حب القلقل
نام :
عربی میں حب القلقل۔ فارسی میں انار دانہ دشتی۔سنسکرت میں اندراوالی۔ ہندی میں کان پھاٹا، باری چرمی، چرپوٹا، کنفوٹا، کپل پھوٹی कनफूटी کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Balloon vine / Heart seed
Scientific name: Cardiospermum halicacabum
Family: Sapindaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مخرج حرارت، مانع اخراج خون، مغلظ منی، مدربول | ہند و پاکستان | تر گرم | اعصابی غدی | صفراوی امراض میں |

تعارف:
حب القلقل کا پودا ایک بارہماسی، تیز رفتاری سے پھیلنے والی بیل ہے جو عام طور پر گرم اور نیم مرطوب خطوں میں اگتی ہے۔ اس کا تنا باریک اور چڑھنے والا ہوتا ہے، پتے مثلثی، سبز اور تین حصوں میں منقسم ہوتے ہیں۔ پھول چھوٹے، سفید رنگ کے اور جھاڑیوں میں نکلتے ہیں۔ سب سے نمایاں چیز اس کے پھل ہیں جو کاغذی تھیلی نما غبارے (Balloon) کی شکل کے ہوتے ہیں، جن کے اندر چھوٹے سیاہ بیج پائے جاتے ہیں۔ ہر بیج پر دل کی شکل کا سفید نشان ہوتا ہے، اسی وجہ سے اسے “Heart seed” کہا جاتا ہے ۔ان بیجوں کو ہی حب القلقل کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حب الزلم / حب العزیز
یہ بھی پڑھیں: حب البطم / جنگلی پستہ
یہ بھی پڑھیں: حب الآس

کیمیاوی و غذائی اجزا:
جدید سائنسی تحقیق سےحب القلقل ( Cardiospermum halicacabum ) میں درج ذیل مرکبات کی موجودگی ثابت ہوئی ہے:
ایسڈز (Acids):
کلوروجینک ایسڈ (Chlorogenic acid)۔ کیفیک ایسڈ (Caffeic acid)۔ کومارک ایسڈ (Coumaric acid)
فلیوونائڈز (Flavonoids):
- لیوٹولن گلوکورونائیڈ (Luteolin-7-O-glucuronide)۔
- اپیجنن گلوکورونائیڈ (Apigenin-7-O-glucuronide)۔
- کریسویریول (Chrysoeriol)۔
دیگر فعال اجزاء (Other Bioactive Constituents):
فینولز (Phenols)۔ فینولک ایسڈز (Phenolic acids)۔
فلیوونائڈز (Flavonoids)۔ فلیوونائڈ گلوکورونائیڈز (Flavonoid glucuronides)
بیجوں میں پائے جانے والے فیٹی ایسڈز (Fatty acids in seeds):
پامٹک ایسڈ (Palmitic acid) اولیک ایسڈ (Oleic acid) اسٹیارک ایسڈ (Stearic acid)
لینولینک ایسڈ (Linolenic acid) ایکوسینک ایسڈ (Eicosenoic acid) اراچیڈک ایسڈ (Arachidic acid)
جڑ کا مخصوص مرکب (Root compound):
کارڈیو سپرمین (Cardiospermin) یہ اعصابی بے چینی (Anxiety) کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حوالہ: این ایل ایم۔

غذائی اجزاء
تازہ پتے (فی 100 گرام):
توانائی: 455.6 کلو کیلوریز کاربوہائیڈریٹ: 96.5 گرام پروٹین: 5.67 گرام چربی: 0.58 گرام
فائبر: 6.83 گرام کیلشیم: 608.4 ملی گرام آئرن: 12.3 ملی گرام
خشک شدہ پتے (فی 100 گرام):
توانائی: 365.6 کلو کیلوریز کاربوہائیڈریٹ: 84.4 گرام پروٹین: 4.7 گرام چربی: 0.43 گرام
فائبر: 5.81 گرام کیلشیم: 574.3 ملی گرام آئرن: 11.6 ملی گرام

اثرات:
حب القلقل محرک اعصاب، محلل غدد اور مسکن عضلات ہوتے ہیں۔ مخرج حرارت، مانع اخراج خون، مغلظ منی، مدر بول اثرات رکھتے ہیں۔
خواص و فوائد
مخرج حرارت ہونے کی وجہ سے صفراء اور اس کی حدت سے ہونے والی غیر طبعی علامات کے لیے مفید ہیں۔ مثانے اور گردوں کی گرمی کو زائل کرتے ہیں۔ کیمیاوی طور میں رطوبات پیدا کرکے خشکی کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔مغلظ منی ہونے کی وجہ سے اسے مقوی باہ معجونوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مدربول ہونے کی وجہ سے بندش بول، تقطیر بول ، اور گردہ مثانہ کی پتھری کے لیے مفید ہیں۔ زیادہ استعمال ہیضہ اور ضعف معدہ کر سکتا ہے۔ اس کے پھل اور جڑ کے پیسٹ کو ہلدی کے پیسٹ کے ساتھ ملایا جاتا ہے تاکہ چوہے کے کاٹنے اور مکڑی کے زہر کا علاج کیا جا سکے۔

جڑی بوٹیوں کی ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق Cardiospermum halicacabum مختلف بیماریوں اور طبی حالتوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اسے جوڑوں کی سختی، رمیٹزم، اعصابی امراض، سانپ کے ڈسے، خارش، سوجن، کان کے درد، کمر درد اور بخار میں فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح جلدی انفیکشن، زخم، موچ، آرتھرائٹس اور برونکائٹس میں بھی اس کا استعمال بتایا گیا ہے۔ بعض صورتوں میں بواسیر سے خون بہنے، گردوں کے مسائل کے باعث پاؤں اور ٹخنوں کی سوجن، اور آنکھوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی اس کے قطرے تجویز کیے گئے ہیں۔
حوالہ: ہرب2000۔

جدید سائنسی و تحقیقی فوائد
یہ پودا وسیع پیمانے پر فارماکولوجیکل اثرات رکھتا ہے جن میں شامل ہیں:
اینٹی انفلامیٹری (سوزش دور کرنے والا) اینٹی آرتھرائٹک (جوڑوں کے درد اور سوجن میں مفید)
اینٹی ڈایابیٹک (ذیابیطس میں معاون) اینگزائیولائٹک (اعصابی بے چینی کم کرنے والا)
اینٹی السر (زخمِ معدہ اور السر کے خلاف) اینٹی بیکٹیریل و اینٹی وائرل (جراثیم اور وائرس کے خلاف)
اینٹی ڈائریئل (اسہال میں مفید) اینٹی آکسیڈنٹ (فری ریڈیکلز کے خلاف تحفظ)
ہیپاٹو پروٹیکٹو (جگر کو تحفظ دینے والا) نیفرو پروٹیکٹو (گردوں کو تحفظ دینے والا)
حوالہ: این آئی ایچ۔

مقدار خوراک:
پانچ گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply