Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. جھڑ بیری / جنگلی بیر
جھڑ بیری / جنگلی بیر

جھڑ بیری / جنگلی بیر

  • June 21, 2025
  • 0 Likes
  • 49 Views
  • 0 Comments

جھڑ بیری / جنگلی بیر

نام :

عربی میں ضال۔ فارسی میں کنار دشتی۔ سندھی میں جاگوری بیر۔ ہندی میں झड़बेरी کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Wild jujube

Scientific name: Ziziphus nummularia

Family: Buckthorns

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
قابض، حابس،مجفف، مدر حیض، مشتہی، مقوی ، مصفی ۔ہند و پاکخشک سردعضلاتی اعصابیاعصابی امراض میں

جھڑ بیری جنگلی بیر Wild jujube Ziziphus nummularia झड़बेरी
جھڑ بیری جنگلی بیر Wild jujube Ziziphus nummularia झड़बेरी

تعارف:

جھڑ بیری کا درخت جھاڑی نما پھیلا ہوا ڈیڑھ دو گز اونچا ہوتا ہے۔اس کے ساتھ کانٹے ہوتے ہیں اور یہ  خشک اور نیم خشک علاقوں میں قدرتی طور پر پائی جاتی ہے۔  اسے عام طور پر جنگلی بیر یا مقامی زبانوں میں جھڑ بیر کہا جاتا ہے۔ اسے جنوبی ایشیاء، خصوصاً پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران کے نیم ریگستانی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

اس کا تنا  کانٹوں والی جھاڑی کی صورت میں ہوتا ہے، جو عموماً 1 سے 3 میٹر تک بلند ہوتا ہے۔ اس کے تنے اور شاخیں مضبوط اور بعض جگہ خاردار ہوتی ہیں۔اس کی چھال  خاکستری یا بھورے رنگ کی ہوتی ہے اور بعض جگہ سے پھٹی ہوئی نظر آتی ہے۔ اس کے  پتے گول یا بیضوی ہوتے ہیں، جن کی بناوٹ چمکدار اور نیچے سے قدرے سفید مائل ہوتی ہے۔ یہی پتے اس کی شناخت کا اہم ذریعہ ہیں۔اس کے پھول چھوٹے، سبز مائل پیلے رنگ کے پھول موسمِ بہار یا گرمیوں میں نکلتے ہیں۔ یہ خوشبو دار نہیں ہوتے۔ جنگلی بیر کے  پھل چھوٹے بیر کی شکل کے، گول، سبز سے سرخی مائل اور پکنے پر سیاہی مائل بھورے ہو جاتے ہیں۔ یہ ذائقے میں کھٹے میٹھے ہوتے ہیں۔ مقامی لوگ انہیں خشک کرکے بھی استعمال کرتے ہیں۔

جھڑ بیری جنگلی بیر Wild jujube Ziziphus nummularia झड़बेरी

یہ بھی پڑھیں: جھاو

یہ بھی پڑھیں: جونک

یہ بھی پڑھیں: جوکھار

جھڑ بیری جنگلی بیر Wild jujube Ziziphus nummularia झड़बेरी

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

فی 100 گرام خشک پھل میں

فائبر: 15 تا 20 گرام۔        کاربوہائیڈریٹس: 65 تا 70 گرام۔         وٹامن سی: 25 تا 30 ملی گرام

فولاد (Iron): 1.8 ملی گرام  کیلشیم: 35 ملی گرام                      پوٹاشیم: 260 ملی گرام

حیاتیاتی مرکبات (Bioactive Compounds)

  1. ساپوننز (Saponins): یہ قدرتی گلیکوسائڈز ہوتے ہیں جو جھاگ پیدا کرتے ہیں۔دماغی تناؤ، بے خوابی، اور ہسٹیریا جیسے اعصابی امراض میں سکون آور اثر رکھتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ اور دافع سوزش اثرات بھی رکھتے ہیں۔
  2. الکلائڈز (Alkaloids): یہ مرکبات اعصابی نظام پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ نیند لانے، ذہنی سکون پیدا کرنے اور ہسٹیریا جیسے ذہنی اضطراب میں مفید سمجھے جاتے ہیں۔بعض الکلائڈز میں mild sedative (سکون بخش) اثر بھی پایا جاتا ہے۔
  3. ٹریٹرپینائیڈز (Triterpenoids): یہ سوزش کم کرنے والے قدرتی مرکبات ہیں۔ مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہیں اور بعض اقسام میں anticancer خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔
  4. فلیوونائیڈز (Flavonoids): مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ اثر رکھتے ہیں۔ دماغی خلیات کو آکسیڈیٹو تناؤ سے بچاتے ہیں۔ اعصابی سکون و توانائی کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔
  5. پولی فینولز (Polyphenols): خلیاتی صحت کے تحفظ میں کردار ادا کرتے ہیں۔ دل اور دماغ کے لیے مفید۔
  6. کاربوہائیڈریٹس (قدرتی شکر): توانائی فراہم کرتے ہیں اور جسمانی کمزوری کے لیے مفید ہیں۔
  7. کلوروفل (Chlorophyll a & b): جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں مددگار۔

