بوٹی فرید
نام :
ہندی میں جامتی کی بیل۔ سندھی میںکرس۔ سنسکرت میں پاتال گرڑی، گاجا، پاتا، پاتھا کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Name: Large caltrops
Scientific name: Pedalium murex
Family: Pedaliaceae; R.Br.

تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
ملین، ملطف، قاطع صفراء | ہند و پاک | تر سرد | اعصابی عضلاتی | صفراوی امراض میں |

تعارف:
بوٹی فرید کے پتے تکون شکل کے ہوتے ہیں، اس کا پھل پتلا سا چھلکے کی طرح کا ہوتا ہے جس کے اندر گھٹلی ہوتی ہے۔ اسے بڑا گوکھرو یا فرید بوٹی (Pedalium murex) بھی کہا جاتا ہے۔ چھوٹا گوکھرو (Tribulus terrestris) جسے گوکھرو کے نام سے یاد کیا جاتا ہے وہ الگ بوٹی ہے زمین پر مفروش ہوتی ہے، اس کا ذکر اپنے مقام پر آئے گا۔ یہ دونوں پودے اپنے پیشاب آور (diuretic) اور گردے کی بیماریوں کے علاج کے لیے مشہور ہیں۔لیکن ان کے پودے اور پھلوں کی شکل مختلف ہے، اور یہ مختلف خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔لہذا، اگرچہ لوگ انہیں عام طور پر ایک ہی سمجھتے ہیں، ان کے سائنسی نام اور خصوصیات کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ صحیح جڑی بوٹی کی شناخت کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بنولہ
یہ بھی پڑھیں: بنفشہ
یہ بھی پڑھیں: بندا بیل

کیمیاوی و غذائی اجزا:
فائٹو کیمیکلز: Ursoclic acid، caffeic acid، quercetin، diosgenin، اور vanillin۔
دیگر مرکبات: امینو ایسڈز (glutamic acid، histidine، اور tyrosine) اور فیٹی ایسڈز۔
پھل: alkaloids، saponins، اور triterpenoids پر مشتمل ہیں۔
پتے: flavonoids، tannins، اور sterols۔
فائٹو کیمسٹری: یہ پودا مختلف ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے اہم سٹیرائڈل اور فلیوونائڈز کا ذریعہ ہے، خاص طور پر steroidal contraceptives اور alkaloids۔
فارماسولوجیکل سرگرمیاں
اینٹی السرجینک اثرات۔اینٹی آکسیڈینٹ اثرات۔نیفرو پروٹیکٹو سرگرمیاں۔اینٹی بیکٹیریل سرگرمیاں۔افروڈیسیاک (جنسی قوت بڑھانے)۔اینٹی ہائپرلیپیڈیمک اثرات۔ہیپاٹو پروٹیکٹو (جگر کی حفاظت)۔

غذائی اور حیاتیاتی اجزاء
فینولک مواد:
کل فینولک مواد: 31 ملی گرام فی گرام (ایکیوالنٹ گلیک ایسڈ، GAE)۔
فلیوونائڈز: 0.843 ملی گرام فی گرام۔
فائٹو کیمیکل کمپوزیشن:
Saponins، triterpenoids، اور tannins کی موجودگی نمایاں ہے۔
پروٹینز اور کاربوہائیڈریٹس سمیت غذائی اجزاء کا پتہ لگایا گیا۔
دیگر اجزاء:
کیلشیم آکسالیٹ کرسٹل اور تیل کے ذرات mesocarp (پھل کی درمیانی تہہ) میں موجود ہیں، جو اس کے طبی اثرات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
حوالہ
ایشین جرنل آف ریسرچ ان فارماسیوٹیکل سائنسز

اثرات:
اعصاب میں تحریک، غدد میں تحلیل اور عضلات میں تقویت پیدا کرتی ہے، ملین و ملطف ہے۔
خواص و فوائد
بوٹی فرید یا بڑا گوکھرو آگ سے جلے ہوئے زخموں پر لگانے سے فوری فائدہ دیتی ہے۔ یہ لیسدار ہوتی ہےاسے پانی میں ملائیں تو پانی بھی گاڑھا اور لیسدار ہو جاتا ہے۔قاطع صفراء ہے، پیشاب کی جلن کو ختم کرتی ہے اور مثانے کی تکالیف میں مفید ہے۔سوزاک کی تکلیف میں مفید ہے۔
مقدار خوراک:
پانچ گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply