بینگن
نام :
فارسی میں بادنجاں۔ پنجابی میں بتاوں۔ سندھی میں وانگن کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)
نام انگلش:
Name: Brinjals
Scientific name: Solanum melongena
Family: Nightshade

تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
قابض، نفاخ | ہند و پاکستان | عضلاتی اعصابی | خشک سرد | فائبر کے حصول کا ذریعہ |

تعارف:
مشہور عام سبزی ہے، سیاہی مائل ہوتی ہے۔ ایک قسم گول اور ایک قسم کھیرے کی طرح لمبی ہوتی ہے۔ بینگن کو کھانے کے اعتبار سے زیادہ پسندیدہ سبزیوں میں نہیں شمار کیا جاتا ہے اس لیے اس کی قیمت باقی سبزیوں سے کم ہوتی ہے۔
کیمیاوی و غذائی اجزا:
بینگن سبزی (Eggplant) میں موجود وٹامنز، منرلز اور دیگر حیاتیاتی اجزا کی مقدار درج ذیل ہے۔ یہ معلومات (United States Department of Agriculture) کے ڈیٹا بیس کے مطابق ہیں ۔
100 گرام کچے بینگن
وٹامنز:
وٹامن سی (Vitamin C): 2.2 ملی گرام وٹامن K (Vitamin K): 3.5 مائیکرو گرام
وٹامن B6 (Vitamin B6): 0.084 ملی گرام فولیٹ (Folate): 22 مائیکرو گرام
نیاسین (Niacin): 0.649 ملی گرام ریبوفلاوین (Riboflavin): 0.037 ملی گرام
تھیامین (Thiamin): 0.039 ملی گرام
یہ بھی پڑھیں: بیل گری
یہ بھی پڑھیں: بیر
یہ بھی پڑھیں: بید مشک

منرلز:
پوٹاشیم (Potassium): 229 ملی گرام کیلشیم (Calcium): 9 ملی گرام
میگنیشیم (Magnesium): 14 ملی گرام فاسفورس (Phosphorus): 24 ملی گرام
آئرن (Iron): 0.23 ملی گرام زنک (Zinc): 0.16 ملی گرام سوڈیم (Sodium): 2 ملی گرام
دیگر حیاتیاتی اجزا:
فائبر (Fiber): 3.0 گرام پروٹین (Protein): 0.98 گرام کاربوہائیڈریٹس (Carbohydrates): 5.88 گرام
چکنائی (Fat): 0.18 گرام کیلوریز (Calories): 25 کیلوریز۔

اثرات:
عضلاتی محرک اعصابی محلل اور غدی مسکن ہے۔ جسم میں سوداویت اور خشکی پیدا کرتا ہے۔قابض، نفاخ، اور دیر ہضم ہے۔
خواص و فوائد
پیٹ میں گیس اور قبض پیدا کرتی ہے، اور فاسد مواد پیدا کرتی ہے۔گیس کی زیادتی کی وجہ سے ڈراونے خواب بھی آتے ہیں۔چونکہ اعصابی محلل ہے اس لیے کمر درد اور کولہے کے درد میں مفید ہے۔عضلاتی ہونے کی وجہ سے محرک قلب ہے ، بینگن میں اینٹی آکسیڈنٹس، خاص طور پر اینٹھوسائننز پائے جاتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو صحت مند رکھنے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔یہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ چونکہ جسم میں سوداء پیدا کرتا ہے اس لیے وزن کم کرتا ہے، ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، بینگن میں کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس کی موجودگی ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتی ہے۔ رطوبات اور بلغم کو خارج کرتا ہے۔
چونکہ بینگن میں کم کیلوریز ہوتی ہیں اور فائبر زیادہ ہوتا ہے ، اس لیے بلڈپریشر کے مسائل میں بھی مفید ہے۔ بینگن میں موجود ناسونین اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس کینسر پیدا کرنے والے خلیوں کے خلاف دفاع فراہم کرتے ہیں۔ ناسونین نامی جزو جسم میں اضافی آئرن کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے آئرن کے زہریلے اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔
مقدار خوراک:
بقدر ہضم
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply