Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. جونک
جونک

جونک

  • June 18, 2025
  • 0 Likes
  • 77 Views
  • 0 Comments

جونک

نام :

عربی میں علق۔ فارسی میں دیوچہ، زلو۔ سندھی میں جور۔ اور ہندی میں जोंक کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah Sherazi

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

نام انگلش:

Name: Leech

Scientific name: Hirudinea

Family: Clitellata

تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مصفی خونہند وپاکخشک گرمعضلاتی غدیخون کی صفائی

جونک Leech Hirudinea जोंक
جونک Leech Hirudinea जोंक

تعارف:

جونک ایک کیڑا نما جانور ہے، جو ایک سے چار انچ تک لمبا ہوتا ہے اور تالاب وغیرہ میں ہوتا ہے۔ جونک (Leech) ایک پانی میں رہنے والا حلقہ دار کیڑا ہے، جو اپنی خون چوسنے کی صلاحیت کے باعث صدیوں سے طب یونانی، آیوروید، اور روایتی اسلامی طب میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس کی خصوصیات میں درد اور سوجن کم کرنا، خون کو صاف کرنا، اور مختلف جلدی و جوڑوں کے امراض کا علاج شامل ہے۔ جونک کا رنگ  عام طور پر سیاہ، سبز، یا بھورا رنگ ہوتا ہے اور ساخت لمبی، نرم اور چپٹی ، سائز 3 سے 15 سینٹی میٹر تک اور  جسم کے دونوں سروں پر چپکنے والے حصے (Suckers) ہوتے ہیں، جونک  پانی یا گیلی جگہوں پر آہستہ آہستہ حرکت کرتی ہے، اور  تازہ پانی کے چشموں، ندیوں اور دلدلی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

جونک Leech Hirudinea जोंक

یہ بھی پڑھیں: جوکھار

یہ بھی پڑھیں: جوز سرو

یہ بھی پڑھیں: جوانسہ

جونک Leech Hirudinea जोंक

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

جونک کے لعاب میں موجود کیمیاوی اجزاء جدید سائنسی تحقیق کے مطابق 40 سے زائد bioactive compounds پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان اجزاء کی بدولت ہی جونک کو طبی لحاظ سے اہمیت حاصل ہوئی ہے، خصوصاً خون پتلا کرنے، سوجن اور درد کم کرنے، اور زخم بھرنے میں۔

1. ہیروڈن (Hirudin)

افعال: سب سے مشہور اینٹی کوایگولینٹ (Anticoagulant) مادہ ہے جو  تھرومبن (Thrombin) کے اثر کو روکتا ہے، جس سے خون جمنے نہیں پاتا۔

 2. ہیالیورونیڈییز (Hyaluronidase)

افعال: ٹشوز کے درمیان barrier کو توڑ کر دواؤں یا لعاب کو جلد کے اندر پہنچاتا ہے۔  پھیلاؤ کو آسان بناتا ہے (spreading factor)۔  جلدی امراض اور cosmetic therapy میں مددگارہے۔

 3. ڈیسٹابیلیزیزن (Destabilase)

افعال: فائبریں (Fibrin) کے جمنے کو روکتا ہے،  تھرومبس (Thrombus) کو گھولنے میں مدد دیتا ہے۔

 4. ایکٹین (Eglin C)

افعال: پروٹیولیٹک انزائمز جیسے trypsin، elastase اور chymotrypsin کو روکتا ہے۔

 5. بی ڈی ای (Bdellins)

افعال: انفلیمیشن کم کرتا ہے۔ trypsin inhibitors کے طور پر کام کرتا ہے۔ ۔ سوزش اور جلدی الرجیز میں مفیدہے۔

 6. کالیئن (Calin)

افعال: پلیٹلیٹس کے جمنے کو روکتا ہے۔

 7. اپاپٹائڈز (Apyrase)

افعال: ADP کو ہائیڈولائز کرتا ہے جو پلیٹلیٹ activation میں مدد دیتا ہے۔

 8. انستھیٹک مرکبات (Anesthetic Compounds)

افعال: مریض کو کاٹنے کے وقت درد محسوس نہیں ہوتا۔  درد کم کرنے کے لیے فطری anesthetic کا کام دیتے ہیں۔

  1. نائٹرک آکسائیڈ (Nitric Oxide-like substances)

افعال: رگوں کو پھیلانے (Vasodilation) کا کام کرتا ہے۔  خون کی روانی میں اضافہ کرتا ہے۔

جونک Leech Hirudinea जोंक

اثرات:

جونک کا مزاج عضلاتی غدی ہے، لیکن یہ حشرات الارض ہے یعنی ایک جاندار کیڑا ہے جس کا خوردنی استعمال شرعا ناجائز  اور حرام ہے۔ اس لیے اسے خوردنی طور پر نہیں لینا چاہیے۔

خواص و فوائد

جونک کو بیرونی طور پر جسم کے کسی بھی مقام پر لگانے سے یہ خون چوسنا شروع کر دیتی ہے، جب خون سے بھر جاتی ہے تو خود بخود علیحدہ ہو جاتی ہے، اس کے بعد اسے دبانے سے چوسا ہوا خون نکل جاتا ہے اور یہ دبارہ خون چوسنے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔عام طور پر اسے سوزش ناک اور خطرناک ورموں پر خون چوسنے کے لیے لگایا جاتا ہے۔طب یونانی اور آیوروید میں جونک کو  درج ذیل بیماریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے:

خون کی صفائی (Detoxification)، چہرے کی خرابیوں، کیل مہاسوں، اور سوجن میں، جوڑوں کے درد اور سوزش میں، وریدوں کی سوزش (Varicose veins)، پھوڑے، آبلے اور فاسد مادوں کے اخراج میں، دل کے بعض امراض میں خون کی روانی بہتر بنانے کے لیے۔  مشہور یونانی طبیب “ابنِ سینا” نے بھی زالو کے استعمال کو مفید قرار دیا ہے۔

جونک Leech Hirudinea जोंक

جدید سائنسی تحقیقات اور میڈیکل لیچ تھراپی

جونک کے لعاب (saliva) میں “ہیروڈن” نامی ایک طاقتور مادہ پایا جاتا ہے، جو خون کو جمنے سے روکتا ہے (Anticoagulant)۔ یہ دل و دماغ کے امراض میں خون کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مفید ثابت ہوا ہے۔

 تحقیقی حوالے:

U.S. FDA (Food and Drug Administration) نے 2004 میں Leeches as Medical Devices کو منظور کیا، جسے مائیکرو سرجری کے بعد خون کی روانی برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Journal of Research in Ayurveda (2011) میں ایک تحقیق کے مطابق، Leech Therapy جلدی امراض (skin diseases)، جیسے ایگزیما اور سوَرائسس میں مؤثر پائی گئی۔

Plastic and Reconstructive Surgery Journal (2007) کے مطابق، لیچ تھراپی سے سرجری کے بعد جلد کے ٹشوز کو زندہ رکھنے میں مدد ملی۔

Indian Journal of Pharmaceutical Sciences میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں بتایا گیا کہ جونک کا لعاب نہ صرف خون پتلا کرتا ہے بلکہ اس میں Anti-inflammatory, analgesic, and antibacterial خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

 موجودہ طبی استعمالات (Evidence-Based):

Reconstructive surgery کے بعد جلد یا انگلیوں کی سیاہی اور Necrosis روکنے کے لیے

Thrombosis (خون کے لوتھڑوں) کو روکنے کے لیے

آرتھرائٹس اور رمیٹزم میں سوجن کم کرنے کے لیے

Eye Disorders جیسے Glaucoma کے متبادل علاج میں

 احتیاطی تدابیر

ہمیشہ تربیت یافتہ حکیم یا معالج کے زیرِ نگرانی استعمال کریں، ذیابیطس کے مریضوں میں خاص احتیاط، خون پتلا کرنے والی ادویات لینے والے افراد میں ممنوع ہے، زخم کا جراثیم سے بچاؤ کے لیے صفائی اور جراثیم کشی ضروری ہے۔

جونک کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ خون کے جمنے کو روکتی ہے اور بند رگوں میں دوبارہ روانی پیدا کرتی ہے۔ اس سے نہ صرف درد و سوزش کم ہوتی ہے بلکہ کئی خطرناک پیچیدگیاں جیسے دل کی رکاوٹیں اور عضو کی ناکامی بھی روکی جا سکتی ہیں۔

مقدار خوراک:

خوردنی استعمال منع ہے۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading