
جست
نام :
عربی میں شبہ۔ فارسی میں جسد، ردی توتیا۔ سنسکرت میں یشد کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Zinc
Scientific name: zincum
Family: transition metal
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
حابس ، مجفف، مغلظ، ممسک | امریکا | خشک گرم | عضلاتی غدی | بلغمی امراض، زخم |

تعارف:
جست ایک چاندی مائل سفید دھات ہے جو نرم اور جلد ٹوٹنے والی ہوتی ہے۔ قدرتی طور پر یہ خالص حالت میں کم ہی ملتی ہے بلکہ زیادہ تر یہ معدنیات جیسے زنسائٹ (Zincite)، اسفالیرائٹ (Sphalerite) یا سمتھسونائٹ (Smithsonite) میں شامل ہوتی ہے۔ طبی استعمال کے لیے یہ مختلف مرکبات (جیسے Zinc Oxide, Zinc Sulfate) کی صورت میں دستیاب ہوتی ہے۔ گندھک اور گندھک کے مرکبات میں بشکل سلفائڈ آف زنک پائی جاتی ہے۔ بعض چیزوں میں زنک کاربونیٹ کی صورت موجود ہوتی ہے۔ قدرتی طور پر سلفائڈ یا کاربونیٹ آف زنک ملتا ہے جسے تیز آنچ دے کر اکسائڈ کر لیتے ہیں، پھر اس میں کوئلہ ملا کر آنچ دے کر آکسیجن علیحدہ کر دیتے ہیں، تو بقیہ خالص جس رہ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جائفل
یہ بھی پڑھیں: جاو شیر
یہ بھی پڑھیں: جاوتری / جلوتری
یہ بھی پڑھیں: جست یعنی زنک کے مرکبات
کیمیاوی و غذائی اجزا:
جست (Zinc) بذاتِ خود ایک کیمیائی عنصر (Chemical Element) ہے، یعنی یہ کوئی مرکب (Compound) یا آمیزہ (Mixture) نہیں بلکہ خالص عنصر (Pure Element) ہے، جس کا کیمیائی نشان Zn اور جوہری نمبر (Atomic Number) 30 ہے۔
اثرات:
محرک قلب، محلل اعصاب اور مقوی جگر ہے، کیمیائی طور پر خون میں رطوبات کم کرکے خون کے قوام میں گاڑھا پن پیدا کرتی ہے۔ حابس رطوبات، مجفف قروح، مغلظ، ممسک، دافع بخار، نافع امراض چشم۔
خواص و فوائد
جست چونکہ ایک دھات ہے اس لیے اسے بطور دوا استعمال کرنے سے پہلے کشتہ کیا جاتا ہے، جب کشتہ بن جائے تو تب بھی ایک رتی مقدار خوراک ہی ہوتی ہے۔ حابس ہونے کی وجہ سے سیلان الرحم، جریان منی، بلغمی نزلہ زکام، کھانسی، دست، قے کے لیے بہترین دوا ہے۔اعصابی بخارو، آنکھوں کی رطوبات، خارش چشم، کے لے مفید ہے۔ اسی طرح گندے زخموں، کینسر اور متعفن زخموں پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ کبھی کسی مقصد کے لیے قے کرانا ضروری ہو جاتا ہے مثلا کسی نے کوئی زہریلی چیز کھالی ایسی صورت میں زنک کھلائی جاتا ہے جس سے قے آجاتی ہے۔ جدید طب میں زخموں کے علاج میں بطور مرہم (زِنک آکسائیڈ مرہم) استعمال۔ ڈائریا کے علاج میں زِنک سلفیٹ سیرپ یا گولیاں بچوں کو دی جاتی ہیں۔ ایکنی اور جلدی انفیکشن میں۔زبان، ناخن اور بالوں کی خرابیوں میں۔

اہم سائنسی و طبی فوائد
- مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے: مطالعے بتاتے ہیں کہ جست وائٹ بلڈ سیلز (WBCs) کی سرگرمی بڑھا کر جسم کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔
- زخم جلدی بھرتا ہے: زِنک کی کمی سے زخم دیر سے بھرنے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جست کو اکثر مرہموں میں شامل کیا جاتا ہے۔
- مردانہ صحت اور ہارمونی توازن: جست خصیوں (Testes) میں ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ اس سے جنسی کمزوری، منی کی کمی، اور بانجھ پن میں فائدہ ہوتا ہے۔
- آنکھوں کی بینائی بہتر بناتا ہے: زِنک آنکھ کے پچھلے حصے (retina) میں ہوتا ہے، اور اس کی مناسب مقدار آنکھوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
- ڈائریا میں کمی: WHO اور UNICEF کے مطابق بچوں کے پیچس (ڈائریا) میں زِنک کی گولیاں بیماری کی شدت اور دورانیہ کم کرتی ہیں۔
- جلدی بیماریوں میں مفید: ایگزیما، ایکنی، خارش، پھوڑے پھنسیاں، حتیٰ کہ سورائسز میں بھی زِنک کا استعمال فائدہ مند ہے۔
- ذہنی نشوونما اور یادداشت میں بہتری: جست دماغی خلیوں کے کام میں مدد دیتا ہے، یادداشت بہتر کرتا ہے، اور نیورونز کی فعالیت برقرار رکھتا ہے۔
نقصانات (زیادہ مقدار میں استعمال کی صورت میں)
متلی، قے، پیٹ درد، کاپر (Copper) کی کمی، قوتِ مدافعت میں کمی، پیشاب کی راہ میں جلن۔

زنک کے حصول کے قدرتی ذرائع
گوشت (بیف، مرغی، مچھلی)، تخم کدو (Pumpkin Seeds)، چنے، دالیں، دودھ، دہی، انڈہ، بادام، اخروٹ، گندم، جو، براؤن چاول۔
مقدار خوراک:
کشتہ ایک رتی۔
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply