بے اولادی، نفسیاتی مریض اور نسیان
حکیم فیضان شاہد
بے اولاد جوڑے علاج کی گر
السلام علیکم اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ کچھ میاں بیوی یا بے اولاد جوڑے ایسے ہوتے ہیں کہ جن کی تمام رپورٹس ٹھیک ہوتی ہیں مرد کی بھی رپورٹس ٹھیک ہوتی ہیں اور عورت کی بھی تمام رپورٹس ٹھیک ہوتی ہیں مگر پھر بھی ان کو حمل قرار نہیں پاتا اس ساری تکلیف میں مرد و عورت بہت زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں اور مختلف قسم کے سہارے ڈھونڈتے ہیں کامل طبیب ان کی اس تکلیف کو چھوٹے سے طریقے سے دور کر سکتا ہے۔
اس میں دیکھیں کہ جب اس قسم کی حالت ہو پہلے پہلے عورت کی عام جسمانی کمزوری خصوصا اعضاء رئیسہ کمزوری کا خیال رکھیں اور اس کے قلب کی تقویت کریں عورت کے قلب کی خصوصی تقویت کرنے کے بعد اگر اس کو لیکوریا کی شکایت ہو تولیکوریا کا علاج کر دیں چند ہفتوں کی علاج معالجے کے بعد انشاءاللہ العزیز اپ بے اولد جوڑے کے گھر میں خوشی کی خبر سنیں گے اس کے علاوہ ایک اور چیز بھی میں بتا دیتا ہوں جو کہ اکثر اطباء کے لیے ایک تحفے سے کم نہیں ہے یہ جواہر مہرہ خصوصا ایسا جواہر مہرہ جس میں سونے کے اجزا یا سونے کے ورق وغیرہ شامل ہوں یا پھر سونے کا کشتہ اس مقصد کے لیے اگر عورت کو استعمال کروا دیا جائے تو دنوں میں رزلٹ مل سکتے ہیں۔
نفسیاتی مریض علاج کے گر
وہ نفسیاتی مریض جن کو پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں اور مالیخولیا مراقی کی کیفیت طاری ہوتی ہے یا وہ مریض جو ہذیان بکتے رہتے ہیں ایسے تمام مریضوں کو خشکی اور سوداوی مادوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ جگر کو خصوصی طاقت فراہم کریں مفرحات وافر مقدار میں استعمال کرائیں اور ایسے مریضوں کی عام جسمانی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اکثر ایسے مریضوں کی اگر اپ ہسٹری دیکھیں تو یہ لوگ زیر ناف بال اور خصوصا بغلوں کے بالوں کو مونڈنے میں کوتاہی کرتے ہیں بغلوں کے بالوں کو اکھیڑنا اور زیر ناف بالوں کو مونڈنا انسان کے اندر مثبت تبدیلیاں لاتا ہے مثبت خیالات کو فروغ دیتا ہے اور انسان کے اندر فرحت اور سکون پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ اکثر ایسے لوگ دانتوں کی صفائی کا بھی کوئی خاص خیال نہیں رکھتے تو ایسے مریضوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے ساتھ ساتھ معدے کی اصلاح دانتوں اور زیر ناف بالوں کی صفائی کے لیے ہمیشہ امادہ رکھیں۔
ایک اور بات جو میرے اپنے ذاتی مشاہدے میں ائی ہے کتابی بات نہیں ہے وہ یہ کہ اکثر لوگ غسل صحیح طریقے سے نہیں کرتے یا ان کو غسل کے فرائض نہیں اتے جس کی وجہ سے ان کا غسل ناقص رہتا ہے غسل صحیح طور پر نہ کرنے کی وجہ سے ان پر دیگر عوارضات کے ساتھ ساتھ نفسیاتی اور دماغی امراض بڑھنے کا اندیشہ ہوتا ہے اس کے علاوہ ایسے مریضوں کو تعلق مع اللہ کی طرف جوڑیں اور جسم پر روغن زیتون کی مالش بھی اس سلسلے میں بہت فائدہ مند ہوتی ہے روغن لبوب سبعہ مکمل اور خالص اجزاء کے ساتھ ایسے مریض کے سر میں ڈالنا یا اس کے ساتھ مالش کرنا بھی ایسے مریض کے لیے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے مفرحات میں ایسے مریضوں کے لیے مفرح نظام مفر ح شیخ رئیس اور مفر یاقوتی معتدل بہت ہی اعلی ترین چیزیں ہیں۔
نسیان علاج کے گر
السلام و علیکم بعض لوگوں کو نسیان یعنی بھول کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے اس میں عمومی اصول علاج اکثرت اطباء کا یہی ہے کہ وہ اس مرض میں مقوی دماغ اشیاء کا استعمال کرواتے ہیں جن میں رطوبات کثرت سے ہوتی ہیں کیونکہ دماغ کا جوہر ایسا ہے کہ ان میں مرطوب یا رطوبت والی یا ایسے اجزاء جن میں رطوبات کی کثرت ہو وہ استعمال کروانے سے دماغ کو فائدہ ہوتا ہے تو اکثر اوقاتِ مقویات دماغ کے اندر مغزیات کا استعمال دھڑا دھڑ کیا جاتا ہے کسی حد تک تو یہ درست ہے لیکن کچھ نکات ایسے ہیں اگر جن پر عمل کر لیا جائے تو دماغی کمزوری یا نسیان یا مخ دماغ یا دماغی جوہر اس کی کمزوری کو بہت جلدی دور کیا جا سکتا ہے دماغ کے کمزوری میں پہلے پہل تو دوران خون کا بہت حد تک عمل دخل ہوتا ہے ایسے مریضوں کے دوران خون کو دیکھنا چاہیے کہ ان کا دوران خون یا بلڈ پریشر کم یا زیادہ تو نہیں ہے کم بلڈ پریشر بھی دماغ کی کمزوری کا باعث بنتا ہے اور زیادہ بلڈ پریشر بھی نسیان اور دیگر دماغی عوارض کا باعث بنتا ہے۔
اس کے بعد جو دوسری چیز بہت اہم ہے وہ یہ ہے کہ مریض متوازن غذا کا استعمال کر رہا ہے کہ نہیں کر رہا اور اس کی نیند وغیرہ پوری ہے تیسری بات اس میں بہت اہم ہے نسیان میں یا دماغی کمزوری میں وہ یہ ہے کہ ایسے مریضوں میں اکثر اوقات دماغی بخارات کی جو کہ معدے سے اٹھتے ہیں ان کی کثرت پائی جاتی ہے دوسرا ایسے مریضوں کا معدہ اکثر اوقات ریاح سے پر ہوتا ہے اور ریاحی امراض کی وجہ سے ان کے دماغ کے جوہر کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے معدے میں سے اگر کثیف اجزاء یا بدبودار بخارات دماغ کی طرف مسلسل صعود کرتے رہیں تو دماغ کا جوہر برباد ہو جاتا ہے دماغ لطیف چیزوں کو پسند کرتا ہے اور خوشبودار چیزیں دماغ کے لیے ایک روح تازہ کا کام کرتی ہیں تو اس سلسلے میں نسیان کے مریضوں میں یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کیا وہ گندہ دہنی معدے کے ایسے امراض جن کا تعلق ریاح سے ہو یا معدے کے اندر غذا کا زیادہ دیر رکنے کی وجہ سے جو سڑاند پیدا ہو جاتی ہے اگر اس قسم کی علامات موجود ہوں تو پہلے معدے اور جگر کی اصلاح کریں دوران خون کو درست کریں اس کے بعد مزاج کے مطابق کوئی بھی مقوی دوا دیں گے تو فائدہ ہوگا مغزیات ہر مزاج میں کام نہیں کرتے بلکہ بعض مزاجوں میں تو مغزیات الٹا فائدہ دینے کے نقصان دیتے ہیں۔
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply