): 10 ملی گرام

وٹامن ہ (ٹوکوفیرول): 0.9 ملی گرام                           وٹامن کے: 3.3 مائیکروگرام

اہم منرلز

پوٹاشیم: 259 ملی گرام               کیلشیم: 13 ملی گرام    میگنیشیم: 10 ملی گرام فاسفورس: 23 ملی گرام              آئرن: 0.4 ملی گرام

(حوالہ: USDA FoodData Central)

خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी
خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी

وٹامنز (فی 100 گرام خشک وزن)

وٹامن سی: تقریباً 60 ملی گرام     بیٹا کیروٹین: تقریباً 3 ملی گرام      ریٹینول (وٹامن اے): تقریباً 28 مائیکروگرام

وٹامن ہ: تقریباً 85 مائیکروگرام  لائکوپین: تقریباً 280 مائیکروگرام

فینولک اجزاء (Phenolic compounds)

کلوروجینک ایسڈ: تقریباً 15 ملی گرام            روٹِن: تقریباً 7 ملی گرام               کیٹچن: تقریباً 5 ملی گرام

ایپی کیٹچن: تقریباً 1.6 ملی گرام                 کیفیک ایسڈ: تقریباً 0.8 ملی گرام فیرولک ایسڈ: تقریباً 2.4 ملی گرام

پی-کومارک ایسڈ: تقریباً 0.04 ملی گرام

حوالہ: نیشنل لائبریری آف میڈیسن امریکا۔ 

خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी
خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी

اثرات:

خوبانی اعصاب میں تحریک غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین پیدا کرتی ہے، صالح رطوبات کا اضافہ کرتی ہے۔ ملین، مسہل، مخرج صفراء، مسکن حرارت اثرات رکھتی ہے۔

خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी
خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी

خواص و فوائد

خوبانی کثیر الغذا ہوتی ہے۔اعصابی محرک ہونے کی وجہ سے ضعف اعصاب کے لیے بہترین غذائے دوا ہے۔ جسم سے صفراء کا اخراج کرتی ہے، اسی لیے اسے مسہل صفراء بھی کہتے ہیں۔ خون کے جوش کو رفع کرتی ہے اور جسم میں تسکین و سکون کی حالت پیدا کرتی ہے۔ ملین ہونے کی وجہ سے خوبانی کھانے سے پاخانہ کھل کر آتا ہے۔ مرطوب ہونے کی وجہ سے اس میں تعفن بھی جلدی پیدا ہوتا ہے اسی لیے اس کے کثرت استعمال سے متعفنی بخار بھی ہو جاتا ہے۔ یہ خود بھی جلدی ہضم نہیں ہوتی اور خوراک کو بھی جلدی ہضم نہیں ہونے دیتی اس لیے بچوں، کمزوروں اور سرد مزاج والوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے اور انہیں قے، دست کا شکار کردیتی ہے۔ خوبانی کے پتے قاتل دیدان ہوتے ہیں۔

خوبانی کی گھٹلی میں سے بادام کی طرح گری نکلتی ہے جو بظاہر دیکھنے میں بالکل بادام ہی کی طرح ہوتی ہے، کچھ دکاندار دھوکہ دہی کرتے ہوئے ان گریوں کو اصل بادام میں مکس بھی کرتے ہیں۔ میں اگر خوبانی کی گری کھالوں تو میرے ہونٹ اور آنکھیں سوجھ جاتی ہیں، مجھے یہ باالکل موافق نہیں آتی، اس کی وجہ امیگڈالن (Amygdalin)  ایک جزو ہے جو کہ خوبانی کی گری میں یہ جز پایا جاتا ہے جو جسم میں زہریلا اثر ڈال سکتا ہے۔ ، چنانچہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بازار سے لیے ہوئے بادام سے میری یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں تو مجھے پتا چل جاتا ہے کہ اس میں خوبانی کی گریاں مکس ہیں۔

خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी
گری خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد

خوبانی کی گری میں امیگڈالن (Amygdalin) نامی ایک مادہ پایا جاتا ہے۔ یہ جسم میں جا کر سائنائیڈ پیدا کرتا ہے جو زیادہ مقدار میں زہریلا ثابت ہوتا ہے۔ یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی (EFSA) کے مطابق صرف چند گٹھلیاں بھی خطرناک ہو سکتی ہیں اور زیادہ کھانے سے جان کا خطرہ ہوتا ہے۔

میٹھی خوبانی کی گری

میٹھی گری میں امیگڈالن (Amygdalin) کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس لیے اس سے پیدا ہونے والا سائنائیڈ بھی کم ہوتا ہے۔ عموماً میٹھی گری کو کبھی کبھار تھوڑی مقدار میں کھانے سے زیادہ نقصان نہیں ہوتا، خاص طور پر اگر اسے خشک میوہ جات کے طور پر استعمال کیا جائے۔

کڑوی خوبانی کی گری

کڑوی گری میں امیگڈالن بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے زیادہ کھانے سے سوجن، الٹی، سانس لینے میں دشواری اور حتیٰ کہ شدید زہریلا پن بھی ہو سکتا ہے۔ یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی (EFSA) کے مطابق ایک بالغ آدمی اگر تین چھوٹی کڑوی گریاں یا آدھی بڑی گری کھا لے تو یہ سائنائیڈ کی وہ حد پار کر جاتی ہے جو انسانی جسم کے لیے محفوظ سمجھی جاتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ امیگڈالن (Amygdalin) کے کچھ فوائد بھی ہیں:

امیگڈالن ایک ایسا قدرتی جز ہے جو خوبانی کی گری اور کچھ دوسرے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔ اسے کینسر کے خلاف مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ موجودہ سائنسی جائزے (Review) میں مختلف تحقیقی مضامین کا مطالعہ کیا گیا۔ ان سے پتہ چلتا ہے کہ امیگڈالن کینسر کے خلیات میں Apoptosis یعنی خلیات کی خود تباہی کا عمل تیز کرتا ہے۔ یہ کس طرح کام کرتا ہے؟

  • یہ Bax اور Caspase-3 جیسے پروٹین کو بڑھاتا ہے جو خلیات کو تباہ کرنے کا عمل شروع کرتے ہیں۔
  • یہ Bcl-2 جیسے پروٹین کو کم کرتا ہے جو خلیات کو زندہ رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
  • خلیات کی cell cycle کو روک دیتا ہے، خاص طور پر G0/G1 مرحلے میں، تاکہ نئے خلیات بن ہی نہ سکیں۔

یوں کینسر کے خلیات بڑھنے کے بجائے مرنے لگتے ہیں۔ لیکن ابھی تک انسانوں پر اس کے مستند کلینیکل ٹرائلز (clinical trials) نہیں ہوئے۔

حوالہ: پی ایم سی۔ 

گری خوبانی Apricot Prunus armeniaca ख़ुबानी

مقدار خوراک:

خوبانی تازہ سوگرام۔ خوبانی خشک تیس سے پچاس گرام۔ گری دو تین دانہ

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading