
جل نیم
نام :
اردو ہندی میں جل نیم۔ بنگالی میں جل براہمی کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Waterhyssop
Scientific name: Bacopa monnieri
Family: Plantaginaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مصفی خون | ہند و پاک | گرم تر | غدی اعصابی | خارش کے لیے |

تعارف:
جل نیم مرطوب مقامات پر پیدا ہونے والا پودا ہے، جس کے پتوں کا ذائقہ نیم کے ذائقے جیسا ہوتا ہے، اس کا پودا چھتے والا ہوتا ہے، جل نیم کا تنا نرم، سبز، رینگنے والا، زمین پر پھیلتا ہے، عام طور پر 10–15 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے، اس کے پتے چھوٹے، بیضوی، گہرے سبز، جوڑوں میں کنارے ہلکے گول اور چکنے ہاتھ لگانے پر ہلکی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ اس کے پھول سفید یا ہلکے نیلے رنگ کے 5 پنکھڑیوں والے چھوٹے اور دلکش۔ اس کا ذائقہ قدرے کڑوا یا پھیکا، پتے چبانے پر تلخی محسوس ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جل کھنبی
یہ بھی پڑھیں: جلاپا
یہ بھی پڑھیں: جگنو

کیمیاوی و غذائی اجزا:
جل نیم (Bacopa monnieri )کے پتوں میں مختلف قسم کے فعال کیمیکل مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس کی طبی خصوصیات کا بنیادی سبب ہیں۔ ان اہم کیمیکل اجزاء کو درج ذیل گروپس میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

- ٹرائی ٹیرپینائیڈ ساپوننز (Triterpenoid Saponins): جیسے کہ Bacoside A، Bacoside B، اور Bacopasaponins، جو جڑی بوٹی کے فارماکولوجیکل اثرات کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔
- الکالوئڈز (Alkaloids): جن میں Brahmine، Nicotine، Herpestine، اور Hydrocotyline شامل ہیں، یہ مرکبات جڑی بوٹی کی حیاتیاتی فعالیت میں مددگار ہوتے ہیں۔
- فلیونوائڈز (Flavonoids): جیسے Luteolin اور Apigenin، جو اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کم کرنے والے اثرات رکھتے ہیں۔
- گلیکوسائیڈز (Glycosides): مثلاً Asiaticoside اور Thanakunicide، جو مختلف حیاتیاتی اور اعصابی فوائد فراہم کرتے ہیں۔
- فائٹو کیمیکلز (Phytochemicals): بشمول Betulinic acid، Wogonin، Stigmasterol، اور Beta-sitosterol، جو جڑی بوٹی کی مجموعی صحت بخش خصوصیات میں کردار ادا کرتے ہیں۔
- دیگر مرکبات: جیسے Brahmic acid، Brahmoside، اور Brahminoside، جو بھی جڑی بوٹی کی دوائی اثرات میں حصہ لیتے ہیں۔
خاص طور پر، یہ ساپوننز ہی وہ فعال اجزاء ہیں جنہیں Bacopa monnieri کے طبی فوائد کے ذمہ دار تصور کیا جاتا ہے۔
حوالہ: این آئی ایچ

اثرات:
جل نیم محرک جگر، مسکن عضلات اور مقوی اعصاب ہوتا ہے، فعلی طور پر صفراء پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا اخراج بھی کرتا ہے۔

خواص و فوائد
جل نیم غدی اعصابی ہونے کی وجہ سے جگر کو مشینی طور پر تیز کرکے سودا کی شدت کو ختم کرتا ہے جس کی وجہ سے بہت ساری عضلاتی علامات دور ہو جاتی ہیں۔ خارش، چنبل، داد، بواسیر کے لیے بہت مفید ہے۔ بہترین مصفیٰ خون ہے۔ جل نیم کو کالی مرچ اور نمک کے ساتھ پیس کر سردائی بنا کر پیتے ہیں۔ جل نیم کو بعض اوقات برہمی بھی کہا جاتا ہے اور یہ دماغ صحت اور یاداشت کی بہتری کے لیے بہت مفید ہے۔

مقدار خوراک:
پانچ گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply