
حسن یوسف بیج
- November 25, 2025
- 0 Likes
- 39 Views
- 0 Comments
حسن یوسف بیج
نام :
عربی میں حاشیش۔ فارسی میں تخم کرملی۔ سندھی میں کرملی کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Painted Nettle
Scientific name: Coleus scutellarioides
Family: Lamiaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
| محمر، جالی، مقئی، مہلک | ہند و پاکستان، آسٹریلیا | گرم خشک درجہ چہارم | غدی عضلاتی | امراض جلد |

تعارف:
یہ ایک جھاڑی نما پودا ہے، عام طور پر 60 cm تک اونچا اور چوڑا ہوتا ہے۔ جسے خوبصورتی کے لیے گملوں میں لگایا جاتا ہے۔ اس کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کے رنگین اور خوبصورت پتے ہیں، جو مختلف زردی، سبز، ارغوانی اور سرخ رنگوں میں آتے ہیں۔ اس کے چھوٹے پھول ہوتے ہیں، لیکن زیادہ تر استعمال اور پرکششیت پتے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

جیسا کہ مفردات کی کتابوں میں لکھا ہے یہ سفید رنگ کے خشخاش سے چھوٹے بیج ہیں، اورپنسار سٹورسے بھی حسن یوسف کے نام سے یہ بیج ملتے ہیں لیکن انٹرنیٹ پر ہر طرح کی سرچ کرنے کے بعد بھی ان بیجوں کا پودا نہیں مل سکا۔ حسن یوسف کے نام سے نیٹ پر جو پودا (Coleus)مشہور ہے اس کے بیج سفید نہیں ہیں، بلکہ سیاہ ہوتے ہیں ۔چونکہ ان کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اس لیے پنسار پر کسی اور چیز کے بیج یا خشخاش اور سوجی وغیرہ مکس کرکے حسن یوسف کے نام سے بیچی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روغن بلسان
یہ بھی پڑھیں: روغن بابونہ
یہ بھی پڑھیں: روغن السی

کیمیاوی و غذائی اجزا:
1. فلیوونوئڈز
کیوَرسیٹن تھری گلوکوزائیڈ (Quercetin-3-glucoside) کیوَرسیٹرن (Quercitrin)
لیوٹولن مشتقات (Luteolin derivatives) ایپیجینن مشتقات (Apigenin derivatives)
2. پولی فینول اور فینولک تیزاب
روزمارینک تیزاب (Rosmarinic acid) کیفئک تیزاب (Caffeic acid)
کلورو جینک تیزاب (Chlorogenic acid)
3. ٹیرپینوئڈز
مونو ٹیرپینوئڈز (Monoterpenoids) سِسکوئی ٹیرپینوئڈز (Sesquiterpenoids)
ایبئیٹین قسم ڈائی ٹیرپینوئڈز (Abietane diterpenoids) کُولیون او (Coleon O)
اسپیروکیوٹی لون اے، بی، سی (Spirocutelone A, B, C) کُولیانول (Coleanol)
4. ٹرائی ٹیٹرپینوئڈز اور سٹیرولز
کیمپ سٹرول (Campesterol) بیٹا امائرن (Beta-amyrin) الفا امائرن (Alpha-amyrin)
5. اینتھوسائیننز
سائینائیڈن مشتقات (Cyanidin derivatives) پیلارگونائیڈن مشتقات (Pelargonidin derivatives)

6. ٹیننز
ٹینن مرکبات (Tannins)
7. الکالوئڈز
الکالوئڈ مشتقات (Alkaloid compounds)
8. ساپوننز
ساپونن مرکبات (Saponins)

9. ضروری تیل کے اجزا (Volatile / Essential oil components)
الفا پائنین (Alpha-pinene) بیٹا پائنین (Beta-pinene) سبینین (Sabinene)
کاپائن (Copaene) کیڈینینز (Cadinenes) اسپا تھولینول (Spathulenol)
جرماکرین ڈی (Germacrene-D) بائیسائیکلو جرماکرین (Bicyclogermacrene)
حوالہ: ایم ڈی پی آئی۔ نیشنل لائبریری آف میڈیسن۔ بی این آر سی۔

اثرات:
حسن یوسف شدید محرک غدد، محلل عضلات، اور مسکن اعصاب ہے۔ محمر، جالی، مقئی، مہلک اثرات رکھتا ہے۔

خواص و فوائد:
حسن یوسف ایک خوبصورت رنگ برنگے پتوں والے پلانٹ کے بیج ہیں جسے عام طور پر امراض جلد، کھجلی، چیچک کے داغ مٹانے کے لیے ابٹنوں اور کریموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بیج زہریلے ہوتے ہیں، اس لیے بطور خوراک منع ہیں۔ بواسیر کے مسوں کے لیے مفید ہیں۔

جدید سائنسی تحقیقات:
اینٹی آکسیڈنٹ فائدے
اس کے قدرتی مرکبات جسم میں سوزش کو کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ جوڑوں کی تکلیف، جلد کی سوزش اور عام جسمانی جلن میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
جراثیم کش اور جلدی امراض
اس میں ہلکی جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم کو بعض نقصان دہ جراثیم، بیکٹیریا اور فنگس سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس کے پتوں کا استعمال جلد کے خلیوں کی مرمت میں مدد دیتا ہے۔ یہ جلد کو نرم اور صاف رکھنے میں معاون ہو سکتا ہے اور چہرے پر ہونے والی عام جلن کو کم کرتا ہے۔ پتے جلد کے زخموں اور خراشوں پر لگانے سے جلدی بہتر ہونے میں مدد دیتے ہیں اور زخم کی جگہ کو صاف رکھتے ہیں۔
احتیاط
چونکہ اس میں فعال بایو کمپاؤنڈز ہیں، اس لیے دوا کی تشخیص کے بغیر خود ساختہ علاج کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ کچھ مطالعات in vitro (لیبارٹری لیول پر) کی گئی ہیں، جو انسانی استعمال پر مکمل طور پر ترجمہ نہ کریں۔کسی مخصوص پودے کی تنوع (variety) کی کیمیائی پروفائل مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے اثرات بھی مختلف ہوسکتے ہیں۔
حوالہ جات: بائیو میڈیکل اینڈ فارما۔ ایم ڈی پی آئی۔
مقدار خوراک:
100ملی گرام۔ دو گرام سے زیادہ مہلک ہے۔
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.




Leave a Reply