Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. جوکھار
جوکھار

جوکھار

  • June 17, 2025
  • 0 Likes
  • 98 Views
  • 0 Comments

جوکھار

نام :

عربی میں نطرون۔ بنگالی میں یوچھار۔ پنجابی میں جوار کا نمک کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Potash

Scientific name:

Family: Grasses

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مدر بول، ملین، مخرج سنگہند و پاکتر سرداعصابی عضلاتیغدی امراض

جوکھار Potash जवाखार

تعارف:

جوکھار ایک قسم کا مصنوعی نمک ہے جسے جو کے پودے کو جلا کر اس کی راکھ سے تیار کرتے ہیں۔ جوکھار بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ: جو کے پودے (اکثر مکمل جڑی بوٹی یعنی جڑ، تنا، پتے) کو اکٹھا کر کے دھوپ میں خشک کیا جاتا ہے۔ پھر اسے مکمل طور پر جلا دیا جاتا ہے یہاں تک کہ راکھ بن جائے۔ اس راکھ کو پانی میں گھولا جاتا ہے۔ پھر اس پانی کو چھان کر محفوظ کر کے ابالا جاتا ہے یا دھوپ میں رکھ دیا جاتا ہے۔جب پانی خشک ہو جائے تو نیچے نمک نما سفید  مادہ رہ جاتا ہے — یہی “جوکھار” ہے۔

جوکھار Potash जवाखार

یہ بھی پڑھیں: جوز سرو

یہ بھی پڑھیں: جوانسہ

یہ بھی پڑھیں: جوار، چری

جوکھار Potash जवाखार
جوکھار Potash जवाखार

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

جو پودے کی راکھ میں درج ذیل مادے ہو سکتے ہیں:

پوٹاشیم کاربونیٹ، کیلشیم آکسائیڈ، میگنیشیم، فاسفیٹس، یہ تمام الکالائن اثر رکھتے ہیں،

جوکھار Potash जवाखार

اثرات:

جوکھار اعصابی عضلاتی محرک شدید ہے یعنی دماغ و اعصاب کو مشینی طور پر شدید تحریک دیتا ہے، خون میں رطوبات کو بڑھا کر بلغم کا اضافہ کرتا ہے اور جوش خون کو ختم کرتا ہے۔مدر بول، مخرج سنگ گردہ و مثانہ، مولد و مخرج رطوبات رقیقہ، مخرج صفراء، ملین اثرات کا حامل ہے۔

خواص و فوائد

جوکھار مدر بول ہونے کی وجہ سے بندش پیشاب اور پیشاب کے قطروں کے لیے خاص دوا ہے۔ جگر کی تحریک کی وجہ سے ہونے والے غشائے مخاطی کے زخموں اور ورموں کے لے اکسیر ہے خاص طور پر سوزاک کی سوزش ورم کے لیے بہترین چیز ہے۔ گردہ و مثانہ کی پتھریوں کو بھی خارج کرتا ہے۔اسی طرح معدہ اور آنتوں کی خشکی کو دور کرکے قبض کو ختم کرتا ہے۔

اہم نکتہ: مدر بول ادویہ اعصابی مزاج رکھتی ہیں، اور مدر حیض ادویہ عضلاتی مزاج رکھتی ہیں۔

جوکھار Potash जवाखार
جوکھار Potash जवाखार

مقدار خوراک:

آدھا سے ایک گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading