Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. بلڈ کینسر کے معالجاتی نکات
بلڈ کینسر کے معالجاتی نکات

بلڈ کینسر کے معالجاتی نکات

  • October 27, 2024
  • 0 Likes
  • 73 Views
  • 0 Comments

بلڈ کینسر کے معالجاتی نکات

از طرف حکیم فیضان شاہد بلوچ

 بلڈ کینسر کے اکثر مریضوں کو یونانی علاج معالجے کے وقت یا وہ لوگ اس کو یونانی طریقہ علاج سے ٹریٹ کرواتے ہیں ان کے لئے مصفی خون ادویات استعمال کروائی جاتی ہیں اور خصوصا خون کے اندر جو زہریلے مادے ہیں ان کو خارج کرنے کے لیے ادویات دی جاتی ہیں یا پھر مصفی خون کے طور پر یا خون کی دوسری کیمیائی ساختوں کے تبدیل ہونے کی وجہ سے سنکھیا وغیرہ کے مرکبات استعمال کروائے جاتے ہیں یہ اپنی جگہ پر کسی حد تک درست ہیں لیکن میرے طبی تجربے اور مشاہدات اور علاج معالجے کے دوران کچھ ایسی چیزیں سامنے آئی ہیں کہ اگر جن پر عمل کیا جائے تو بلڈ کینسر خصوصا اور دیگر سرطانوی امراض میں بہت حد تک مرض اور عوارضات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور طب یونانی کا ڈنکا بجایا جا سکتا ہے۔

ابتدائی طور پر بلڈ کینسر کے لیے میں کچھ باتیں عرض کروں گا جو کہ دیگر بھی سرطانی امراض میں مفید ثابت ہوتی ہے بلڈ کینسر میں مصفی خون ادویات کے ساتھ ساتھ خون کی تقویت کرنے والی اور خون کو وافر مقدار میں پیدا کرنے والی ادویات بھی ساتھ استعمال کرائی جائیں اس کے ساتھ ساتھ جگر کی خصوصی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے اور جگر کا جو فعل ہے خصوصا وہ فعل جس میں وہ اخلاط بناتا ہے یا اخلاط کی تیاری کا کام کرتا ہے ان افعال کو تقویت دینی چاہیے جگر کو اکثر اوقات اس مرض میں تحریک دی جاتی ہے اور جگر کے کام کو بڑھا دیا جاتا ہے جگر کو تحریک دینے کے بجائے اور اس کے کام کو بڑھانے کے بجائے جگر کی تقویت کرنی چاہیے تاکہ جگر جو مادے زائد ازضرورت ہیں اس کو بنانے سے گریز کریے اس قسم کی ادویات استعمال کرنی چاہییں اس کے علاوہ کینسر کے مرض میں دوران خون بھی شدید متاثر ہوتا ہے اس میں کچھ تو خون کی کیمیائی ساخت کے بدلنے کی وجہ سے جسم کے مختلف شریانیں اور وریدیں اور بلڈ کیپلریز متاثر ہو جاتی ہیں تو اس سلسلے میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرنے کے لیے شریانوں وریدوں اور بلڈ کیپلریز کو طاقت دینے کے لیے اور دل کی استعداد کار کو بہتر کرنے کے لیے مقوی قلب ادویات کا استعمال کرنا چاہیے۔

اکثر مقوی قلب ادویات جو قلب کو طاقت دیتی ہیں وہ وریدوں اور شریانوں کو بھی طاقت دیتی ہیں اس کے علاوہ عضلات کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے بھی مناسب ادویات کا استعمال اس مرض میں ضروری ہے تیسری بات خوراک پر توجہ دینا ضروری ہے خوراک ایسی استعمال کروانی چاہیے جو نہ صرف جید الکیموس ہو بلکہ اس کا جوہر بھی لطیف ہو یا اس سے بننے والا خلاصہ غذا ہے وہ لطیف صورت میں بنے چوتھی بات جو اس میں سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ بلڈ کینسر میں عموما ہڈیوں کا گودا بھی متاثر ہوتا ہے تو ہڈیوں کے گودے کی تقویت کے لیے مقوی خون ادویات کے ساتھ ساتھ ایسی ادویات کا استعمال بھی ضروری ہے جو خون کے سفید ذرات اور سرخ زرات دونوں کو اپنی اصلی حالت میں کام کرنے کے لیے امادہ کر سکیں اس کے لیے پپیتہ بہت اعلی ترین چیز ہے انار شیریں بہت ہی زبردست چیز ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چیکو کا مناسب استعمال بھی بہت فائدہ کرتا ہے یہ میں نے کچھ اصول علاج بیان کر دیا ہے جو بلڈ کینسر میں استعمال کر کے اپ مریض کے لیے اسانی پیدا کر سکتے ہیں۔

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading