
بنولہ
نام :
عربی میں حب القطن۔ فارسی میں پنبہ دانہ۔ بنگالی میں کپاس بیچی۔ سندھی میں ککڑا کہتے ہیں۔

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Name: Cotton Seeds
Scientific name: Gossypium
Family: Malvaceae

تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
ملین، محلل، جالی | ہند و پاک | گرم تر | غدی اعصابی | وٹامن بی |

تعارف:
بنولہ کپاس کے بیج کو کہتے ہیں، روئی کا بیج انسانی صحت اور مویشیوں کی خوراک کے لیے پروٹین، تیل اور معدنیات کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ بیج روئی کے پھولوں کے اندر پایا جاتا ہے اور دودھ دینے والے جانوروں کو کھلایا جاتا ہے، چونکہ بیج کے اوپر روئی چمٹی ہوتی ہے اس لیے خاص مشینوں کے ذیعے بیجوں کو روئی سے الگ کیا جاتا ہے۔ بنولہ وٹامن بی کا بہترین ذریعہ ہے۔ بنولہ سے بناسپتی گھی بھی تیار کیا جاتا ہے۔ بیج باہر سے سیاہ ہوتا ہے اور اندر گری سفید ہوتی ہے۔بیجوں سے تیل نکالنے کے بعد جو کچرا بچتا ہے اسے کھل کہتے ہیں جو جانوروں کو کھلانے سے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنفشہ
یہ بھی پڑھیں: بندا بیل
یہ بھی پڑھیں: بلوط

کیمیاوی و غذائی اجزا:
روئی کا بیج انسانی غذائیت اور مویشیوں کی خوراک کے لیے غذائی اجزاء کے بڑے ذرائع میں سے ہے۔ کپاس کے بیج میں پروٹین، تیل، کاربن (C)، نائٹروجن (N)، سلفر (S)، اور معدنیات شامل ہیں، جن میں فاسفورس (P)، پوٹاشیم (K)، کیلشیم (Ca)، اور میگنیشیم (Mg) شامل ہیں (حوالہ)۔
وٹامنز:
وٹامن ای: 10 ملی گرام ۔ وٹامن کے: 2.5 مائیکروگرام۔
وٹامن بی:
وٹامن B1 (تھایامین): 0.09 ملی گرام وٹامن B2 (ریبوفلاوین): 0.04 ملی گرام
وٹامن B3 (نیاسین): 0.4 ملی گرام وٹامن B5 (پینٹوتھینک ایسڈ): 0.4 ملی گرام
وٹامن B6 (پائریڈوکسین): 0.07 ملی گرام فولیک ایسڈ (وٹامن B9): 6 مائیکروگرام
معدنیات:
کیلشیم: 150 ملی گرام، ہڈیوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔
آئرن: 3.5 ملی گرام، خون کی کمی سے بچاتا ہے۔
میگنیشیم: 130 ملی گرام، توانائی کی پیداوار اور پٹھوں کے افعال کے لیے ضروری ہے۔
فاسفورس: 400 ملی گرام، ہڈیوں کی طاقت کے لیے۔
پوٹاشیم: 600 ملی گرام، جسم میں پانی کی توازن کو برقرار رکھتا ہے۔
حوالہ
FeedTables Health & Detox & Vitamins Naturenews.africa Health & Detox & Vitamins

اثرات:
غدد کو تحریک دیتا ہے، عضلاتی ملین اور محلل ہے، منفث بلغم ہے۔
خواص و فوائد
ملین ہونے کی وجہ سے پیٹ کو نرم کرتا ہے،اختناق الرحم میں مفید ہے۔ ضعف باہ اور منی گاڑھی کرنے اور امساک کے لیے مفید ہے۔جالی ہونے کی وجہ سے برص کے لیے مفید ہے۔ گائے بھینس کے دودھ کو گاڑھا کرتا ہے اور گھی کی مقدار بڑھا دیتا ہے۔
بنولہ کے بیج میں موجود unsaturated چکنائیاں دل کی صحت کے لیے مفید ہیں، اور یہ کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ پروٹین کا اچھا ذریعہ ہے، جو پٹھوں کی مرمت اور نمو کے لیے ضروری ہے۔ بنولہ کا تیل جلد کی دیکھ بھال کے لیے استعمال ہوتا ہے کیونکہ یہ نمی فراہم کرتا ہے اور سوزش کو کم کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے، اس میں معدنیات جیسے فاسفورس اور میگنیشیم ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی اور توانائی کے لیے ضروری ہیں، لیکن خام بنولہ میں گوسپول (ایک زہریلا جزو) موجود ہوتا ہے، جو انسانوں اور جانوروں کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس لیے بنولہ کو تیل نکالنے کے بعد ہی استعمال کرنا چاہیے، تاکہ گوسپول کو ہٹایا جا سکے۔
بنولہ میں فاسفورس اور پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، جو دماغی صحت، پٹھوں کو سکون، طاقت اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس میں وٹامنز اے، بی، ڈی اور ای شامل ہیں، جو آنکھوں، جلد، اور بالوں کی حفاظت کرتے ہیں، اور جوڑوں کو مضبوط بنا کر درد میں کمی کرتے ہیں۔ اس کے استعمال سے خواتین میں دودھ کی افزائش بھی ہوتی ہے۔ مغز بنولہ ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے درد سے نجات دلاتا ہے اور روغن بنولہ چہرے کی چھائیوں کے لیے مفید ہے۔

مقدار خوراک:
پانچ گرام
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply