Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. حلوہ کدو / پیٹھا
حلوہ کدو / پیٹھا

حلوہ کدو / پیٹھا

  • September 16, 2025
  • 0 Likes
  • 129 Views
  • 0 Comments

حلوہ کدو / پیٹھا

نام :

فارسی میں کدوئے شیریں۔  عربی میں قرع الشتاء، یقطين۔ اور ہندی میں کاشی پھل، سیتا پھل، کشی کدو، कद्दू हलवाई کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Winter Squash / Pumpkin

Scientific name: Cucurbita maxima

Family: Cucurbitaceae

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی:
مزاج  طب پاکستانی:
نفع خاص:
مقوی باہ، مولد منی، مسمن بدنہند و پاکستانتر گرماعصابی غدیصفراوی امراض

حلوہ کدو پیٹھا Winter Squash Cucurbita maxima कद्दू हलवाई
حلوہ کدو پیٹھا Winter Squash Cucurbita maxima कद्दू हलवाई

تعارف:

حلوہ کدو ( Cucurbita maxima ) ایک بیل دار موسمی سبزی ہے ۔ اس کا تنا نرم، رینگنے والا اور روئیں دار ہوتا ہے۔ پتے بڑے، کھردرے اور دل کی شکل کے ہوتے ہیں جن پر سفید یا ہلکے سبز رنگ کی لکیریں نظر آتی ہیں۔ اس کے پھول پیلے یا سنہری رنگ کے نر اور مادہ الگ الگ پیدا ہوتے ہیں۔ پھل مختلف شکلوں میں پایا جاتا ہے جیسے گول، بیضوی یا لمبوترا، اور چھلکا عام طور پر سخت، موٹا اور مختلف رنگوں (نارنجی، سبز، زرد یا دھاری دار) میں ملتا ہے۔ گودا نرم، ریشے دار اور شیریں ذائقے کا حامل ہوتا ہے جبکہ بیج سفید یا ہلکے بھورے رنگ کے اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔کدو حلوائی کا شمار دنیا کی قدیم ترین کاشت کی جانے والی سبزیوں میں ہوتا ہے۔ وسطی و جنوبی امریکہ اس کا اصل وطن مانا جاتا ہے اور پھر یہ دنیا کے مختلف خطوں میں پھیل گئی۔ اسے “ونٹر اسکواش” اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ سردیوں میں محفوظ رہتا ہے اور لمبے عرصے تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

حلوہ کدو پیٹھا Winter Squash Cucurbita maxima कद्दू हलवाई
حلوہ کدو پیٹھا Winter Squash Cucurbita maxima कद्दू हलवाई

 اس کی کئی اقسام ہیں، جیسے Hubbard squash، Buttercup squash اور Banana squash۔اس کی بعض اقسام سائز میں انسان سے بھی بڑا پھل دیتی ہیں سن 2020 میں جرمنی میں ایک حلوہ کدو کا جب وزن کیا گیا تو وہ 700 کلو گرام سے بھی زیادہ تھا۔  

حلوہ کدو پیٹھا Winter Squash Cucurbita maxima कद्दू हलवाई

یونانی و آیورویدک طب میں اسے غذائیت بخش اور تقویت دینے والی غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جبکہ بیج مختلف امراض کے علاج میں بطور دوا استعمال ہوتے ہیں۔

حلوہ کدو پیٹھا Winter Squash Cucurbita maxima कद्दू हलवाई
حلوہ کدو پیٹھا Winter Squash Cucurbita maxima कद्दू हलवाई

یہ بھی پڑھیں: چکور

یہ بھی پڑھیں: چینی (ریفائنڈ سفید شوگر)

یہ بھی پڑھیں: چیونٹی

حلوہ کدو پیٹھا Winter Squash Cucurbita maxima कद्दू हलवाई

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

وٹامنز

وٹامن اے: 0.26ملی گرام۔   وٹامن سی: 9.6ملی گرام            وٹامن بی1: 0.02ملی گرام      وٹامن بی2: 0.07ملی گرام

وٹامن بی3: 0.5ملی گرام          وٹامن بی5: 0.23ملی گرام      وٹامن بی6: 0.16ملی گرام      فولیت (بی9): 0.02ملی گرام

وٹامن کے: 0.0044ملی گرام وٹامن ای: 0.12ملی گرام

معدنیات

پوٹاشیم: 241ملی گرام               کیلشیم: 22ملی گرام    آئرن: 0.44ملی گرام              میگنیشیم: 13ملی گرام

زنک: 0.22ملی گرام                               فاسفورس: 19ملی گرام              سوڈیم: 1ملی گرام       تانبا: 0.08ملی گرام

مینگنیز: 0.19ملی گرام                               سیلینیم: 0.0004ملی گرام

غذائی اجزاء

پروٹین: 890ملی گرام              چکنائی: 350ملی گرام                                کاربوہائیڈریٹس: 8900ملی گرام                               فائبر: 2800ملی گرام

شکر: 3300ملی گرام                               

بایو ایکٹو مرکبات

  کاروٹینائڈز: بیٹا کیروٹین، لیوٹین، زی ایکسینتھن

فینولک مرکبات: فلیوونائڈز، فینولک ایسڈز

حوالہ: فوڈ سٹکچر۔ 

اثرات:

حلوہ کدو جسے پیٹھا بھی کہا جاتا ہے، محرک دماغ، محلل جگر، اور مسکن قلب و عضلات ہے۔ مقوی باہ، مولد منی، مسمن بدن اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد

حلوہ کدو تازہ کو بطور ترکاری  پکایا جاتا ہے، لیکن جب یہ اپنے پودے کے ساتھ ہی  خوب پک جائے اور اس کا پودا ختم ہو جائے تو ایسے حلوہ کدو کا حلوہ بنایا جاتا ہے۔ پیاس بجھاتا ہے، رطوبات کی کثرت کرتا ہے جس سے پیٹ نرم ہو جاتا ہے، حلوہ مقوی باہ ہے، اس کا گودا بطور پلٹس پھوڑوں اور گندے زخموں پر باندھتے ہیں۔ غدی محلل ہونے کی وجہ سے غدی تحریک کے تمام کیڑوں کو پیٹ اور آنتوں سے مار دیتا ہےخصوصا کدو دانوں کے لیے بہت مفید ہے۔

حلوہ کدو پیٹھا Winter Squash Cucurbita maxima कद्दू हलवाई
حلوہ کدو پیٹھا Winter Squash Cucurbita maxima कद्दू हलवाई

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد

ذیابیطس اور خون میں شکر پر قابو

حلوہ کدو (Cucurbita maxima ) کا رس یا پاؤڈر بلڈ گلوکوز کی سطح کو مؤثر طریقے سے کم کرتا ہے۔ ICU میں شدید حالت والے ذیابیطس  کے مریضوں میں، صرف 3 دن میں گلوکوز کی اوسط سطح 214.9 سے 178.4 mg/dL تک نیچے آئی ۔ حوالہ: PMC۔

چوہوں پر کیے گئے تجربات میں حلوہ کدو (Cucurbita maxima )کے polysaccharides انسولین کی مقدار میں اضافہ اور LDL اور triglycerides میں کمی کے ذریعے ہائپروگلیسیمیا کو بہتر بناتے ہیں ۔ MDPI۔

اعصابی تحفظ و ذہنی فوائد

حلوہ کدو (Cucurbita maxima ) کے بیج دائمی استعمال پر یاداشت بہتر، اضطراب (anxiety) اور ڈپریشن کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوئے، اس اثر کی وجہ دماغ میں norepinephrine کی سطح میں اضافہ اور polyphenols و β-carotene جیسے مرکبات کی موجودگی بتائی گئی ہے ، اس کے علاوہ، یہ extracts cholinesterase کو روکتے ہیں، جو کہ Alzheimer جیسی یادداشت سے متعلق بیماریوں میں فائدہ مند ہے ۔ Wiley Online Library, PubMed۔

درد کش اور سوزش مخالف اثر

  1. maxima کے بیج کے ethanol extract نے چوہوں میں درد کش (analgesic) اور anti-inflammatory خصوصیات دکھائیں،کئی مرتبہ یہ اثرات آسپرین جیسا نکلے ہیں۔

کارڈیو پروٹیکشن

پمپکن کے بیج سے تیار شدہ flour نے کھانے کے دوران دوزورو بوسن سے ہونے والے دل پر نقصان کو کم کیا—اس میں antioxidant اور antihyperlipidemic اثرات کارفرما ہیں ۔Iris Publishers۔

Antioxidant اثردار پیغام رسانی

  1. maxima کے مختلف اجزاجیسے پھول، پتّے، بیج، اور چھلکا phenolics، flavonoids، اور دیگر antioxidant مرکبات کا اچھا ذریعہ ہیں ۔ ScienceDirect۔

آنکھوں اور دل کی صحت

Kabocha squash (C. maxima کی ایک قسم) میں β-carotene, lutein, zeaxanthin موجود ہیں جو آنکھوں کی صحت، خون کی شکر، اور دل کی بیماریوں میں فائدہ مند ہیں ۔ WebMD۔

حلوہ کدو پیٹھا Winter Squash Cucurbita maxima कद्दू हलवाई

مقدار خوراک:

بطور ترکاری، حلوہ حسب منشاء۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading