
بھنڈی
نام :
عربی میں البامیہ۔ فارسی میں بامیہ۔ بنگالی میں دھیرس کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Name: Okra
Scientific name: Abelmoschus esculentus
Family: Malvaceae

تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
نفاخ، مسکن، مزلق، مغلظ | ہند و پاک | تر سرد | اعصابی عضلاتی |

تعارف:
بھنڈی مشہور سبزی ہے، جو ایک پودے کا انگلی کی طرح لمبا سا پھل ہوتا ہے، اس پھل کے اندر اس کا بیج بھی ہوتا ہے، یہ پورا پودا لعاب دار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہمن سرخ
یہ بھی پڑھیں: بہمن سفید
یہ بھی پڑھیں: بوہڑ / برگد

کیمیاوی و غذائی اجزا:
فی سو گرام میں
وٹامنز:
وٹامن سی: 16.3 ملی گرام وٹامن اے: 14 مائیکروگرام وٹامن بی 1 (تھامین): 0.13 ملی گرام
وٹامن B2 (Riboflavin): 0.06 ملی گرام وٹامن بی 3 (نیاسین): 0.87 ملی گرام
وٹامن بی 5 (پینٹوتھینک ایسڈ): 0.21 ملی گرام وٹامن بی 6 (پائرڈوکسین): 0.19 ملی گرام فولیٹ (وٹامن B9): 46 µg
معدنیات:
کیلشیم: 77 ملی گرام آئرن: 0.62 ملی گرام میگنیشیم: 57 ملی گرام فاسفورس: 61 ملی گرام
پوٹاشیم: 299 ملی گرام سوڈیم: 7 ملی گرام زنک: 0.58 ملی گرام
دیگر غذائی اجزاء:
پانی: 92.57 گرام توانائی: 33 کلو کیلوری پروٹین: 1.93 گرام کل چربی: 0.19 گرام
کاربوہائیڈریٹس: 7.45 گرام غذائی ریشہ: 3.2 جی
References:
Botanical-online: Okra Composition
iFoodie: Okra – Benefits, Properties, and Recipes
Nutrionio: Okra (without salt) – Nutritional Content

اثرات:
محرک اعصاب، محلل غدد اور مقوی قلب ہے، مولد بلغم، نفاخ اور دیر ہضم ہے، مسکن، مزلق، مغلظ منی ہے۔
خواص و فوائد
بھنڈی میں حرارت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے دیر سے ہضم ہوتی ہے اور قلیل الغذا ہے۔ گرم مزاج کے لوگوں کو مفید ہے، پیچش، معدے کے زخم، سوزاک میں مفید ہے۔ مغلظ منی ہونے کی وجہ سے سرعت انزال جس میں حرارت کی زیادتی کی وجہ سے منی رقیق ہو جاتی ہے بھنڈی مفید ہے۔
بھنڈی انسانی صحت کے لیے اہم غذائی اجزاء کی نمائندگی کرتی ہے، مثلاً، وٹامنز، پوٹاشیم، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹس، غذائی ریشہ، اور غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈز جیسے لینولینک اور اولیک ایسڈ وغیرہ۔

مقدار خوراک:
سبزی حسب منشاء۔ بیج تین سے پانچ گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply