Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. بورہ ارمنی
بورہ ارمنی

بورہ ارمنی

  • December 28, 2024
  • 0 Likes
  • 145 Views
  • 0 Comments

بورہ ارمنی

نام :

عربی میں غضار أرمينيا  اردو میں پاپڑی نمک۔ ہندی میں کھاری سون۔ سنسکرت میں کھانج نمک۔ سندھی میں چانیہور۔ فارسی میں بورہ ارمنی کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Name: Armenian bole

Scientific name: bole armoniac

Family:

بورہ ارمنی armenian bole bole armoniac बोरा अर्मेनियाई
بورہ ارمنی armenian bole bole armoniac बोरा अर्मेनियाई
تاثیری نام:
مقام پیدائش:
مزاج  طب یونانی: 
مزاج  طب پاکستانی: 
نفع خاص:
ملین، مقی، جالی، مخرج ریاحکلر زمین میںگرم ترغدی اعصابیسوداوی امراض میں

بورہ ارمنی armenian bole bole armoniac बोरा अर्मेनियाई
بورہ ارمنی armenian bole bole armoniac बोरा अर्मेनियाई

تعارف:

بورہ ارمنی ایک قسم کا نمک ہے اور یہ آرمینیا سے آتا ہے اس لیے بورہ ارمنی کہتے ہیں۔یہ کلر والی زمین سے نکلتا ہے، یعنی ایسی زمین جہاں پانی اوپر آجاتا ہے اسے کلر والی زمین کہتے ہیں، اس مٹی میں یہ نمک ہوتا ہے۔اس کا رنگ سفید یا سرخ ہوتا ہے۔

بورہ ارمنی کی دو قسمیں ہیں:       ایک معدنی/قدرتی۔ اور دوسری  مصنوعی

قدرتی ذرائع میں پانچ قسمیں ہیں۔

1۔ بورہ ارمنی:  یہ ایک سادہ سفید رنگ اور  کڑوا ذائقہ میں ہوتا ہے. یہ اعلیٰ ترین معیار کا ہے۔

  1. نیٹرون- یہ نرم اور سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔
  2. بورک الخبازین- یہ ایک سرمئی رنگ ہے جو تہہ دار ہے۔
  3. بورک الصنعت- یہ ایک سفید، اور اسفنجی، بھاری اور چمکدار ہوتی ہے۔
  4. بورا زبدی- یہ ایک نرم، ہلکا وزن اور سرخ رنگ کا ہے اور بورک ایسڈ کے مرکب سے حاصل ہوتا ہے۔

مصنوعی ذریعہ:

 بورہ ارمنی مصنوعی طور بورک ایسڈ اور  سوڈیم کاربونیٹ سے بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بوٹی فرید

یہ بھی پڑھیں: بنولہ

یہ بھی پڑھیں: بنفشہ

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

بورہ ارمنی میں: بورک ایسڈ (Boric Acid)۔ سوڈیم کاربونیٹ (Sodium Carbonate)۔ کیلشیم کاربونیٹ (Calcium Carbonate)۔ دیگر معدنیات جیسے کیلشیم اور سوڈیم وغیرہ شامل ہیں۔

اثرات:

ملین، مقی، جالی، مخرج ریاح ہے۔

خواص و فوائد

بورہ ارمنی اخلاط غلیظہ کو ختم کرتا ہے، گیس کو خارج بھی کرتا ہے اور گیس بننے کو روکتا بھی ہے، پیٹ کو نرم کرتا ہے، صالح صفراء پیدا کرتا ہے۔محلل ریاح ہونے کی وجہ سے مالیخولیا کے لیے مفید ہے۔ خون سے تمام غلیظ مادے خارج کردیتا ہے۔خونی بواسیر کے لیے مفید ہے۔اس میں جالی اثرات ہونے کی وجہ سے اسے جلد کے امراض اور صفائی کی چیزوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، خشکی اور قبض کی وجہ سے ہونے والے احتلام کی بیماری کے لیے مفید ہے۔ شہد میں ملا کر آنکھوں میں لگانے سے آنکھوں کی بیماریوں میں بھی مفید ہے۔ بورہ ارمنی مشہور معجون جوارش کمونی کا اہم جزو ہے۔

مقدار خوراک:

دوگرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading