Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. بڑھل / ڈھیو
بڑھل / ڈھیو

بڑھل / ڈھیو

  • December 7, 2024
  • 0 Likes
  • 92 Views
  • 0 Comments

بڑھل  / ڈھیو

نام :

مرہٹی میں وٹار پھل۔ بنگالی میں پانیالہ۔ گجراتی میں لکچ کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Name: Monkey Jack

Scientific name: Artocarpus lacucha

Family: Moraceae

بڑھل ڈھیو Monkey Jack Artocarpus lacucha बड़हल

تاثیری نام:

مولد ریاح، مسکن جگر

مقام پیدائش:

ہند و پاک

مزاج  طب یونانی: 

خشک سرد

مزاج  طب پاکستانی: 

عضلاتی اعصابی

یہ بھی پڑھیں: بریارا  / بریالہ

یہ بھی پڑھیں: برہمی

یہ بھی پڑھیں: برنجاسف

بڑھل ڈھیو Monkey Jack Artocarpus lacucha बड़हल
بڑھل ڈھیو Monkey Jack Artocarpus lacucha बड़हल

تعارف:

بڑھل ایک درخت ہے جس کا پھل ناشپاتی کے پھل کے برابر ہوتا ہے، یہ پھل بیرونی طور پر ہموار نہیں ہوتا بلکہ کہیں سے ابھرا ہوا، اور کہیں سے پچکا ہوا  ہوتا ہے۔ اس کے پتے بادام کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں اور کافی بڑا درخت ہوتا ہے۔اس کا پھل کھٹا ہوتا ہے اور اکثر تازہ پھل کا اچار بنا کر کھایا جاتا ہے۔

 نفع خاص:

سکن کے مسائل

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

وٹامنز

وٹامن اے: 0.127 ملی گرام           وٹامن سی (ایسکوربک ایسڈ): 135 ملی گرام

معدنیات

کیلشیم: 66.6 ملی گرام         میگنیشیم: 23.6 ملی گرام       پوٹاشیم: 350 ملی گرام         فاسفورس: 22.1 ملی گرام

آئرن: 0.778 ملی گرام       زنک: 3.981 ملی گرام        کاپر: 7.974 ملی گرام          مینگنیج: 2.025 ملی گرام

میکرونٹرینٹس

پانی: 82.1%     کاربوہائیڈریٹس: 13.1%    پروٹین: 0.7%    لپڈس (چربی): 1.1%       غذائی ریشہ: 2.0%

حیاتیاتی اجزاء

فلاوونائڈز اور فینولک ایسڈز: نمایاں مقدار میں موجود ہیں، جو اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات میں حصہ ڈالتے ہیں۔

ٹیننز اور الکلائڈز: اینٹی مائکروبیل سرگرمی میں حصہ ڈالتے ہیں۔

بڑھل ڈھیو Monkey Jack Artocarpus lacucha बड़हल

اثرات:

عضلات کو تحریک دیتا ہے، اور جگر میں تسکین پیدا کرتا ہے، مولد ریاح اور دیر سے ہضم ہوتا ہے۔

خواص و فوائد

بڑھل  کا کچا پھل بے انتہا ثقیل اور دیر ہضم ہے۔بلغم کو خشک کرتا ہے، مسکن جگر ہونے کی وجہ سے صفراء کی پیدائش بند کر دیتا ہے۔اس کے بیج قدرے ملین ہوتے ہیں۔ جدید سائنسی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ: بڑھل کا پھل مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتا ہے، یہ جسم میں پیدا ہونے والے فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتا ہے جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔   اسی طرح بڑھل جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتا ہے،  اس کے پتوں، چھال اور لکڑی کے اجزاء میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو انفیکشنز سے بچانے میں مددگار ہیں۔  بڑھل میں اینٹی سوزش اور درد کم کرنے والے اجزاءبھی پائے جاتے ہیں،  اس کے پتوں کے عرق میں سوزش کو کم کرنے اور درد کو کم کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔ 

بڑھل ڈھیو Monkey Jack Artocarpus lacucha बड़हल

بڑھل میں اینٹی کینسر اور سائٹوٹوکسک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، چنانچہ  تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے اجزاء بعض کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔   اینٹی ایجنگ اور جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے،  اس پھل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی جلد کو تروتازہ رکھتے ہیں اور بڑھاپے کے اثرات کم کرتے ہیں۔بڑھل   اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل، اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات رکھتا ہے، جو مختلف انفیکشنز اور سوزشوں کے علاج میں مددگار ہیں۔

مقدار خوراک:

تین گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading