Emergency Help! +92 347 0005578
Advanced
Search
  1. Home
  2. برنجاسف
برنجاسف

برنجاسف

  • December 4, 2024
  • 0 Likes
  • 236 Views
  • 0 Comments

برنجاسف

نام :

عربی میں شویلا / برنجاسف۔ سندھی میں گومادر۔ ہندی میں گندار۔ فارسی میں بوئے مادران کہتے ہیں۔

Hakeem Syed Abdulwahab Shah

(تحریر و تحقیق: حکیم سید عبدالوہاب شاہ)

نام انگلش:

Name: Yarrow

Scientific name: achillea millefolium

Family: Asteraceae

برنجاسف Yarrow achillea millefolium यारो ब्रिंजसफ गुंडर
برنجاسف Yarrow achillea millefolium यारो ब्रिंजसफ गुंडर

تاثیری نام:

محلل، مدر بول و حیض، منفتت حصات، مخرج جنین ومشیمہ، مفتح سدد

مقام پیدائش:

کشمیر، پاکستان ، افغانستان اور کوہ ہمالیہ پر

مزاج  طب یونانی: 

گرم تر

مزاج  طب پاکستانی: 

غدی اعصابی

برنجاسف Yarrow achillea millefolium यारो ब्रिंजसफ गुंडर

یہ بھی پڑھیں: برنا

یہ بھی پڑھیں: برہم ڈنڈی

یہ بھی پڑھیں: برف

برنجاسف Yarrow achillea millefolium यारो ब्रिंजसफ गुंडर
برنجاسف Yarrow achillea millefolium यारो ब्रिंजसफ गुंडर

تعارف:

ایک پودا ہے جو سویا کے پودے سے ملتا جلتا ہے، یہ تقریبا ایک گز تک لمبا ہوتا ہے، پتے لمبے ہوتے ہیں جن پر چھوٹی چھوٹی بے شمار پتیاں ہوتی ہیں۔اس کے پھول کئی رنگوں میں ہوتے ہیں لیکن دوا کے طور پر زیادہ تر سفید پھولوں والا مستعمل ہے، پھولوں پر ہاتھ لگائیں تو ہلکی سی رطوبات محسوس ہوتی ہے، اور پھول چھتری نما کھلتے ہیں۔

اس کا استعمال پنجانگ کے طور پر ہوتا ہے، یعنی پودے کی پانچوں چیزیں، جڑ، تنا، پتے، پھول، بیج سب استعمال ہوتے ہیں۔ یعنی پورا پودا ہی دوا ہے۔ اس کا قوہ ، جوشاندہ، پھکی، ضماد ہر طرح استعمال کیا جاتا ہے۔

نفع خاص:

گردہ مثانہ کی پتھری کو نکالتا ہے۔

برنجاسف Yarrow achillea millefolium यारो ब्रिंजसफ गुंडर

کیمیاوی و غذائی  اجزا:

وٹامنز

وٹامن سی: 1.5-3 ملی گرام     وٹامن اے (کیروٹینائڈز کے طور پر): 0.2-0.5 ملی گرام

معدنیات

پوٹاشیم: 10-20 ملی گرام     کیلشیم: 1-5 ملی گرام میگنیشیم: 0.2–0.8 ملی گرام  آئرن: 0.1–0.3 ملی گرام  

زنک: 0.01–0.05 ملی گرام         مینگنیج: 0.02–0.06 ملی گرام                   کاپر: 0.005–0.01 ملی گرام/گرام

برنجاسف Yarrow achillea millefolium यारो ब्रिंजसफ गुंडर

حیاتیاتی مرکبات

فلاوونائڈز۔         اچیلن اور اچیلین: 0.5-2 ملی گرام

ضروری تیل: کافور، تھوجون، سبینین، سینیول: خشک وزن کا 1–3٪ (10–30 ملی گرام

ٹیننز: ٹینک ایسڈ: 5-10 ملی گرام

الکلائیڈز: اچیلائن: 0.5-1 ملی گرام

فینولک ایسڈ:    کلوروجینک ایسڈ اور کیفیک ایسڈ: 1–4 ملی گرام

غذائیت کا پروفائل (تقریبا)

پروٹین: خشک وزن کا 1–2% (~10–20 ملی گرام

غذائی ریشہ: خشک وزن کا 20–30٪ (~200–300 ملی گرام

کاربوہائیڈریٹس: خشک وزن کا 40–50% (~400–500 ملی گرام

لپڈس: خشک وزن کا 1–3% (~10–30 ملی گرام

برنجاسف Yarrow achillea millefolium यारो ब्रिंजसफ गुंडर

اثرات:

غدی اعصابی ہونے کی وجہ سے جگر میں شدید تحریک پیدا کرتا ہے اور عضلات میں انتہائی تحلیل اور اعصاب میں تقویت پیدا کرتا ہے۔ محلل اورام، مدر بول، منفتت سنگ گردہ و مثانہ، مخرج جنین و مشیمہ اثرات کا حامل ہے۔

خواص و فوائد

چونکہ مدر بول ہے اس لیے عسر بول یعنی پیشاب کی تنگی اور بندش بول میں مفید ہے، اس کے استعمال سے پیشاب جاری ہو جاتا ہے۔ اسی طرح گردہ و مثانہ کے پتھری کو خارج کرنے کے لیے بھی اعلی قسم کی دوا ہے۔ اسی طرح بندش حیض یا ماہواری کے دردوں میں پیدو پر اس کا لیپ کرنا بہت مفید ہے، بچے کی پیدائش میں رکاوٹ ہو تو بھی اس کے  قہوہ کے استعمال سے بچے کی پیدائش میں آسانی ہو جاتی ہے، اور رحم سے فالتو مواداور آلائش بھی خارج کرتا ہے، اس لیے حاملہ خواتین استعمال میں احتیاط کریں کیونکہ اس سے حمل گر سکتا ہے۔ گرم تر ہونے کی وجہ سے تپ دق کی کھانسی میں مفید ہے اورسینہ کو صاف کرتا ہے، مقوی دماغ ہے حافظہ کو تیز کرتا ہے۔اورام کو تحلیل کرتا ہے۔

محلل اورام ہونے کی وجہ سے ضعف معدہ و امعاء، ورم جگر، ضعف جگر، ضعف گردہ و مثانہ، یرقان، ورم رحم جیسے امراض میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ مدر بول وحیض ہونے کی وجہ سے احتباس بول، عسر بول، حرقت بول میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔مفتح سدد ہونے کی وجہ سے یرقان، سدہ جگر، سدہ طحال، سدہ رحم، سدہ مثانہ ، سدہ کلیہ ، سدہ دماغ میں مفید ہے۔ اسی طرح محرک اعصاب ہونے کی وجہ سے ضعف اعصاب، استرخا، فالج و لقوہ، خدر، نسیان میں مفید ہے۔ اس کے علاوہ نافع غشی، مسکن درد، مقوی معدہ، قاتل و مخرج دیدان، رادع، نافع سیلان الرحم، نافع دمہ ، دافع حشرات الارض، دافع عقرب،  مدمل قروح فوائد رکھتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیقات نے بھی اس کے زخموں کو بھرنے کی خصوصیات کا اعتراف کیا ہے، اسی طرح اینٹی مائکروبیل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل بھی ہے۔

مقدار خوراک:

پانچ گرام

Important Note

اعلان دستبرداری
اس مضمون کے مندرجات کا مقصد عام صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ، لہذا اسے آپ کی مخصوص حالت کے لیے مناسب طبی مشورے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس مضمون کا مقصد جڑی بوٹیوں اور کھانوں کے بارے میں تحقیق پر مبنی سائنسی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔ آپ کو اس مضمون میں بیان کردہ کسی بھی تجویز پر عمل کرنے یا اس مضمون کے مندرجات کی بنیاد پر علاج کے کسی پروٹوکول کو اپنانے سے پہلے ہمیشہ لائسنس یافتہ میڈیکل پریکٹیشنر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ہمیشہ لائسنس یافتہ، تجربہ کار ڈاکٹر اور حکیم سے علاج اور مشورہ لیں۔


Discover more from TabeebPedia

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from TabeebPedia

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading