بلادر / بھلاواں
- December 16, 2024
- 0 Likes
- 60 Views
- 0 Comments
بلادر
نام :
عربی میں حب الفہم، حب القلب۔ ہندی میں بھلاواں۔ بنگالی میں بھلا، یا بھیلو۔ سنسکرت میں بھلاتک کہتے ہیں۔
(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)
نام انگلش:
Name: Marking Nuts
Scientific name: Semecarpus anacardium
Family: Anacardiaceae
تاثیری نام: | مقام پیدائش: | مزاج طب یونانی: | مزاج طب پاکستانی: | نفع خاص: |
مسخن، محلل | ہمالیہ کے پہاڑی علاقے | خشک سرد | عضلاتی اعصابی | بلغمی امراض |
تعارف:
ایک درخت ہے جس کا پھل بیر کے برابر ہوتا ہے اور اس کے سر پر ایک ٹوپی ہوتی ہے جسے کلاہ بلادر کہتے ہیں۔ بلادر پھل کو دبائیں تو اس کے اندر سے شہد کی طرح سیاہ رنگ کی گاڑھی رطوبت نکلتی ہے اسے عسل بلادر کہا جاتا ہے۔ یہ پھل گول، چپٹا ہوا ہوتا ہے۔ پھل کا رنگ باہر سے کالا ہوتا ہے اور اندر سے سفید ہوتا ہے، اس کا ذائقہ تلخ اور بدمزہ ہوتا ہے، اور یہ زہریلا ہوتا ہے، یعنی معالج کی مقرر کردہ مقدار سے زیادہ استعمال کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس کے مغز سے زیادہ اس کا شہد زہریلا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بکن
یہ بھی پڑھیں: بکری
یہ بھی پڑھیں: بکائن / دھریک
کیمیاوی و غذائی اجزا:
وٹامنز
وٹامن ای (ٹوکوفیرول): β-ٹوکوفیرول: 2.1 mg/100 g δ-ٹوکوفیرول: 1.5 mg/100 g
وٹامن سی: 5-10 mg/100 g
معدنیات
آئرن (Fe):3.8 mg/100 g میگنیشیم (Mg):20-25 mg/100 g
پوٹاشیم (K):150-200 mg/100 g زنک (Zn):2.4 mg/100 g کرومیم (Cr):0.5-1.0 mg/100 g
دیگر غذائی اجزاء
فیٹی ایسڈز:
Palmitic acid: 15-20%
Oleic acid: 30-35%
Linoleic acid: 10-15%
پروٹین:12-15 g/100 g کاربوہائیڈریٹس:50-55 g/100 g ٹیننز اور فلیوونائڈز:10-15 mg/100 g
اثرات:
محرک عضلات، محلل اعصاب اور مسکن جگر ہے۔کیمیاوی طور پر خون میں سودا کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔
خواص و فوائد
عضلاتی اعصابی ہونے کی وجہ سے بلغمی امراض میں مفید ہے، اسی طرح خنازیر، مرگی، اور عصبی امراض میں مفید ہے۔ اگر جلد پر زیادہ مقدار میں لگایا جائے تو وہ مقام بہت جلد سرخ ہوجاتا ہے اور وہاں پر خارش شروع ہو جاتی ہے، اس کا دھواں بھی جسم پر ورم پیدا کرتا ہے اور خصیے بڑے بڑے ہو جاتے ہیں۔ آتشک کے زخموں کے لیے مفید ہے، جسم سے بلغمی رطوبات کو ختم کردیتا ہے۔ چونکہ مسکن غدد ہے اس لیے بچھو کے کاٹے ہوئے مقام پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے اور زہر ختم ہو جاتا ہے۔
جدید ریسرچ
جدید سائنسی ریسرچ میں اس کے مندرجہ ذیل فوائد سامنے آئے ہیں:
اینٹی سوزش: جوڑوں کے درد اور ورم کو کم کرتا ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹ: خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے اور بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے۔
اینٹی مائکروبیل: بیکٹیریا اور فنگس کے خلاف کارآمد۔
اینٹی کارسینوجینک: کینسر کے خلیوں کی افزائش کو روکتا ہے۔
ہائپوگلیسیمک: خون میں شوگر کی سطح کم کرتا ہے۔
بالوں کی نشوونما: بالوں کو مضبوط کرنے اور بڑھانے میں مددگار۔
قلبی صحت: کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دل کے امراض سے بچاتا ہے۔
دیگر استعمال:
جلدی بیماریوں کے علاج میں۔ توانائی کے میٹابولزم اور مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں۔ بالوں کی دیکھ بھال اور قدرتی رنگ کے لیے۔
نقصانات اور احتیاط
زہریلا اثر: جلد یا آنکھوں کے رابطے پر جلن اور الرجی۔ زیادہ مقدار میں استعمال گردے اور جگر کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ایک جوڑے نے مارکنگ نٹ بلادر کے عرق کو اپنے پھٹے پیروں پر استعمال کیا، جس کے نتیجے میں جلد پر شدید خارش، جلن، اور زخم پیدا ہوئے۔
کیس کی تفصیلات
متاثرین: 32 سالہ مرد اور 30 سالہ خاتون۔
علامات: شدید خارش، سرخ دھبے، سوجن، آبلے، اور جلد پر جلن۔ چہرے اور پیروں پر ورم۔
ابتدائی علاج: ایزیتھرومائسین اور لیوکیٹریزین سے شروع کیا گیا، لیکن علامات مزید بگڑ گئیں۔
حتمی علاج: پانچ دن کے لیے درج ذیل دوائیاں دی گئیں:
انجیکشنز: Pheniramine maleate, Dexamethasone, Ceftriaxone
دوائیں: Pantoprazole, Ursodeoxycholic acid, Mahacef-XL
مرہم: Calosoft lotion, Mupirocin ointment
علاج کے بعد دونوں مریض صحت یاب ہو گئے۔
وجوہات اور اثرات
بلادر یعنی مارکنگ نٹ میں پایا جانے والا کیمیکل “urushiol” جلد کی سوزش کا باعث بنتا ہے۔ یہ ایک قسم کا Hypersensitivity Type 4 (Delayed Hypersensitivity) ری ایکشن پیدا کرتا ہے۔
میکانزم: Urushiol جلد کی پروٹین کے ساتھ ردعمل کرتا ہے، جس سے جلد میں سوزش اور خارش پیدا ہوتی ہے۔
استعمال کی حدود:
بلادر کے ضمنی اثرات: خارش، ددورا، اور سوزش۔ معدے کی خرابی اور قے۔
بلادر میں کیمیائی مرکبات: بائفلاونائڈز، فینولک ایسڈز، بھیلوانولز، معدنیات، اور وٹامنز۔
مقدار خوراک:
مغز بلادر: ایک رتی۔ شہد بلادر: آدھا چاول
Discover more from TabeebPedia
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
Leave a Reply