اثرات:

جنگلی بیر عضلات میں تحریک، اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین پیدا کرتا ہے۔ قابض، حابس، مدر حیض، مشتہی، مقوی ، مصفی خون  اور مجفف اثرات کا حامل ہے۔

جھڑ بیری جنگلی بیر Wild jujube Ziziphus nummularia झड़बेरी

خواص و فوائد

جھڑ بیر کی جڑ کی چھال کا سفوف خشک قابض ہے، سیلان الرحم اور صفراوی قے ، پیچش اور دستوں کے لیے مفید ہے، اس کے درختوں کا پوست دانتوں کے امراض میں مفید ہے۔ جنگلی بیر کے پھل اور پتوں کا جوشاندہ صفراوی امراض جیسے متلی، قے اور گرمی سے پیدا ہونے والے امراض میں مفید ہے۔ اس کے پتے پیس کر لیپ بنانے سے پھوڑے، پھنسی اور داد وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔پتوں کا سفوف یا لیپ خارش، زخم اور سوجن میں مؤثر ہے۔ اسی طرح جنگلی بیر ہسٹیریا کی بیماری میں بھی مفید ہے۔

جھڑ بیری جنگلی بیر Wild jujube Ziziphus nummularia झड़बेरी
جھڑ بیری جنگلی بیر Wild jujube Ziziphus nummularia झड़बेरी

جدید سائنسی تحقیقات

جراثیم کش(Antibacterial) اور پھپھوندی کش(Antifungal) خصوصیات:

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جنگلی بیر کے پتوں اور پھلوں سے حاصل کردہ نچوڑ (Extract) میں ایسی قدرتی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو نقصان دہ بیکٹیریا اور پھپھوند (فنگس) کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ خصوصیات اسے مؤثر antibacterial اور antifungal دوا بناتی ہیں۔

خلیاتی صحت کے لیے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات:

اس پودے کے پتوں میں قدرتی antioxidants موجود ہوتے ہیں جو جسم میں فاسد مادوں (Free Radicals) کو ختم کرکے خلیات کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

زخموں کے بھرنے میں معاونت:

جانوروں پر کی گئی تجرباتی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ Ziziphus nummularia کے پتے اور چھال زخموں کو جلد بھرنے اور سوزش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے نچوڑ سے مرہم تیار کر کے جلدی امراض میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

سوزش اور درد میں کمی:

اس پودے میں قدرتی anti-inflammatory اور analgesic (دافع درد) اجزاء پائے گئے ہیں، جو سوجن کم کرنے اور درد سے نجات دلانے میں مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

ذیابیطس میں ممکنہ افادیت:

ابتدائی سائنسی شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنگلی بیر کے پتوں کا نچوڑ خون میں شکر کی سطح کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لہٰذا یہ antidiabetic (دافع ذیابیطس) دوا کے طور پر بھی کارآمد ہو سکتا ہے، خاص طور پر انسولین کے اثر کو بہتر بنانے کے حوالے سے۔

جنگلی بیر (Ziziphus nummularia) ایک نہایت مفید اور غذائیت سے بھرپور پودا ہے، جو بالخصوص خشک، بنجر اور نیم صحرائی علاقوں میں فطری طور پر نشوونما پاتا ہے۔ اس کے چھوٹے مگر افادیت سے لبریز پھلوں میں وٹامن “سی”، فولاد، پوٹاشیم، قدرتی شکر، کلوروفل، ساپونن، الکلائڈز اور ٹریٹرپینائیڈز جیسے قیمتی غذائی و کیمیائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہی عناصر اس پھل کو صرف ایک غذائی میوہ نہیں بلکہ ایک مؤثر قدرتی دوا بھی بناتے ہیں۔ جنگلی بیر کو روایتی طب میں خون کی صفائی کرنے والا (بلڈ پیوریفائر)، قابض (دست روکنے والا)، معدے کو طاقت دینے والا (مقوی معدہ)، بھوک بڑھانے والا (اشتها آور) اور قدرتی جراثیم کش دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

حوالہ: این آئی ایچ

جھڑ بیری جنگلی بیر Wild jujube Ziziphus nummularia झड़बेरी

مقدار خوراک:

جڑ کا سفوف، یا جڑ کی چھال کا سفوف  دس گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading