Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. بھنگرہ
بھنگرہ

بھنگرہ

  • January 15, 2025
  • 0 Likes
  • 77 Views
  • 0 Comments

بھنگرہ

نام :

عربی میں زفار۔ سنسکرت میں بھرنگ راج۔ بنگالی میں کیسوتی ۔ ہندی میں جل بھنگرا کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Name: False Daisy / Eclipta erecta / Eclipta alba

Scientific name: Eclipta prostrata

Family: Asteraceae

بھنگرہ False Daisy Eclipta prostrata भांगड़ा
بھنگرہ False Daisy Eclipta prostrata भांगड़ा
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
مصفی خون، مقوی بصرہند و پاکگرم خشکغدی عضلاتیخارش، آنکھوں، بالوں کے لیے

بھنگرہ False Daisy Eclipta prostrata भांगड़ा

تعارف:

بھنگرہ ایک پودا ہے جو ایک سے ڈیڑھ فٹ اونچا ہوتا ہے اور عام طور پر ندی نالوں کے کناروں پر جہاں پانی کا بہاو مسلسل ہو وہاں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے جل بھنگرہ کہتے ہیں۔ پتے پودینہ کے پتوں سے مشابہت رکھتے ہیں، لیکن لمبے ہوتے ہیں، پھول سفید ہوتے ہیں، اس کی اور بھی کئی اقسام ہیں جن کے رنگ مختلف ہو سکتے ہیں۔اس کے بیج کاسنی کے بیج کی طرح ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بندال ڈوڈا / گھگر بیل

یہ بھی پڑھیں: بھنگ

یہ بھی پڑھیں: بھنڈی

بھنگرہ False Daisy Eclipta prostrata भांगड़ा

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

بھنگرہ 100 گرام میں

1. وٹامنز (Vitamins)

وٹامن اے 2000 IU (بین الاقوامی یونٹس)       وٹامن سی :50–70 ملی گرام  وٹامن ای: 5–10  ملی گرام

وٹامن کے: 15–20  ملی گرام

2. منرلز (Minerals)

زنک (Zinc): 5–15  ملی گرام       کاپر (Copper): 0.5–1  ملی گرام   مگنیشیم (Magnesium): 50–70  ملی گرام

کیلشیم (Calcium): 100–200  ملی گرام     پوٹاشیم (Potassium): 300–400  ملی گرام

3. دیگر غذائی اجزا

فینولک کمپاؤنڈز(Phenolic Compounds): 10–30   ملی گرام         پولی ساکھرائڈز(Polysaccharides):  2–5   ملی گرام

فلیونائڈز(Flavonoids):  20–50   ملی گرام  سٹیرائڈل سابونن(Steroidal Saponins): 1–2   ملی گرام

بھنگرہ False Daisy Eclipta prostrata भांगड़ा
بھنگرہ False Daisy Eclipta prostrata भांगड़ा

4. فعال مرکبات (Active Compounds)

جدید سائنسی تحقیقات کے مطابق اس میں جو فعال مرکبات پائے جاتے ہیں

ویڈیلو لیکٹون (Wedelolactone): یہ ایکلپٹا پروسٹریٹا کا اہم فعال جز ہے، جو بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے میں مددگار ہے اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات رکھتا ہے۔

β-سٹوسٹرول (Beta-sitosterol): یہ ایک سٹیرائڈل مرکب ہے جو بالوں کے جھڑنے کو روکنے اور بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کاؤمسٹین (Coumestan): یہ ایک قسم کا فینیولک مرکب ہے جو بالوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مفید ہے۔

ایچنیوسسٹک ایسڈ (Echniocystic acid): یہ ٹریٹرپین کا مرکب ہے جو ہڈیوں کی صحت اور دیگر سوزش کی حالتوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

بھنگرہ False Daisy Eclipta prostrata भांगड़ा
بھنگرہ False Daisy Eclipta prostrata भांगड़ा

اثرات:

محرک غدد، محلل عضلات، مسکن اعصاب ہے، کیمیاوی طور پر خون میں صفراء کی پیدائش بڑھاتا ہے۔

خواص و فوائد

بھنگرہ خارش، پھوڑے، پھنسی اور خرابی خون میں مفید ہے۔ مقوی بصر ہے۔ تلی کے امراض میں مفید ہے۔اس کا تیل بالوں کو سیاہ کرنے کے لیے مفید ہے۔

بھنگرہ کا استعمال جلد کے مختلف مسائل جیسے زخموں، بالوں کے گرنے کی روک تھام، اور جلد کی سوزش کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے۔  بھنگرہ کے پتے بھارت، چین اور برازیل میں سانپ کے کاٹنے کے علاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جدید سائنسی تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ پتوں کے رس اور شہد کا مرکب شیر خوار بچوں میں نزلہ زکام کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کا استعمال مختلف قسم کی علامات جیسے تیزابیت، ایلوپیسیا ،مسوڑھوں کی سوزش، بخار، جسم میں درد، دمہ، برونکائٹس، جلن، قبض، زخموں، جھریوں، ورم، پمپلز اور جلد کی دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

بھنگرہ False Daisy Eclipta prostrata भांगड़ा

مقدار خوراک:

پتے پانچ گرام۔ بیج ایک گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading